مصنف
رہبر معظم آیت الله سید علی خامنہ ای
موضوع
مغربی تہذیب و تمدن رہبر معظم کی نظر میں
میسجز
39 میسجز

اگر آپ بینرز کے لیے اعلیٰ کوالٹی کے پوسٹرز چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔

موضوع کی تفصیل
آیت الله خامنہ ای کے خطابات سے اسی موضوع پر اقتباس شده کتاب سے منتخب شده خلاصہ وار پیغامات کی سیریز
سیریز کے مکمل میسجز

آج کی یورپی تہذیب کی جڑیں اسی رومی تہذیب میں ہیں.

یعنی وه چیز جو آج مکمل طور پر یورپی اور مغربی تہذیب و تمدن اور ان کی پیروی میں امریکی اور چھوٹے موٹے مغربی پٹھوؤں کی تہذیب و تمدن پر حاکم ہے، یہ وہی اصول اور طریقے ہیں جو رومی سلطنت میں موجود تھے؛ یہ وہی چیزیں ہیں جو آج معیار اور کسوٹی بن گئی ہیں.

اس زمانے میں بھی عورتوں کو بلندترین مقام تک پہنچاتے تھے، ان کا احترام کرتے تھے اور زیب و زینت سے آراستہ کرتے تھے؛ لیکن یہ سب کس لیے کرتے تھے؟! مرد میں موجود ایک مادی ترین اور خاکی ترین عادت کی تسکین کے لیے!!

یہ انسان اور خواتین کی صنف کی کتنی بڑی توہین اور کتنی بڑی تحقیر ہے!!

آج امریکہ اور یورپ کے ترقی یافتہ ممالک میں حتی مادی پہلو کے مطابق زندگی گزارنے کے حساب سے بھی بھوک، فقر، کھانے کی چیزیں کم ہونے کی وجہ سے موت، گھروں کا نہ ہونا اور ناامنی وافر مقدار میں موجود ہے. وه لوگ جو ان ممالک میں ٹیکنولوجی اور جدید علوم سے استفاده کرتے ہیں وه لوگوں کا ایک خاص طبقہ ہے. لوگوں کی بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو ایک وقت کے کھانے کے لیے مجبور ہیں کہ اپنی شرافت، عزت اور شخصیت کو بیچ ڈالیں اور طرح طرح کی توہینوں کو برداشت کریں. یہ ہے تصویر کا حقیقی رخ. ان کا ظاہر چمکتا دمکتا اور زبردست ہے. ٹی وی کے کیمرے اور نیوز ایجنسیز پبلسٹی کے طور پر چمکتی دمکتی اور آنکھوں میں سما جانے والی چیزوں کی خبریں دنیا کے لوگوں کو پہنچاتی ہیں. مغربی تہذیب و تمدن اتنی زیاده علمی ترقی کرنے کے باوجود، فضا میں پہنچ جانے اور اتنی زیاده عظیم مادی چیزوں کے اختیار میں ہونے، تیسری دنیا کے غریب ممالک سے چوری اور غارتگری کرنے کے باوجود اگر یہ دعوی کرے کہ انہوں نے ترقی یافتہ ممالک سے فقر کو ختم کر دیا ہے تو انہوں نے جھوٹ بولا ہے. لہذا مغربی تہذیب و تمدن یہ کام بھی نہیں کر سکتا کہ “تمام انسانوں” کو سہولیات کے ساتھ ایک پرسکون مادی زندگی فراہم کر سکے. (18/04/1991)

مغربی دنیا کی نفی کرنا کسی صورت بھی ٹیکنولوجی، علم، ترقی اور ان کے تجربات کی نفی نہیں اور کوئی بھی عاقل انسان یہ بات نہیں کر سکتا.

مغربی دنیا کی نفی سے مراد اس کے تسلط کی نفی کرنا ہے جس سے مراد سیاسی تسلط، اقتصادی تسلط اور ثقافتی تسلط ہے

… مغربی تہذیب و تمدن، مشرق اور دنیا کے تمام دوسرے حصوں کے تہذیب و تمدن کی طرح ایک تہذیب ہے جو اچھائیوں اور برائیوں کا مجموعہ ہے. ایک عقلمند ملت اور سمجھدار گروه ان خوبیوں کو لے لیتا ہے اور ان اچھائیوں کو اپنی تہذیب میں اضافہ کر لیتا ہے، … اور ان کی برائیوں کو رد کر دیتا ہے.

جیسے کہ عرض کیا اس معاملے میں یورپی، مغربی، امریکی، لاتینی امریکہ، افریقا اور جاپان کے تہذیب و تمدن میں کوئی فرق نہیں. … ہمارے سامنے جو بھی تہذیب آئے تو طبیعی طور پر جس حد تک ہو سکے ان کی اچھائیوں کو لے لیں اور وه چیزیں جو ہمارے لیے مناسب نہیں … انہیں رد کر دیں. یہ ایک کلی قانون ہے.

البتہ مغربی تہذیب کے بارے میں ایک اہم نکتہ موجود ہے جس کے بارے میں میرا دل چاہتا ہے کہ آپ جوان اس پر توجہ کریں. مغربی تہذیب یعنی یورپی تہذیب میں ایک ایسا عیب پایا جاتا ہے جو جہاں تک ہماری معلومات ہیں اس کے مطابق دوسری تہذیبوں میں موجود نہیں اور وه عیب ہے “تسلط پسندی”. یقینی طور پر اس کے جغرافیائی، تاریخی اور انسانی دلائل موجود ہیں.

ان دنوں کی ابتداء سے جب سے انہوں نے دنیا میں علمی برتری حاصل کی ہے تو یہ کوشش کی ہے کہ اپنے سیاسی اور اقتصادی تسلط کے ساتھ ساتھ جو انیسویں صدی میں براه راست استعمار کی شکل میں ظاہر ہوا، اپنی تہذیب کو بھی ضرور بالضرور مسلط کریں.

انہوں نے ملتوں کی تہذیب و تمدن کے ساتھ مقابلہ کیا؛ یہ بری چیز ہے.

ایک ملت یہ کہے کہ میری تہذیب فلاں ملک میں حتماً نافذ ہو!! یہ قابل قبول بات نہیں. اگرچہ یہ تہذیب کتنی ہی اچھی کیوں نہ ہو، وه ملت جس پر یہ تہذیب زبردستی مسلط کی جاتی ہے اسے پسند نہیں کرتی.

… مثلاً ٹائی لگانا ایک مغربی ثقافت کا کام ہے. … لیکن اگر آپ جو دوسرے فلاں ملک سے تعلق رکھتے ہیں اور حادثاتی طور پر (بائی چانس) آپ نے لباس کے طور پر کوٹ پینٹ کا انتخاب کیا ہے اور ٹائی نہیں لگائی تو آپ ایک بے ادب انسان شمار ہونگے! آخر کیوں؟! یہ تمہاری ثقافت کا حصہ ہے؛ اس میں میرا کیا قصور؟! اگر آپ نے کوٹ پینٹ پہنا ہے تو ضروری ہے کہ بو ٹائی اور ٹائی لگائیں ورنہ فلاں آفیشل میٹنگ میں آنے کی اجازت نہیں اور آپ ایک بے ادب، غیر منظم اور بداخلاق انسان سمجھے جائیں گے.

… وه عورتوں کے مسئلے میں، ان کے طور طریقوں میں، ان کے پہننے اوڑھنے میں، مردوں کے ساتھ ان کے میل جول میں، معاشرے میں حاضر ہونے کے طریقے میں ایک ثقافت رکھتے ہیں – اچھی یا بری فی الحال اس پر بحث نہیں – لیکن وه یہ کوشش کرتے ہیں کہ یہ ثقافت پوری دنیا کی قوموں پر مسلط کر دیں!

