مصنف
رہبر معظم آیت الله سید علی خامنہ ای
موضوع

شہادت رہبر معظم کی نظر میں

میسجز
13+ میسجز
موضوع کی تفصیل

آیت الله خامنہ ای کی آفیشل ویب سائٹ یا کتاب سے شہادت کے موضوع پر منتخب شده پیغامات

سوال و جواب

شہداء کے خاندانوں کی عظمت صرف اس میں نہیں کہ ان کا ایک فرد راهِ حق میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہوا ہے، بلکہ ان کا “صبر” خود بھی ایک بلند و بالا عظمت کا حامل ہے.

یہی جو شہید کے والد، شہید کی ماں، شہید کی بیوی، شہید کے بچے اس مصیبت پر “صبر” کرتے ہیں یہ خود ایک انتہائی زیاده اہمیت کی حامل چیز ہے، انتہائی زیاده!! اُولٰئِکَ‌ عَلَیهِم‌ صَلَوٰتٌ‌ مِن رَبِّهِم وَ رَحمَة (سوره بقرة: 157) یعنی “ان کے لئے پروردگار کی طرف سے صلوات اور رحمت ہے”.

آیا آپ کو یقین آتا ہے کہ الله تعالی آپ پر صلوات بھیجے؟ الله آپ پر صلوات بھیجے! آپ جو شہداء کے خاندان ہیں جب اس مصیبت پر صبر کرتے ہیں اور الله کا شکر ادا کرتے ہیں اور برداشت سے کام لیتے ہیں اور اسے خدا کے لئے انجام دیتے ہیں، آپ کا یہ صبر سبب بنتا ہے کہ الله تعالی جو کہ تمام جہانوں کا مالک ہے، آپ پر صلوات بھیجے!

یہ ایک اہم بات ہے، لازم ہے کہ ہم ان مطالب کو صحیح طرح سمجھیں.

یہ مفاهیم ہمارے وجود میں عجیب قسم کی طاقت پیدا کرتے ہیں! اور ہمیں بہت سے بڑے کاموں کے انجام دینے کے لئے آماده کرتے ہیں!

(18 جون، 2017)

#شہداء_کے_خاندان

#شهادت

شہادت عقلمند اور ہوشیار لوگوں کی موت ہے کہ جو یہ اجازت نہیں دیتے کہ مفت میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں اور اس کے عوض انهیں کوئی چیز نہ ملے!!

وه قتل ہو جانا کہ جو راهِ خدا میں:

🔹اخلاص؛

🔹شجاعت؛ اور

🔹کوشش

کے ساتھ ہو، اس کا نام راهِ خدا میں شهادت ہے!!

ہر قوم جس نے شہادت پر اعتماد کیا، یعنی وه شہادت کو سمجھتی ہو اور شہادت کے ہنر کو سیکھ جائے، وه ہمیشہ کے لئے باعزت ہے اور کوئی بھی طاقت اس قوم کو شکست نہیں دے سکتی!!

شہادت یعنی الله تعالی کے ساتھ خرید و فروخت، ایک بغیر پریشانی کے دو طرفہ معاملہ الله تعالی کے ساتھ؛ جنس بھی معلوم ہے اور اس کی قیمت بھی.

بیچی جانے والی جنس انسان کی جان ہے. جان یعنی اس مادی دنیا میں ہر انسان کا اصلی سرمایہ؛ یہ جنس ہے جو آپ بیچنے کے لئے پیش کرتے ہیں؛ اور اس کے مقابلے میں کیا لیتے ہیں؟ اس کے مقابلے میں “ہمیشہ کی سعادت” اور “الله تعالی کی بہترین نعمتوں میں ہمیشہ کی زندگی”.

بہت خوب! یہ چیز جو آپ شہادت میں دیتے ہیں ایک ہمیشہ رہنے والی چیز ںہیں! یہ چیز اسی برف کی طرح ہے کہ جسے بیچنے والا گرمی کے موسم میں لایا اور بولنے لگا، اے لوگوں! اسے مجھ سے خرید لو کیونکہ اگر اسے نہیں خریدو گے تو یہ خود ہی ختم ہو جائے گی!

