Skip to content
معارف الفرج
خالص اسلامی تعلیمات سیکھنے اور اس کے پرچار کے لیے کی گئی ایک کاوش

یہ مجموعہ حوزه علمیہ قم میں زیر تعلیم طالبعلموں کے ایک گروه پر مشتمل ہے جس نے اسلام کی خالص تعلیمات کو لوگوں میں پھیلانے کے لیے نیمہ شعبان ۱۴۳۷ ھجری قمری سے مختلف موضوعات پر مشتمل میسجنگ سروس کے آغاز کے ذریعے اپنے کام کا آغاز کیا جس کا مومنین و مومنات کی جانب سے اچھا استقبال سامنے آیا.
یہ پیغامات مختلف قسم کے اسلامی موضوعات جیسے احادیث معصومینؑ، قرآنی آیات اور ان کی تفاسیر، مستند علماء کے مختلف موضوعات پر اقوال، اسلامی مناسبات، مہدویت اور اخلاق اسلامی وغیره پر مشتمل تھے.
اب مومنین کی آسانی کے لیے ایک ایسی ویب سائٹ کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جہاں یہ مواد موضوعی طور پر آسانی کے ساتھ مہیا ہو تا کہ اس سے بہتر اور منظم انداز میں فائده اٹھایا جا سکے.
خداوند متعال کے شکرگذار ہیں کہ اس نے یہ توفیق عنایت فرمائی اور دعاگو ہیں کہ الله تعالی چہارده معصوم علیہم السلام کے صدقے میں اسلام کی تبلیغ کی اس ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے مختلف قسم کے مزید فائده مند کاموں کی انجام دہی کی توفیق عنایت فرمائے.

والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته

ہمارے اہم موضوعات
0 +
میسجز کی مجموعی تعداد
0 +
عناوین کی مجموعی تعداد
0 +
مجموعی وزٹس