مغربی تہذیب کے باب میں یہ چیز بری ہے!

کیا مغربی دنیا اور فساد و انحطاط کا شکار مغربی ثقافت کے بڑے اس بات سے کہ فساد، فحشاء، نشہ اور قسم قسم کی خرابیوں اور روسیاہیوں کو پوری دنیا میں برآمد کرتے ہیں، شرمنده نہیں ہوتے؟!

یہ فحاشی کی ثقافت جو افسوس کے ساتھ آج پوری دنیا اور سب سے زیاده فقر کا شکار تیسری دنیا کے ممالک میں پھیل چکی ہے، کہاں سے آئی ہے؟

یہ مغربی ثقافت، استعماری اور استکباری تمدن کی برآمد ہونے والی چیزوں میں سے ایک ہے.

قسم قسم کے فساد اور اخلاقی انحطاط جنہوں نے آج انسانیت کو اپنے دباؤ میں لے لیا ہے اور مختلف قسم کے خطرناک نشے جو بہت سے غریب اور عقب مانده ممالک کے نوجوانوں کے دامن گیر ہو گئے ہیں، یہ سب کہاں سے آئے ہیں؟

چیزوں کے بلا ضرورت زیاده استعمال کرنے کی غلط ثقافت جو بہت سارے اسلامی اور غیر اسلامی ممالک پر مسلط کی گئی، کہاں سے آئی ہے؟

اگر آپ ہمارے اپنے خطے کے غریب ممالک کے بازاروں کا دوره کریں، اب چاہے وه تیل رکھنے والے ممالک ہوں یا تیل نہ رکھتے ہوں، تو آپ دیکھیں گے کہ وہاں غیر ضروری اور اضافی مغربی پروڈکٹس کی مارکٹنگ اور پروپیگنڈه، زندگی کے تمام میدانوں میں چھایا ہوا ہے.

کیا انسان کو ان چیزوں کی ضرورت ہے؟!

تیل پیدا کرنے والے ممالک اپنی خداداد دولت کو جو سارے لوگوں سے متعلق ہے اور ضروری ہے کہ یہ پیسہ ملک کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہو، اسے دے دیتے ہیں اور اس کے مقابلے میں ایسی چیزیں لیتے ہیں جو اخلاقی گراوٹ اور زندگی میں فساد پھیلانے کے علاوه اور کوئی اثر نہیں رکھتیں.

یہ سب تیسری دنیا کے ممالک میں مغربی، امریکی اور یورپی ثقافت کی برآمدات ہیں!

امریکہ، یورپ اور مغربی ممالک نے اپنی تہذیب میں موجود اچھی چیزوں مثلاً صنعت، علم اور تحقیقات جیسی چیزیں جو کہ تمام انسانیت سے مربوط ہیں اور صرف کسی خاص گروه سے تعلق نہیں رکھتیں، کے ساتھ ساتھ قسم قسم کی برائیاں، فساد اور مختلف قسم کے انحطاط تیسری دنیا کے ممالک میں داخل کر دیے.

اور وہاں کے لوگوں، جوانوں، حکومتوں اور ملتوں کو ان میں مبتلا کر کے ذلیل و خوار کر دیا اور شرافت و عزت سے نکال کر بدبختی و بے چارگی کا شکار کر دیا.

وه اپنے ان کاموں پر شرمنده نہیں ہوتے! اور الٹا دوسرے ممالک میں اپنی ان پلید برآمدات پر فخر بھی کرتے ہیں!!

ممکن ہے کہ آپ یہ سوال کریں کہ کس لیے مغربی، یورپی اور امریکی تہذیب سے دور ہوا جائے اور کیوں ہم اپنے ذہن کے دریچے اس ثقافت کے لیے بند رکھیں؟

مغربی ثقافت (دراصل) ایک ایسی ثقافت ہے جو انسان کو فاسد بنانے کی منصوبہ بندی ہے، ایک ثقافت جو انسانی فضیلتوں، انسانیت کے روشن پہلوؤں اور انسانوں میں موجود قابل قدر صفتوں سے دشمنی اور نفرت کی ثقافت ہے.

ایک ایسی ثقافت ہے جو قدرت اور پیسہ رکھنے والے بڑوں اور قدرت کے بادشاہوں کے ہاتھ میں ایک وسیلے کی طرح ہے.

وه اس ثقافت کے ذریعے چاہتے ہیں کہ بنی آدم کی نسل کو تمام انسانی فضیلتوں سے خالی کر دیں اور انہیں ایک فاسد، خود کا فرمانبردار، اپنا تسلیم شده، خدا اور روحانیت کی یاد سے غافل انسانوں میں تبدیل کر دیں.

ان کے مفادات اس ثقافت کے پھیلے بغیر کسی بھی صورت میں حاصل نہیں ہو سکتے.

یہ ثقافت، برہنگی اور مرد و عورت کے کسی قید و شرط کے بغیر آپس میں اتصال کے ساتھ ہے جو کہ مغربی ثقافت کی اہم اور اصلی بنیادوں میں سے ایک ہے؛ اور یہ پہلے دن سے انسانوں کو فاسد کرنے اور انسانیت کو انسانی فضیلتوں سے خارج کرنے کے لیے بنائی گئی ہے.

میرے اعتقاد کے مطابق معاشرے اور عورتوں کو منحرف کرنے والے سب سے بڑے اسباب میں سے ایک یہ ہے کہ #فیشن_کے_پیچھے_جانا، اپنی تزئین و آرائش کرنا، ہمیشہ نیا نظر آنے کی خواہش اور اپنے آپ کو سنوارنے سجانے میں زیاده روی اور مردوں کے سامنے ان کی نمائش کرنا. خواتین کے لیے ضروری ہے کہ اس کا مقابلہ کریں.

مغربی افراد عورتوں کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کے لیے اس بات کے محتاج ہیں کہ ہمیشہ نئے نئے فیشن بناتے رہیں اور آنکھوں، دلوں اور ذہنوں کو انہیں ظاہری اور چھوٹی نگاه سے نظر آنے والی چیزوں میں مشغول رکھیں.

وه جو ان چیزوں میں مشغول ہو گیا کب اپنی حقیقی خصوصیات تک پہنچ سکے گا؟ اسے فرصت ہی نہیں ملتی کہ وہاں تک پہنچے. ایسی عورت جس کی سوچ اس بات میں مشغول ہو کہ خود کو مردوں کو مرعوب کرنے کے لیے بنائے سنوارے اسے کب یہ فرصت ملے گی کہ اپنی اخلاقی طہارت کی فکر کرے اور اس بارے میں سوچے؟ کیا ایسا ممکن ہے؟!

وه یہی چاہتے ہیں. وه اس بات پر راضی نہیں ہیں کہ تیسری دنیا کی خواتین روشن فکر ہوں اور بڑے مقاصد رکھتی ہوں اور وه خود بڑے مقاصد کو پانے کے لیے حرکت کریں اور اپنی اولاد اور شوہر کو بھی حرکت میں لائیں.

ہمارے معاشرے کی جوان خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وه بہت زیاده ہوشیار رہیں تا کہ مغربی فکر اور ثقافت کے اس انتہائی خطرناک مگر نظر نہ آنے والے جال کو پہچانیں اور اس سے پرہیز کریں اور عورتوں کی صنف کو اس سے الگ رکھیں اور اس سے بچائیں.

