مصنف
موضوع
میسجز
اگر آپ بینرز کے لیے اعلیٰ کوالٹی کے پوسٹرز چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
موضوع کی تفصیل
سیریز کے مکمل میسجز
اگر ہم اکٹھے رہیں، اسلامی ممالک، مسلمان ملتیں، شیعه اور سنی، سنیوں اور شیعوں کے مختلف فرقے ایک دوسرے کے لئے دل صاف رکھیں، ایک دوسرے کے بارے میں سوء ظن (برا گمان) نہ رکھیں، بری نیت نہ رکھیں، ایک دوسرے کی توهین نہ کریں، پھر دیکھیں دنیا میں اس کا کیا نتیجہ نکلے گا؛ اسلام کیا عزت اور مقام حاصل کر لے گا!
ان لوگوں کے مقابلے میں جو آپ سے دشمنی کرتے ہیں “أَشِدّاء” یعنی سخت رہیں؛ نرم مٹی کی طرح نہ ہوں کہ دشمن جہاں سے چاہے آپ کے اندر نفوذ کر لے؛ طاقتور اور ثابت قدم رہیں،
لیکن آپس میں “رُحَمآءُ بَینَهُم”، آپ کے دل آپس میں صاف ہوں، آپ آپس میں مہربان رہیں؛
مختلف نام آپ کو ایک دوسرے سے جدا نہ کر پائیں، جغرافیائی سرحدیں آپ کو ایک دوسرے کا دشمن نہ بنانے پائیں، جغرافیائی سرحدیں ملتوں کو ایک دوسرے کے مقابلے پر کھڑا نہ کر سکیں؛
یہ پیغمبر (ص) کی سکھائی ہوئی تعلیمات میں سے ہے.
جب ہم وحدت کی طرف دعوت دیتے ہیں تو ہمارا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسلامی فرقوں (بشمول شیعه اور سنی یا وه فرقے جو تشیع اور تسنن کے اندر پائے جاتے ہیں)، کی یہ ذمہ داری ہے اور وه مجبور ہیں کہ اپنے عقیدوں سے دست بردار ہو جائیں اور ایک تیسرے عقیدے کی طرف یا مخالف عقیدے کی طرف مائل ہو جائیں،
یہ ایک ایسی چیز ہے کہ جو تحقیق، جستجو اور مطالعہ سے وابستہ ہے اور خود ہر شخص اور الله کے درمیان اس کی ذمہ داری ہے. یہ (ابھی) ہماری بحث نہیں.
(ابھی) ہماری بحث یہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام مسلمان شیعہ اور سنی حضرات سے کہیں اور انہیں یاددہانی کرائیں کہ آ پ کے درمیان بہت سے معاملات مشترک ہیں اور بہت سے معاملات پر آپ کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے… هفته وحدت میں وحدت کے عنوان سے ہمارا پیغام یہ ہے کہ:
”مسلمان آپس میں متحد ہو جائیں” اور ”ایک دوسرے سے دشمنی نہ کریں” اور اس کا محور بھی ”الله کی کتاب”، ”رسول اکرمؐ کی سنت” اور ”اسلامی شریعت” ہو.
یہ کوئی بری بات نہیں. یہ وه حق کی بات ہے کہ ہر کوئی جو منصف مزاج، بے غرض اور عاقل ہو اس بات کو قبول کرے گا!
آج ضروری ہے کہ ساری دنیا کے مسلمان امت اسلامی کے بارے میں سوچیں، وحدت اسلامی کے بارے میں سوچیں؛
اگر ہم نے امت اسلامی کے بارے میں سوچا تو ہمارے اپنے ملکوں کے منافع بھی حاصل ہو جائیں گے.