(18 جون، 2017)

شہادت کے ظاہر کو دیکھتے ہیں تو اس کا ظاہر دردناک ہے، سخت ہے؛ انسان کے ماں، باپ، بیوی، بچے، بھائی اور بہن کے سینوں میں داغ لگ جاتا ہے، غمگین ہو جاتے ہیں، اس کا ظاہر یہ ہے؛ لیکن اس کا باطن کیا ہے؟

اس کا باطن ایک ضایع ہو جانے والی، خراب ہو جانے والی اور ہمیشہ نہ رہنے والی چیز کی ایک غیر معمولی اور انتہائی اونچی قیمت پر فروخت ہے!

آپ شہداء کے خاندان ہیں. یقیناً آپ تکلیف سہتے ہیں؛ آپ اپنے بچے، بھائی، باپ اور شوہر کو کھو دیتے ہیں جبکہ انہیں پسند کرتے ہیں، ان سے محبت کرتے ہیں، واضح ہے کہ ان کا غم آپ کے سینوں کو داغدار کر دیتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں.

لیکن اگر دوسری طرف سے دیکھیں تو آپ دیکھیں گے کہ آپ بھی کامیاب ہیں. کیوں!؟

اس لئے کہ اس نے تو عروج حاصل کر لیا اور عالی درجات میں چلا گیا، وه شفاعت کی طاقت رکھتا ہے، وه برزخ اور قیامت میں کردار ادا کر سکتا ہے!!

ابھی بھی جو افراد اس دنیا میں ہیں، ان میں سے وه افراد جو شہداء سے زیاده مانوس ہیں، زندگی کی مشکلات میں شہداء سے متوسل ہوتے ہیں اور شہداء جواب دیتے ہیں!!

…ان شہداء کے خاندانوں کی سوانح حیات جو ہم پڑھتے ہیں، ان میں اس طرح کی چیزیں زیاده ہیں کہ شہید کی بیوی، شہید کی ماں، شہید کا باپ کسی مشکل سے دوچار ہوتے ہیں اور شہید سے متوسل ہوتے ہیں؛ کہتے ہیں “تم، تمہارے تو ہاتھ کھلے ہیں، تم تو کر سکتے ہو، ہماری مدد کرو”، اور وه مدد کرتے ہیں.

برزخ میں بھی اسی طرح ہے. بالآخر آپ بھی اس دنیا سے چلے جائیں گے؛ آپ بھی تو ہمیشہ رہنے والے نہیں ہیں؛ میں اور آپ سب جانے والے ہیں؛ اسی عالم برزخ، اسی رهگزر اور اسی وادی کا ہمیں بھی سامنا کرنا ہے، ہم وہاں ضرور پہنچیں گے. جب وہاں جائیں گے تو وہاں مشکلات زیاده ہیں! اگر وہاں انسان کے لئے شفاعت کرنے والا مسیر ہو کہ جو انسان کے درد کی دوا بن سکے، تو یہ بہت قیمتی چیز ہے!! یہ شہید آپ کی شفاعت کرنے والے ہیں!!

(18 جون، 2017)

#شہداء_کے_خاندان

قدرت اور غلبہ ان قوموں کے لیے ہے جو اس بات پر اعتقاد رکھتی ہیں کہ اگر اس راستے میں ان کے لیے کوئی خطره پیش آ جائے، کوئی نقصان پہنچ جائے، شہادت اور اس دنیا سے چلے جانا پیش آ جائے تو یہ ان کی ہار نہیں بلکہ جیت ہے.

وه قوم جو ایسا جذبہ اور اس بات پر اعتقاد رکھتی ہے اس قوم کے لیے شکست نام کی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی.

… وه جوان جو اپنے گھر والوں سے صرفِ نظر کرتا ہے، اپنی محبوب زوجہ سے صرف نظر کرتا ہے، اپنے میٹھی زبان رکھنے والے بچے سے صرف نظر کرتا ہے، الله تعالی کی راه میں جاتا ہے اور مقابلہ کرتا ہے اور اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیتا ہے … میں نے انہیں شہداء مدافع حرم میں سے کسی ایک کی زندگی کے بارے میں پڑها جس نے اپنی زوجہ سے کہا کہ آپ راضی نہیں تھیں کہ میں شہید ہو جاؤں، آپ اجازت نہیں دیتیں کہ میں شہید ہو جاؤں، اپنی زوجہ سے التماس کرتا ہے کہ آپ راضی ہو جائیں تو میں شہید ہو سکوں.