صنعتی تمدن کے کمر شکن اور دباؤ سے بھرپور ماحول میں جہاں “روحانیت”، “احساسات”، “دلوں کو مائل کرنے والی حقیقی اور روحانی چیزوں کا وجود” کم ہی ہے اور جو کچھ بھی ہے وه “جھوٹا نظم و ضبط” اور “ظاہری چمک دمک” ہے؛

تو پھر ایسے ماحول میں جوان بغاوت کرتا ہے.

ایک ایسا معاشره جہاں ایک مرتب و منظم سپر مارکیٹ میں داخل ہونے کی شرط ٹائی باندهنا اور فلاں طرز کا مخصوص لباس پہننا ہو تو وہاں جوان ایسے رسم و رواج کے خلاف ضدّ میں اس رسم و رواج کے مقابل بدترین شکل کو انتخاب کرتا ہے اور معاشرے میں سب کے سامنے ظاہر ہوتا ہے.

یہ بغاوت کی وجہ سے ایک قدرتی قسم کا ردعمل ہے نہ یہ کہ وه کوئی فلسفی ہے جو اس طرح سے جواب دے رہا ہے.

… اس صورتحال میں تیسری دنیا کا جوان جو ان کا پیرو ہے یہ سمجھتا ہے کہ یہ کوئی فیشن ہے اور اس لیے ان کی پیروی کرتا ہے!!

آپ ملاحظہ کریں کہ مغرب کے حوالے سے دو طرح کے متضاد رویے پائے جاتے ہیں اور دوںوں ہی غلط ہیں.

ایک رویہ فکری جمود اور خواه مخواه کے تعصب کا رویہ ہے جو مغرب کی مثبت چیزوں کو بھی نظرانداز کرتا ہے؛ مغربی لوگ علمی حوالے سے کافی آگے بڑھے ہیں، وه علم کی تلاش میں گئے، انہوں نے کوشش کی اور پیشرفت کی؛ ٹیکنولوجی میں بھی اسی طرح اور کچھ اخلاقی خصوصیات میں بھی، میں نے کئی مرتبہ تقریروں وغیره میں یہ بات بیان کی ہے، ان باتوں کو رد نہیں کرنا چاہیے.

ضروری ہے کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی اچھی چیز ہو تو ہم اسے اپنا لیں. میں کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ ہمیں شاگردی کرنے میں کوئی مشکل نہیں، جو بھی ہم سے زیاده جانتا ہے ہم اس کی شاگردی کرتے ہیں، اس بات میں کوئی مسئلہ نہیں.

البتہ لازمی طور پر ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ہمیشہ کے لیے شاگرد نہ بنے رہیں.

لہذا مغرب کے حوالے سے بے جا تعصب اور فکری جمود اختیار کرنا کہ جو کچھ بھی مغرب سے آئے غلط ہے، نہیں! ہم یہ نہیں کہتے اور اس بات کو قبول نہیں کرتے.

اس کے مدمقابل غرب پرستی کا معاملہ ہے، غرب پرستی ایک بہت بڑا خطره ہے. … آج غرب پرستی ایک بہت اہم مسئلہ ہے، ضروری ہے کہ ہم اسے فراموش نہ کریں.

لہذا مغرب کے حوالے سے ایک طرف سے تعصبی اور فکری جمود والا رویہ ہے اور دوسری طرف سے غرب پرستی کا رویہ، یہ دونوں غلط ہیں.

جیسا کہ آپ کی خدمت میں عرض کیا کہ مغرب پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا؛

ان سے ارتباط رکھا جائے لیکن ان کے آسرے پر نہیں رہنا چاہیے؛ ان کے علم اور جو مثبت چیزیں ہیں ان سے بالکل استفاده کیا جائے لیکن ان پر مکمل طور پر اطمینان بالکل بھی نہیں کرنا چاہیے. یہ ہے ہماری نظر.

ہر معاشرے میں جوانوں کا مسئلہ ایک اہم نوعیت کا مسئلہ ہے.

مغربی ممالک کی بہت بڑی پریشانیوں میں سے ایک ان کے جوانوں کا مسئلہ ہے جسے وه کبھی بیان کرتے ہیں اور کبھی چھپاتے ہیں. آپ بالکل بھی یہ تصوّر نہ کریں کہ مغربی معاشروں کے لیے جوانوں کا مسئلہ، چاہے لڑکیوں کے حوالے سے یا چاہے لڑکوں کے حوالے سے، حل ہو گیا ہے.

شاید وہاں ہزار جوانوں میں سے ایک بھی ایسا نہ مل سکے جس میں اتنا #خلوص، #نورانیت، #پاکیزگی اور #طہارت پائی جاتی ہو.

مادیت پر مبنی اور سرمائے، پیسے اور شہوانی آزادی پر قائم معاشرے کی خاصیت سوائے اس کے کہ جو آج یہ دیکھ رہے ہیں کچھ اور نہیں ہو سکتی!!

ملتوں کا سقوط ایک دم سے پیش آنے والی چیز نہیں بلکہ یہ ایک تدریجی عمل ہے. اس تدریجی عمل کو مغربی مفکرین کی تیزبین آنکھیں امریکہ اور یورپ میں دیکھ رہی ہیں.

ان معاشروں میں عام طور پر جوان اس طرح تربیت پاتا ہے کہ وه “ہر طرح کے قاعدے قانون سے آزاد”، “حیا سے عاری”، “حدوں سے تجاوز” اور “جرائم کرنے کی طرف مائل” اور “اخلاقی فساد میں غرق” ہوتا ہے.

کسی بھی معاشرے میں اس طرح کی جوان نسل اس معاشرے اور اس نظام کی جڑوں کو دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہے اور اسے نابود کر دیتی ہے چاہے وہ معاشره علم، معرفت اور دولت کی کسی بھی سطح پر ہو.

ہر معاشرے کے لیے یہ بات اہم ہے کہ اس ملک اور معاشرے کے جوان:

– کس طرح سوچیں،

– کس طرح عمل کریں،

– اور وه کیسے احساسات رکھتے ہوں.

ہر ملک کے لیے اس کی جوان نسل فیصلہ کن حیثیت کی حامل ہے. حتی وه ممالک جو مادی، علمی، صنعتی، اقتصادی اور دیگر مختلف حوالوں سے ترقی کی بلندیوں پر بھی ہوں لیکن اگر اپنی جوان نسل کو صحیح طور پر مینج نہ کر سکیں اور جوان نسل ان کے ہاتھ سے نکل جائے تو یقینی طور پر انہیں ایک سخت مستقبل کے انتظار میں رہنا چاہیے.

یہ وه صورتحال ہے جو آج مغربی دنیا میں خاص طور پر کچھ مغربی ملکوں میں پیش آ رہی ہے. البتہ اس قسم کے اجتماعی اور تاریخی طوفان آہستہ آہستہ خود کو ظاہر کرتے ہیں.

لیکن سمجھ بوجھ نہ رکھنے والے افراد آخر تک بھی نہیں سمجھ پاتے کہ کیا ہوا، تو پھر خود غرض، خود پرست، منافع خور اور اپنی جیب کے پیچھے پڑے رہنے والے افراد یا تو سمجھتے ہی نہیں یا پھر اگر سمجھ بھی جائیں تو بھی ان کے لیے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں؛ البتہ ہر معاشرے میں موجود سمجھدار اور قوم کا درد رکھنے والے افراد اس خطرے کو محسوس کر لیتے ہیں کہ ان کی جوان نسل ان کے ہاتھوں سے نکل رہی ہے.

(گذشتہ سے پیوستہ)

آج یہ صورتحال پیش آ چکی ہے یعنی مغربی معاشروں میں موجود وہی سمجھدار اور قوم کا درد رکھنے والے افراد جو میں نے عرض کیا تھا، انہوں نے اس بات کا احساس کر لیا ہے کہ ان کے لیے تباہی پیش آ رہی ہے.

ان کے جوانوں کی بڑی تعداد اجتماعی بلاؤں مثلاً نشے اور اس طرح کی دیگر چیزوں کا شکار ہیں.

اور ان کی ایک بڑی تعداد گمراه کرنے والی بھڑکی ہوئی حالت کا شکار ہیں جو قتل، چوری، غارتگری، جرائم اور شہوت پرستی پر ختم ہوتی ہے.

ان ہی کی ایک بڑی تعداد بے طرف ہونے کا شکار ہے اور یہ انتخابات اور دیگر اجتماعی مسائل میں شرکت نہیں کرتے. جب ان سے سوال کیا جاتا ہے کہ کیوں ان چیزوں میں شرکت نہیں کرتے تو کہتے ہیں کہ یہ چیزیں ہمارے لیے اہمیت نہیں رکھتیں؛ یعنی بے طرفی کی حالت.

یہ سب زوال کی علامتیں ہیں.

اگر کوئی بڑی شخصیت، فلسفی، مسلح قوتوں کا بڑا یا سیاستدان عورتوں کے برہنہ ہونے کی مخالفت کریں تو دنیا میں اس کا مذاق اڑانا شروع کر دیتے ہیں! جبکہ بہت سے برے کاموں، طور طریقوں اور عادتوں کے خلاف کوئی ردعمل نہیں دکھاتے.
اگر کوئی ملک ایک پالیسی کے طور پر الکحلی مشروبات کی مخالفت کرے تو دنیا میں ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے، مسخره کرنے والی مسکراہٹ اس کے نثار کی جاتی ہے اور اسے قدامت پسند قرار دیا جاتا ہے!
یہ کہاں کی ثقافت ہے؟ یہ عورتوں کی برہنگی ایک تہذیب کے طور پر اور یہ مدہوش کر دینے والے مشروبات ایک رائج تہذیب کے طور پر کہاں سے تعلق رکھتے ہیں؟
یہ سب چیزیں یورپ سے تعلق رکھتی ہیں اور ان ممالک کی قدیم تہذیب و تمدن سے برآمد ہوئی ہیں.
اب دیکھیں اس طرح کے رسم و رواجوں نے دنیا کی دوسری جگہوں پر بھی قانونی حیثیت پیدا کر لی ہے اور اگر کوئی ان چیزوں کی مخالفت کرے تو جیسے اس نے کوئی گناه کبیره انجام دے دیا ہو!!

کچھ یورپی ممالک … میں جو اپنے آپ کو ترقی یافتہ سمجھتے ہیں اور دعوی کرتے ہیں اور میڈیا میں دکھاتے ہیں کہ حقوق بشر کے مسائل اور انسانوں کی آراء ان کے لیے اہمیت کی حامل ہیں، انہوں نے اس بات کی اجازت نہیں دی که کچھ مسلمان خواتین اور بیٹیاں اسلامی حجاب کے ساتھ رفت و آمد کر سکیں اور اسکول جا سکیں!

اس معاملے میں زبردستی کرنے کو جائز سمجھتے ہیں اور اس بات میں انہیں کوئی عیب نظر نہیں آتا؛

لیکن کیونکہ اسلامی جمہوریہ معاشرے میں حجاب کو ضروری سمجھتی ہے اس لیے یہ تمام مجموعے اس بات کو اپنے اعتراض کا نشانہ بناتے ہیں!

اگرعورتوں کے لیے خاص قسم کے لباس کا ضروری ہونا (ہماری نگاه سے) اعتراض آمیز ہے تو (ہمارا) یہ اعتراض ان کے پردے پر اعتراض سے بڑھ کر ہے کیونکہ عورتوں کا پرده ان کی سلامتی سے زیاده نزدیک ہے. کم از کم یہ ہے کہ یہ دونوں چیزیں ایک ہی نگاه سے دیکھی جائیں! لیکن مغربی دنیا اس طرح عمل نہیں کرتی!

… یہ سب کس لیے ہے؟ یہ سب اسی لیے ہے کہ یہ مغرب کی تسلیم شده تہذیب کے خلاف ہے. یہ لوگ اس مسئلے پر بہت ہی زیاده حساس ہیں!

کسی بھی قوم کو الجھن کا شکار کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر مسلسل میڈیا وار کے ذریعے اسے میدان سے خارج کر دیا جائے؛ اس پر مسلسل الزم لگائے جائیں اور اسے دفاعی پوزیشن پر قرار دیں؛ یہ ایک جانا پہچانا طریقہ ہے.

ہم پر تشدد کا الزام لگایا جاتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وه خود (یعنی پورپی ممالک) سب سے زیاده تشدد کرنے کے مرتکب ہوتے ہیں. دہشت گردی کی بات کرتے ہیں لیکن ان کا اصلی مقصد یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ کیوں اپنے وطن کا دفاع کرنے والے فلسطینی مزاحمت کاروں کی حمایت کرتا ہے.

بین الاقوامی میڈیا کی نگاه میں دہشت گردی کی حمایت یعنی فلسطینی مزاحمت کاروں کی حمایت کرنا!!

فسلطینی گھروں کو ان کے سامنے اسرائیلی ٹینکوں کے ذریعے نابود کرنا اور چند مہینے کے بچے کو قتل کرنا دہشت گردی نہیں!! لیکن جب جرائم پیشہ تشدد کرنے والا فوجی کسی واقعے میں قتل ہو جائے تو اپنے میڈیا پر گریہ و زاری کی حالت میں “اس کی بیوی کی تصویر الگ سے”، “اس کے بچے کی تصویر الگ سے” اور “اس کے دفن کیے جانے کی رپورٹ الگ سے” نشر کرتے ہیں! تا کہ یہ ثابت کریں کہ اس طرف کے لوگ تشدد پسند ہیں! یہ سب پروپیگنڈه کے لیے ہے جسے یہ انجام دیتے ہیں.

وه جمہوریت جو آج پوری دنیا میں اور مغربی دنیا میں بیان کی جاتی ہے اور اس پر افتخار کرتے ہیں وه نہ امریکہ میں موجود ہے، نہ فرانس میں اور نہ ہی انگلینڈ میں. … یہ لوگ اس بات سے بہت دور ہیں.

البتہ مغربی دنیا کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ بدصورت ترین موجودات کو بہت ہی اچھی پیکنگ میں خوشبو اور خوبصورتی کے ساتھ پیش کرتے ہیں، جیسے کہ ان کی ساری پیکنگز ایسی ہی ہوتی ہیں، ان کی مستقل عادت ہی ایسی ہے!

اگر کسی کے ساتھ جھگڑا بھی کرنا چاہتے ہیں تو سکون کے ساتھ کرتے ہیں! کیا مطلب سکون سے؟!

یعنی یہ کہ ہم آپ جب جھگڑا کرتے ہیں تو باہم دست و گریبان ہو جاتے ہیں شور شرابہ کرتے ہیں؛ لیکن یہ لوگ شور شرابہ نہیں کرتے اور کوئی خاص غصہ ہوئے بغیر سامنے والے کے سینے میں گولی اتار دیتے ہیں!! سکون سے انسان قتل کر دیتے ہیں!

یہ ان میں پائی جانے والی ایک صفت ہے.