مادی دنیا ان باتوں کا مطلب نہیں سمجھ سکتی.

یہ وه جذبہ اور اعتقاد ہے جو ہمارے “مومن انقلابی جوان” کو مختلف مشکلات کے مقابلے میں پہاڑ کی طرح مضبوطی سے کھڑا کیے رکھتا ہے.

(12 دسمبر، 2018)

شہیدوں کا پیغام حقیقتاً خوشخبری کا پیغام ہے؛ ہمیں چاہیے کہ اپنے کانوں کی اصلاح کریں تا کہ اس پیغام کو سن سکیں؛

کچھ لوگ شہیدوں کے پیغام کو نہیں سنتے لیکن یہ قرآن کی آیت ہے: وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِم مِّنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (سوره آل عمران: 170) ” اور جو ابھی تک ان سے ملحق نہیں ہوسکے ہیں ان کے بارے میں یہ خوش خبری رکھتے ہیں کہ ان کے واسطے بھی نہ کوئی خوف ہے اور نہ حزن”؛

شہیدوں کا پیغام خوف اور غم و اندوه کا انکار ہے. البتہ اس خوف اور غم کے انکار کا کامل مصداق وه خود ہیں (کیونکہ) خوف اور غم و اندوه سے بھری اس لذت بخش کیفیت میں جب سارے انسان اپنی فکر میں ہوتے ہیں تو ایسے لوگوں کا پیغام جو الله کی راه میں شہادت کے مقام تک پہنچے، خود ان کے لیے بھی اور اسی طرح ان کے مخاطبین کے لیے بھی ایک خوشخبری ہے.

یہ جو امام خمینیؒ نے فرمایا ہے کہ “جو قوم شہادت رکھتی ہو وه غلامی سے دور ہے” اسی لیے ہے.

جب آپ نے الله تعالی کی راه میں قربان ہونے کو ایک بڑی کامیابی کے طور پر سمجھا اور شہادت کی خاطر خطرے کی طرف بے باکی کے ساتھ بڑھے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ایسی نہیں جو آپ کے سامنے قدم جما کر کھڑی ہو سکے.

(12 دسمبر، 2018)

شہداء کے خاندان، ان کے والدین، ان کی بیویوں، بچوں، بھائیوں اور بہنوں اور ان کے داغ سہنے والے افراد کی قدر و منزلت الله تعالی کے صالح بندے ہی صحیح طرح سے جانتے ہیں.

اور اس کی وجہ بھی یہ ہے کہ الله تعالی نے آپ لوگوں پر سلام بھیجا ہے: «اُولئکَ عَلَیهِم صَلَواتٌ مِن رَبِّهِم وَ رَحمَة» (سوره بقرة: 157) “کہ ان کے لئے پروردگار کی طرف سے صلوات اور رحمت ہے”.

الله تعالی کا درود و صلوات بھیجنا بہت ہی بڑا اور اہم مرتبہ ہے؛ کیونکہ آپ نے صبر کیا، کیونکہ اپنے بیٹے کے ہاتھ سے جانے پر جو دنیا میں غالباً عزا و سوگ کا سبب ہے آپ نے اسے ایک عید میں تبدیل کر دیا، ایک مبارکباد میں تبدیل کر دیا؛

آپ نے اس بات سے تسلی حاصل کی کہ الله تعالی نے آپ کے جوان کو ان لوگوں میں سے قرار دیا جو «اَحیاءٌ عِندَ رَبِّهِم یُرزَقون» (سوره آل عمران: 169) “وہ زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کے یہاں رزق پارہے ہیں”.

یہ شہداء کے خاندانوں کا صبر اس طرح کی قدر و منزلت رکھتا ہے.