مغرب میں اس چیز سے مقابلے کے لیے جسے وه دین سمجھتے تھے علمی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے. البتہ انہیں حق حاصل ہے کیونکہ وه دین جس کے خلاف Renaissance نے قیام کیا اور دنیا کے فکری اور علمی خط کو اس کے مقابلے پر لے آئے وه دین نہیں تھا بلکہ دین کے نام پر خرافات اور وہم و گمان کا مجموعہ تھا.

قرون وسطی میں موجود چرچ کا دین دراصل دین اور دینی معرفت کا حامل نہیں تھا. لہذا یہ واضح تھا کہ دانشمندوں، پڑھے لکھے اور معاشرے کے فکر رکھنے والے نمایاں افراد کے ذہنوں میں فکری گرہیں اور ناراضگی و دشمنی باقی ره جائیں اور وه اس کا دین دشمن اور غیر دینی علاج ڈهونڈیں؛

اسی لیے ابھی تک یہ مسئلہ ان کے لیے حل نہیں ہوا کہ دین اور علم کیسے ایکدوسرے کے ساتھ جمع ہو سکتے ہیں.

لیکن ہمارا مسئلہ یہ نہیں. ہمارے تصوّر کائنات (دنیا کے بارے میں ہماری نظر) کے مطابق…

ہمارے تصوّر کائنات (دنیا کے بارے میں ہماری نظر) کے مطابق علم دین کے دل سے پھوٹتا ہے اور علم کی طرف بہترین شوق دلانے والا دین ہی ہے.

وه دین جسے ہم پہچانتے ہیں، وه دینی تصوّر کائنات جو ہم قرآن سے سیکھتے ہیں، وه تصور جو ہم خلقت، انسان، ماوارئے طبیعت (مادی دنیا سے بالاتر عالم)، توحید، الله کی مشیت، تقدیر اور قضاوقدر کے بارے میں رکھتے ہیں وه علم سے ہم آہنگ ہے؛ لہذا یہ سب چیزیں علم کو آگے بڑهانے اور اس کی طرف شوق دلانے والی ہیں.

آپ تاریخ میں اس کی مثال پر غور کریں کہ جب اسلام کے شروع کی صدیوں میں اسلام کے علم کی طرف ترغیب دلانے کی وجہ سے علمی حرکت نے تمام میدانوں میں ایسی ترقی کی کہ اس زمانے تک دنیا میں کبھی ایسا نہیں ہوا تھا اور اس وقت علم اور دین آپس میں گھلے ملے ہوئے تھے اور اس حالت میں علم، تحقیقات اور فن نے اپنے طور پر ترقی حاصل کی. انسانی علوم جو آج مغرب میں موجود ہیں جیسے اقتصادیات، سوشیولوجی، مینجمنٹ اور طرح طرح کے انسانی علوم کے موضوعات، ان کی بنیادیں ان لوگوں کی نظر میں جو اسلام کی بلند و بالا توحیدی معرفت تک پہنچے ہوں، ایک غیر دینی، غیر معتبر اور دین دشمن بنیادیں ہیں!!

مغربی لوگ علم کے ذریعے طاقت و قدرت تک پہنچے ہیں. ایک عرصے تک یہ لوگ جہالت میں بھی تھے. اسی قرون وسطی کے زمانے میں جیسا کہ وه خود بیان کرتے ہیں. اس وقت دنیا کے اس طرف علم اپنے عروج پر تھا لیکن جیسے ہی ان لوگوں نے علم حاصل کیا تو اس علم کو: اقتدار حاصل کرنے! دولت کمانے! اپنا سیاسی تسلط بڑهانے! دوسروں کے مال و دولت کو اینٹھنے! اور اپنے لیے دولت کی پیداوار کے حصول کے لیے وسیلے کے طور پر استعمال کیا! اور پھر اس ہاتھ آئی دولت سے علم کو مزید آگے بڑهایا اور اس کی سطح کو بلند کیا اور اپنے علم کو نشونما دی. وه جانتے ہیں کہ کسی بھی قوم اور ملک کو طاقت و قدرت عطا کرنے میں علم کا کیا کردار ہوتا ہے. اسی لیے جب یہ چاہتے ہیں کہ #تسلط_پر_مبنی_نظام باقی رہے یعنی “مسلط ہونے والوں”….. Read More »

دوسروں سے علم کا حصول اور دوسروں سے ان کی ثقافت لینا (دو الگ چیزیں ہیں) اس معاملے میں غلطی کا شکار نہ ہوں.

یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ کوئی یہ کہے چونکہ مغربی دنیا کا علم اچھا ہے لہذا ان کی #تہذیب، #اخلاق اور #زندگی_گزارنے_کا_سسٹم بھی اچھا ہے؛ بالکل نہیں!! یہ دونوں باتیں آپس میں لازم و ملزوم نہیں.

ان کا علم اچھا ہے لیکن یہ علم اس تہذیب و تمدن سے نہیں نکلا بلکہ یہ ثقافت تو اس علم کو نقصان بھی پہنچاتی ہے!

علم کے وجود میں آنے کا باعث بننے والے خاص عناصر ہیں جنہیں لازمی طور پر ڈهونڈا جائے.

– خود پرستی،

– بدگمانی،

– بے قید و شرط زندگی،

مادی چیزوں اور پیسوں کی طرف مائل ہونا اور ماده پرستی اور مادی خصوصیات کو اصلی مقصد قرار دینے کی ثقافت (مغربی تہذیب میں موجود) وه غلط چیزیں ہیں جن کا شکار آج مغربی معاشره ہے.

اگر مغربی دنیا کے لوگ پاکیزه، صالح، نیک اور دنیا کی طرف کم توجہ رکھنے والے لوگ ہوتے تو یہ علم دنیا کے لیے فائده مند ثابت ہوتا؛

ویسے ہی جیسے اسلام کے پھلنے پھولنے کے دور میں یعنی چوتھی، پانچویں اور چھٹی صدی ہجری میں علوم کی بڑی ممتاز شخصیات وجود میں آئیں جیسے ابن سینا، محمد ابن زکریای رازی، خوازمی اور ان جیسے دیگر افراد جنہوں نے علم و دانش کو اس زمانے کے حساب سے بلندیوں کی چوٹی تک پہنچایا جبکہ ان پر آج کی رائج مغربی تہذیب یعنی مادر پدر آزاد، بدگمانی وغیره جیسی چیزیں بالکل بھی حاکم نہیں تھیں؛ ان لوگوں نے مغربی تہذیب جیسی ثقافت میں نشونما اور بلندی حاصل نہیں کی؛

اسی طرح جیسے خود مغربی دنیا کے بڑے دانشمند اور وه لوگ جنہوں نے مغرب میں علم و دانش کی بنیاد رکھی وه بھی ہر گز ایسی ثقافت میں رہتے ہوئے اس مقام تک نہیں پہنچے.

لہذا مغربی دنیا کی علمی برتری کا مطلب کسی بھی صورت میں مغربی ثقافت کی برتری نہیں!!

اگر آج آپ انسانی علوم میں، نیچرل سائنسز میں، فزکس میں یا ریاضی وغیره میں ایک علمی نظریہ رکھتے ہوں جو دنیا میں رائج اور لکھے گئے نظریات سے مختلف ہو تو کچھ لوگ مخالفت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تمہاری اقتصاد کے بارے میں یہ نظر فلاں کے نظریے کے خلاف ہے، نفسیات میں تمہاری بات فلاں کے نظریے کے خلاف ہے!

یعنی جس طرح صاحبانِ ایمان قرآن، کلام خدا اور الله کی طرف سے نازل شده وحی پر اعتقاد رکھتے ہیں یہ لوگ بھی فلاں یورپی دانشمند کے نظریات پر اتنا ہی یا اس سے بھی زیاده اعتقاد رکھتے ہیں!!

مزے کی بات یہ ہے کہ وه نظریات پرانے اور منسوخ بھی ہو جاتے ہیں اور اس کی جگہ نئے نظریات لے لیتے ہیں لیکن یہ لوگ انہیں پچاس سال پرانے نظریات سے ایک مقدس تحریر اور ایک دین کی طرح چمٹے رہتے ہیں!

دنیا میں اس بات کو ثابت کرنے کے لیے بہت کوشش کی گئی کہ علم اپنی ذات میں سیکولر ہے اور علم کا اخلاقی فضیلتوں سے کوئی تعلق نہیں. اس کام کے لیے فلسفے تراشے گئے، دلیلیں بنائی گئیں اور انہوں نے بحثیں انجام دیں تا کہ علم و دانش کو ایک اخلاقی فضیلتوں سے خالی مطلب کے طور پر پیش کریں؛ …

#علم اور #عقل ایسے وسیلے ہیں جن کے دو پہلو ہیں؛ ہو سکتا ہے یہ اخلاقی فضیلتوں کی خدمت میں کام آئیں اور ہو سکتا ہے کہ حیوانیت اور درندگی کی صفات کی خدمت کریں. یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ ان کی مینجمنٹ کس کے ہاتھ ہے.

اگر علم کی مینجمنٹ دنیا پرست، مال ذخیره کرنے والے، قدرت اور تسلط چاہنے والے افراد کے ہاتھ میں ہو تو وہی ہوتا ہے جو آج آپ دنیا میں نظاره کر رہے ہیں؛ یعنی علم استعمار (ترقی دلانے کے بہانے کمزور ملکوں میں نفوذ اور ان پر تسلط)، استثمار (کمزور ملکوں سے ناعادلانہ طریقے سے اقتصادی فائدے لینا)، قوموں کی تحقیر، قبضے اور فحشاء، سکس اور ہیروئن کی ترویج کے لیے وسیلے کے طور پر استعمال ہو گا.

اگر (ایسے لوگوں کے پاس) علم نہ ہوتا تو استعمار بھی نہ ہوتا!!

یورپ اپنے علم کی بدولت دنیا میں یہ سب کچھ کر سکا اور اس بات میں کامیاب ہوا کہ قوموں کو اپنے استعمار کا شکار کرے…

اگر علم کی مینجمنٹ اچھے اور صالح افراد کے ہاتھ میں ہو تو یہ مسائل پیش نہیں آئیں گے اور علم انسانیت کی خدمت میں آ جائے گا کیونکہ علم میں اتنی صلاحیت موجود ہے اور علم انسانیت کی خدمت کر سکتا ہے.

لہذا اب اگر ہم آئیں اور علم کو سیکولر بنائیں اور ثابت کریں کہ علم اخلاقی فضیلتوں کے ہمراه نہیں ہو سکتا تو یہ انسانوں کے ذہن کے لیے ایک بہت بڑی غلط فہمی اور بہت بڑا دھوکہ ہے؛ ایسا بالکل نہیں! علم اخلاقی فضیلتوں کے ہمراه ہو سکتا ہے.

اسلامی روحانیت گناه و فساد، حیوانیت اور علم سے غلط فائده اٹھانے کے مخالف ہے نہ علم و دانش، تحقیقات اور ٹیکنولوجی کے.

#علم اور #روحانیت ایک ساتھ جمع ہو سکتے ہیں اور یہ ممکن ہے کہ علم و دانش اور تحقیقات کے نتائج روحانیت کے راستے میں آگے بڑهیں!

کچھ لوگوں کے مطابق کیونکہ مغربی دنیا علمی لحاظ سے ہم پر برتری رکھتی ہے اس لیے ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ثقافت، عقائد، زندگی گزارنے اور میل جول کے آداب، لوگوں کے آپس میں اجتماعی تعلقات اور سیاست کو ان سے سیکھیں؛ یہ ایک غلطی ہے!

اگر کوئی استاد کلاس میں آپ کو پڑھائے اور وه بہت اچھا استاد بھی ہو اور آپ اسے پسند بھی کرتے ہوں تو کیا ضروری ہے کہ آپ اپنے لباس کا وہی رنگ انتخاب کریں جو اس استاد کو پسند ہے؟ اگر اس استاد میں کوئی بری عادت ہو تو کیا ضروری ہے کہ آپ بھی اس بری عادت کو اس سے سیکھیں؟ فرض کریں استاد درس دینے کے درمیان اپنے ہاتھ کو ناک میں ڈالتا ہے! آپ اس سے علم سیکھ لیں لیکن کیا اس سے یہ عمل سیکھنا بھی ضروری ہے؟

یورپی لوگوں میں غلط، برے اور گندے کاموں کی کوئی کمی نہیں! تو پھر ان کاموں کو ان سے کیوں سیکھیں؟!

… وه ہم سے زیاده علم رکھتے ہیں؛ بہت خوب! ہم جا کر ان سے ان کا علم سیکھ لیتے ہیں لیکن کیا ضرورت ہے کہ ہم ان کی عادتیں، ثقافت، طور طریقے اور اجتماعی زندگی کے آداب بھی سیکھیں؟! یہ کیسی غلط منطق ہے؟!

کیونکہ مغربی لوگ کسی نہ کسی وجہ سے اپنی گردن میں ٹائی نام کی ایک چیز باندھتے ہیں، جس کے بارے میں ہم یقیناً ان سے یہ نہیں کہتے کہ تم ٹائی کیوں باندھتے ہو کیونکہ یہ ٹائی ان کی چیز ہے، تو کیا ضروری ہے کہ ہم بھی ان کی تقلید کریں؟! اس کام کو انجام دینے کی ہمارے پاس کیا دلیل ہے؟!

کیا ضرورت ہے کہ ہم:

– اپنے لباس،

– طور طریقوں،

– اجتماعی زندگی کے آداب،

– بات کرنے کے انداز

– اور حتی ان کے لہجے کی پیروی کریں؟!

کبھی یہ کہتے ہیں کہ فلاں چیز قرون وسطی سے تعلق رکھتی ہے؛ اس بات سے غافل رہتے ہوئے کہ قرون وسطی یورپ کے لیے ذلت کی نشانی ہے لیکن وه ہمارے لیے نور کا زمانہ تھا.

آپ چوتھی صدی ہجری پر نگاه کریں. Adam Mez کی کتاب “The Renaissance of Islam” سے یہ پتہ چلتا ہے کہ پوری اسلامی دنیا دراصل اس وقت دنیا میں علم کا بازار تھی؛

اس کا مرکزی نقطہ بھی ایران تھا یعنی یہی اصفہان، شہر رے، فارس، خراسان، ہرات، مرو وغیره … یہ شہر اس وقت دنیا کے علم کا مرکز اور علم کی چوٹی پر تھے؛ لیکن افسوس کہ آج کی نسل یہ باتیں نہیں جانتی.

اس نہ جاننے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہی بات جو میں نے کہی وه نہیں جانتے؛ کیوں نہیں! یہ بات تو انہوں نے سو دفعہ سنی ہے؛ کتابوں میں بھی سب نے لکھا ہے؛ ہر جگہ یہ باتیں کہی گئیں ہیں لیکن بات یہ ہے کہ انہیں ان باتوں پر اعتقاد نہیں!!

… اس کی وجہ بھی یہ ہے کہ مغربی ثقافت اور یہ شور شرابے سے بھرپور ٹیکنولوجی نے اس طرح پوری فضا کو بھر دیا ہے کہ حتی کوئی جرأت نہیں کرتا کہ اپنے شجره نامے پر نظر دوڑائے!!