(12 دسمبر، 2018)

#شہداء_کے_خاندان

جب کوئی شخص میدانِ جہاد کی طرف جاتا ہے اور آپ اس کا احترام بجا لاتے ہیں تو دراصل آپ نے تین کام انجام دیے ہیں:

ایک تو یہ کہ آپ اس الله کے راستے کے مجاہد کا احترام بجا لائے ہیں؛

دوسرا یہ کہ آپ جہاد کا احترام بجا لائے ہیں؛

اور تیسرا یہ کہ آپ نے دیگر افراد کو بھی اسی راستے پر چلنے کا شوق دلایا ہے.

… اس بات کی طرف متوجہ رہیں کہ اسی تیسری خصوصیت کی وجہ سے آپ کے مخالفین اور آپ کے دشمن یہ چاہتے ہیں کہ شہداء کی یاد نہ منائی جائے اور شہداء کا احترام بجا نہ لایا جائے تاکہ شہادت کا راستہ خالی ره جائے، بند ہو جائے اور دیگر افراد مجاہدانہ جدوجہد کی طرف شوق پیدا نہ کریں.

اہم بات یہ ہے کہ ہماری توجہ اس بات کی طرف مبذول ہو کہ ہمارے لیے شہیدوں کا پیغام کیا ہے؟ یہ ایک اہم چیز ہے.

ویَستَبشِرونَ بِالَّذینَ لَم یَلحَقوا بِهِم مِن خَلفِهِم اَلّا خَوفٌ عَلَیهِم وَ لا‌ هُم یَحزَنون (سوره آل عمران: 170) یعنی “اور جو ابھی تک ان سے ملحق نہیں ہوسکے ہیں ان کے بارے میں یہ خوش خبری رکھتے ہیں کہ ان کے واسطے بھی نہ کوئی خوف ہے اور نہ حزن” یہ شہداء کا پیغام ہے.

… شہیدوں کا یہ پیغام کسی خاص وقت سے مخصوص نہیں بلکہ یہ ہمیشہ کے لیے ہے. یعنی ابھی بھی جب یہ شہداء الہی قربت اور الہی نعمتوں میں زندگی گزار رہے ہیں تو پھر بھی مسلسل ہمیں پیغام دے رہے ہیں کہ وَیَستَبشِرونَ بِالَّذینَ لَم یَلحَقوا بِهِم مِن خَلفِهِم اَلّا خَوفٌ عَلَیهِم وَ لا‌ هُم یَحزَنون ، یہ شہداء کا پیغام ہے.

اگر ہم دشمن کے خلاف میدان میں قدم رکھیں یعنی وہی چیز جس سے ہمارا دشمن ڈرتا ہے اور اس کے خیالوں میں یہ بات ہے، تو لازمی طور پر اس بات کو سمجھ لیں کہ الله تعالی ڈر و خوف اور غم کو ہم سے دور کر دے گا.

ہدایتِ قرآن باتقوی افراد کے لیے

قرآن باتقوی افراد کے لیے ہدایت ہے.

تقوی سے یہ مراد ہے کہ ہم خود اپنے ہی حوالے سے ہوشیار رہیں! اس شخص کی طرح جو ایک پتلی سڑک عبور کر رہا ہو اور اس کے آس پاس دونوں طرف کھائیاں ہوں؛ تو آپ اس حالت میں ہر اٹھتے قدم کے ساتھ اپنے پیروں تلے دیکھتے ہیں.

روایات میں تقوی کو کانٹوں بھرے راستے پر چلنے سے تشبیہ دی گئی ہے؛ کہتے ہیں کہ ایک ایسا علاقہ جو کانٹوں سے بھرا ہوا ہو وہاں آپ اپنے لباس کا خیال رکھتے ہیں کہ آپ کا یہ لباس کانٹوں میں نہ پھنس جائے یا کانٹے آپ کے پیروں میں نہ چبھ جائیں، ایسی جگہ ہوشیار رہتے ہو. کس طرح خیال رکھتے ہو!

تقوی کا بھی یہی مطلب ہے کہ اس کانٹوں بھری کائنات میں اور اس مادّی دنیا میں جہاں کانٹوں نے انسان کو گھیرا ہوا ہے ہوشیار رہو کہ کہیں کانٹے نہ چبھ جائیں.

البتہ تقوی کے مختلف مرتبے ہیں. تقوی کا اعلیٰ مرتبہ ان لوگوں کے پاس ہے جنہوں نے (خدا کی راه میں) اپنی جان کی قربانی دی.