ایک عظیم مصیبت جو ہمارے ملک کی کچھ جوان نسلوں پر ایک زمانے میں اور دوسرے ملکوں پر آئی ہے وه یہ ہے کہ وه علم حاصل کرنے کے لیے دوسرے ملکوں میں گئے اور کچھ سیکھ بھی لیا لیکن ایک اس سے بھی زیاده اہم چیز کو چھوڑ دیا اور بھول گئے اور وه چیز ان کی قومی تہذیبی شناخت اور حقیقت ہے.

ایسے لوگ جس بھی ملک میں پلٹے تو اگرچہ پڑھ لکھ گئے تھے اور شاید علمی لحاظ سے مفید واقع ہوئے ہوں لیکن ان کے طور طریقے اپنے ہی ملک میں ایک اجنبی کی طرح تھے اور (اس وجہ سے) اپنے ملک اور قوم کے بنیادی مقاصد کے حصول میں اس طرح کہ جیسے ضروری تھا، خدمت نہ کر سکے.

یورپ سے پڑھ لکھ کر آنے والے ہمارے ملک کے بہت سے لوگ مختلف زمانوں میں ہمارے یورپ سے وابستہ ہونے کا سبب بنے!

اور یہ سب اس وجہ سے تھا کہ انہوں نے اپنی شناخت کو کھو دیا تھا.

یورپی دنیا میں جو آج دنیا پر مسلط ہے، جس میں زیاده تر وہی مغربی دنیا اور ان کے پیچھے چلنے والے ہیں، ان میں ایک اہم ترین خلا موجود ہے اور وه خلا ایک فکری خلا ہے، ایک رہنما فکر اور آج کی رائج زبان کے مطابق ایک ایسی آئیڈیولوجی کی کمی ہے جو کائنات کے بارے میں ایک صحیح فکر اور سمجھ پر استوار ہو.

ان کی سب سے بڑی کمی اسی فکر و نظر کا نہ ہونا ہے. اور اسی وجہ سے وه مسلسل کوشش کرتے رہتے ہیں کہ اس کائنات کے بارے میں جھوٹی آئیڈیولوجیز بنائیں اور انہیں پھیلائیں.

ان کے اس انقلاب سے ڈرنے کی ایک بڑی وجہ یہی ہے کہ یہ انقلاب کائنات کی خلقت کے بارے میں ایک ایسی فکر و نظر رکھتا ہے جو صحیح، درست، جانے پہچانے اور ایک صحیح تصوّر کائنات پر مبنی ہے، یہ فکر دلیلوں پر قائم اور بہت محکم ہے.

… اسلامی معیارات اور افکار کے مطابق انسان کی زندگی کا مقصد روحانی کمال کے درجات تک پہنچنا ہے جو یقینی طور پر مادی چیزوں کے ساتھ حاصل ہوتا ہے یعنی آج کے رائج بول چال کے مطابق “وه آخرت جو دنیا سے گزرتی ہے”.

ایک عادلانہ معاشرے کی تشکیل، ایک صالح معاشرے کی تشکیل، ایک ترقی یافتہ اور روحانی ملک جو ساتھ ہی ساتھ بڑی سے بڑی مادّی طاقتوں تک پہنچے لیکن روحانیت کی طرف مائل ہو، انسانی اخلاق کے ساتھ اور انسانیت کے حقیقی احساس کے ساتھ.

آپ دیکھیں یہ کتنا بلند و بالا اور خوبصورت مقصد ہے…

… آپ دیکھیں یہ کتنا بلند و بالا اور خوبصورت مقصد ہے! یہ فکر مغربی دنیا کے پاس نہیں

یہ اتنی ساری ثقافتیں جو انہوں نے ایک کے بعد ایک بنائی ہیں اور یہ مقابلہ جو موجود ہے وه انفرادیت اور شخصی منفعت کے اصولوں پر استوار ہے؛ اس لیے اس مقابلے میں کسی معاملے میں کامیابیاں حاصل کر لیتے ہیں لیکن کچھ دیگر معاملات میں تباہی کا شکار ہو جاتے ہیں

یہ اخلاقی بربادیاں، بہت سی چیزوں کے حوالے سے فکری طور پر خالی ہونا، جوانوں کی نفسیاتی پریشانیاں اور ان کی پریشان حالی اور بے مقصد زندگی سب کچھ خود پرستی، انفرادیت اور شخصی منفعت کی صفات کی وجہ سے ہے

اسلامی نظام میں اس طرح نہیں. اسلام کے فلسفیانہ افکار اور اسلامی بنیادی تعلیمات کی صحیح سمجھ بوجھ وه کام انجام دیتے ہیں کہ انسان ہر لمحے اس بات کا احساس کرتا ہے کہ وه کہاں تک پہنچا ہے اور کس مقصد کی طرف حرکت کر رہا ہے؛ اس کے پاس واقعات کو تجزیہ و تحلیل کرنے کی صلاحیت آ جاتی ہے اور وه ہر طرح کے حالات میں اپنی ذمہ داری کو پہچان لیتا ہے. آج ضروری ہے کہ ہمارا جوان ان خصوصیات کا حامل ہو

ہم کسی سے سیکھنے سے بے عزتی محسوس نہیں کرتے. اسلام کہتا ہے کہ دنیا چند گروہوں پر قائم ہے جن میں سے ایک وه لوگ ہیں جو اگر کسی چیز کو نہیں جانتے تو اسے سیکھنے کی فکر میں لگ جاتے ہیں؛ سیکھنے سے انہیں ذلت کا احساس نہ ہو.

وه علوم جو آج انسانی عقل اور ذہن کی پیداوار ہیں ہم انہیں سیکھتے ہیں؛ وه علوم جنہیں نہیں جانتے اسے پورے ذوق و شوق سے سیکھتے ہیں اور اپنے استاد کا احترام بھی کرتے ہیں. وه جو ہمیں علم سکھائے اس کی بے احترامی نہیں کرتے.

لیکن کسی اور سے علم سیکھنے کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ شاگرد قیامت تک شاگرد ہی رہے؛ بالکل نہیں! آج اگر ہم شاگرد ہیں تو کل ان کے استاد بن جائیں گے؛ ویسے ہی جیسے ایک زمانے میں وه ہمارے شاگرد تھے لیکن آج ہمارے استاد بن بیٹھے ہیں.

مغربی دنیا نے ہم سے علم سیکھا ہے.

مغربی دنیا نے ہم سے علم سیکھا ہے

آپ Théodore Rousseau کی کتاب “تاریخ علوم” کا مطالعہ کریں. اس کتاب میں وه کہتا ہے کہ چار پانچ صدیوں پہلے کوئی تاجر کسی استاد سے رابطہ کرتا ہے اور اس سے کہتا ہے کہ میں چاہتا ہوں میرا بچہ درس پڑھے تو اسے کس اسکول میں بھیجوں؟

استاد نے جواباً کہا کہ اگر صرف یہ چار بنیادی چیزیں یعنی جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم ہی تمہارے لیے کافی ہیں تو اسے ہمارے ملک کے کسی بھی اسکول یا دیگر یورپی ممالک کے کسی بھی اسکول میں بھیج دو؛ لیکن اگر تمہیں اس سے زیاده کی ضرورت ہے تو ضروری ہے کہ اسے اندلس یا کسی مسلمانوں کی آبادی والے علاقے میں بھیج دو.

یہ میرے الفاظ نہیں بلکہ یہ بات Théodore Rousseau نے لکھی ہے

صلیبی جنگوں نے ان کی مدد کی کہ ہم سے سیکھ سکیں. ان کے دانشمندوں کی مسلمان علاقوں میں ہجرت کے نتیجے میں انہوں نے ہم سے علوم سیکھے. ہمارے دانشمندوں کی ان کے علاقوں میں ہجرت اور ہماری کتابوں کے ان کے ہاں منتقل ہونے کیوجہ سے انہوں نے ہم سے سیکھا

ایک زمانے میں انہوں نے ہم سے سیکھا اور وه ہمارے شاگرد تھے البتہ بعد میں ہمارے استاد بن گئے؛ آج بھی ہم ان سے سیکھ رہے ہیں اور ان کے شاگرد بن رہے ہیں لیکن بعد میں ان کے استاد بن جائیں گے

… آج اگر علمی برتری مغربی اقوام کے پاس ہے تو مستقبل میں جو بہت دور بھی نہیں، آپ لوگوں کی ہمت اور ارادے سے ایسا کام کیا جا سکتا ہے کہ کل وه ہم سے سیکھیں

دوسرے علمی پیداوار رکھتے ہوں اور ہمیں فارمولا اور کچھ لفظ سکھا دیں اور ہم بغیر اس کے کہ ذرا سا بھی اس کی گہرائی میں جائیں ان لفظوں کو یاد کر لیں، یہ چیز کسی بھی ملک کی ترقی میں مدد نہیں کرتی. …

علمی طور پر ہاتھ خالی ہونے کا نتیجہ صنعتی فقر کے طور پر نکلا. اور اس صنعتی فقر کا نتیجہ یہ نکلا کہ اپنے سارے سرمائے خرچ کر کے صرف دنیا میں رائج معمول کے مطابق معیار زندگی کو حاصل کیا گیا؛ یعنی:

– درآمدات،

– بیرونی کمپنیوں کا ملک میں کمپنیاں لگانا،

– مسلسل دوسروں کے پیچھے بھاگنا،

– تیل اور ہر طرح کے سرمائے کو ان کی نظر کرنا!!

دینی اور قلبی ایمان تعمیری کاموں پر بہت گہرا اثر رکھتا ہے.

اس کے برخلاف جو مغربی اور استکباری دنیا نے سالها سال پروپیگنڈا کیا تھا کہ دین نشے کا شکار ہو جانے، سو جانے، کناره گیری کرنے اور دنیا سے روٹھ جانے کا سبب بنتا ہے.

یہ بات اس حقیقت کے بالکل برعکس ہے جس کا مظہر امام خمینیؒ تھے. امام خمینیؒ ایک حقیقی دیندار تھے. آپ غور کریں وه دنیا کے ساتھ، سیاست کے حوالے سے، مختلف واقعات اور تعمیری کاموں کے حوالے کس طرح پیش آتے تھے؟ یہ دین کا اثر ہے.

وه لوگ جو یہ کہتے تھے کہ دین قوموں کے لیے افیون اور نشہ ہے انہوں نے (دراصل) دین کو نہیں پہچانا تھا؛ شاید وه بری نیت بھی نہ رکھتے ہوں (لیکن) انہوں نے دین کو نہیں پہچانا تھا، دین کے نام پر ایک بے ربط چیز ان تک پہنچی تھی اور انہوں نے اسے بے حس کر دینے والی چیز پایا تھا.

انہوں نے سوچا تھا کہ دین نشہ آور چیز ہے. بالکل نہیں! دین نشہ کا شکار نہیں کرتا؛ البتہ یہ ممکن ہے کہ جو انہوں نے دیکھا تھا وه بے حسی اور نشے کی کیفیت کا شکار کر دینے والا ہو لیکن دین اسلام جذبات عطا کرنے والا اور زنده کرنے والا دین ہے.

اگر آج آپ کچھ مغربی معاشروں پر نگاه دوڑائیں، بالخصوص وه معاشرے جہاں صنعتی مسائل، صنعتی اور مشینی ارتباطات زیاده ہیں تو آپ دیکھیں گے کہ وہاں روز بروز برائیاں بڑھ رہی ہیں. اور اخلاقی آلودگی اور فساد جس معاشرے میں بھی رائج ہو جائے تو وه معاشرے کو تباه و برباد کر دے گا.

البتہ یہ زلزے اور سیلاب کی طرح ایک دم سے نابود کر دینے والی بلائیں نہیں بلکہ یہ تدریجی بلائیں ہیں لیکن لا علاج!! یہ ایسی بلائیں ہیں کہ اگر کسی معاشرے پر نازل ہو جائیں تو جلدی سے سمجھ نہیں آتین بلکہ آہستہ آہستہ پہچانی جاتی ہیں.

اس وقت سمجھ آتی ہے جب بیماری اپنی جڑیں گہرائی تک مضبوط کر لے اور پھر اس وقت اس کا کوئی علاج بھی نہیں ہو گا. آج مغربی معاشرے اس سمت میں حرکت کر رہے ہیں اور وه بھی تیزی کے ساتھ. یعنی حقیقتاً ایک انتہائی خطرناک کھائی کے کنارے تک پہنچ گئے ہیں…

مغربی دنیا میں فیملی لائف کی بنیادیں متزلزل ہو گئی ہیں.

گھر دیر سے بستے ہیں اور جلد ہی بکھر جاتے ہیں. فحاشی اور گناه روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں.

اگر یہ چیز کسی معاشرے میں مکمل طور پر انجام پا جائے تو ایسا معاشره عظیم مشکلات اور بلاؤں کا شکار ہو جائے گا.

البتہ یہ ایسی بیماریاں اور مصیبتیں نہیں جو 5 سے 10 سال میں نظر آنے لگیں لیکن سالها سال اپنا اثر ڈالنے کے بعد اس معاشرے کو مکمل طور پر تباه و برباد کر دیتی ہیں. اس معاشرے کی تمام علمی، فکری اور مادی خزانوں کو بھی نیست و نابود کر دیتی ہیں.

یہ مستقبل بہت سے مغربی معاشروں کے انتظار میں ہے.

تمام انسان آسانی کے ساتھ اپنے وجود میں انتظار کے احساس کو محسوس کر سکتے ہیں. یہ کوئی مشکل کام نہیں. البتہ مختلف چیزوں کے منتظر ہونے کی وجہ سے انتظار کا احساس مختلف طرح کا ہوتا ہے اور اس کے مختلف درجات ہوتے ہیں.

انتظار کے مفہوم کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے اسے تشکیل دینے والے عناصر کو بہتر طریقے سے پہچاننے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح انتظار کے مفہوم کی زیاده بہتر تعریف حاصل ہو.

ہر منتظر اپنے انتظار کے بارے میں غوروفکر کر کے اس بات کو پہچان سکتا ہے کہ وه کون سے عناصر اور خصوصیات تھیں جن کی وجہ سے اس کے اندر انتظار کا احساس پیدا ہوا ہے.

اس گفتگو میں ہم انتظار کے مفہوم کے عناصر کے حوالے سے تحقیق کریں گے تاکہ ان کی پہچان کے ذریعے انتظار کی دقیق اور عالمانہ تعریف حاصل ہو سکے. اس مقصد کے حصول کے لیے پانچ عناصر کے بارے میں بحث کی جائے گی:

1) موجوده حالت پر معترض ہونا

2) مطلوبہ حالت سے آگاہی

3) مطلوبہ حالت کے حصول پر اعتقاد

4) مطلوبہ حالت کا شوق

5) مطلوبہ حالت کے حصول کے لیے اقدام

#عالمانہ_انتظار