دشمن کا فائده اس میں ہے کہ ہمیں ایک دوسرے سے جدا کر دے. ایک ملک پر حملہ کرے اور دوسرے سے مدد لے، دشمن کا فائده اس میں ہے لیکن ہمیں یہ نہیں ہونے دینا چاہیے‼
رسول اللهؐ کا مقدس وجود وحدت کا اہم ترین نقطہ ہے. … یہ وه جگہ ہے جو تمام مسلمانوں کے احساسات کا مرکز ہے؛ یہ اسلامی دنیا کی عشق و محبت کا مرکز ہے.
اب آپ ملاحظہ کریں کہ وه قلم جنہوں نے صیہونیوں سے پیسے لیے ہیں اسی مرکز پر توجہ دیتے ہیں اور اس کی توہین کرتے ہیں تا کہ امت اسلامی کی توہین اور اسلامی دنیا کی تحقیر کی حیثیت آہستہ آہستہ ختم ہو جائے. یہ اصلی نکتہ ہے!!
ہمارے سیاستدان، علمی اور ثقافتی ماہرین، مصنفین، شعراء اور ہنرمند افراد اس بات کی طرف خاص توجہ کریں اور سارے مسلمان اس نعرے کے ساتھ جمع ہو جائیں.
– اختلافی مسائل کی طرف توجہ نہ کریں؛
– ایک دوسرے پر تہمت نہ لگائیں؛
– ایک دوسرے کی تکفیر نہ کریں؛
– ایک دوسرے کو دین سے خارج قرار نہ دیں.
پوری امت اسلامی کے دل رسول اکرمؐ کی یاد اور ان کے عشق سے تازگی حاصل کرتے ہیں. ہم سب اس عظیم شخصیت کے عاشق اور ان سے محبت کرنے والے ہیں.
اسلام کے دشمنوں کا فائده اس میں ہے کہ جنگ کو اسلامی دنیا کی سرحدوں میں کھینچ لائیں؛ اور افسوس کہ وه اس میں کامیاب بھی ہو گئے ہیں.
(البتہ) ہم دشمن کی اس سازش کے مقابلے میں کھڑے ہوئے ہیں اور کھڑے رہیں گے.
اور میں آپ سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ہم معتقد ہیں کہ الله تعالی کی توفیق، اس کے ارادے اور اس کے اذن سے ہم اس مقابلے میں دشمنوں کے خلاف کامیاب ہوں گے.
آج ان افراد اور ہاتھوں کو دیکھ لیں جو شیعہ اور سنی میں اختلافات ایجاد کرنے کے لیے شیعوں پر تہمت لگاتے ہیں، اںہیں برا بھلا کہتے ہیں اور تفرقہ بازی کرتے ہیں.
اس طرف سے بھی یہی داستان ہے؛ اس طرف سے بھی کچھ افراد اپنے مسلمان بھائیوں کے احساسات کو بھڑکاتے ہیں، ان کے احساسات کو مجروح کرتے ہیں اور انہیں تکلیف پہنچاتے ہیں.
ضروری ہے کہ اسلامی دنیا متحد ہو. یہ چیز آج دنیا کی ضرورت ہے.
آج اسلامی معاشرے کی ضرورتیں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ:
– اسلامی معاشرے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں،
– ان میں آپس میں اتحاد و اتفاق ہو،
– اور وه اس بات کی اجازت نہ دیں کہ دشمن ان کی کمزوریوں سے فائده اٹھائے؛
ایسے دشمن جو قدرتی طور پر خود سے کوئی طاقت نہیں رکھتے.
آج آپ دنیا میں دیکھ رہے ہیں کہ اسلامی دنیا میں اختلافات ایجاد کرنا استکبار کی بنیادی سیاستوں میں سے ایک ہے.
امریکیوں کا حال اب یہ ہو گیا ہے کہ شیعہ اور سنی کا نام لیتے ہیں! شیعہ اسلام، سنی اسلام!!
کسی ایک کی حمایت کرتے ہیں اور دوسرے پر وار کرتے ہیں.
جبکہ جمہوری اسلامی ایران نے شروع ہی سے مختلف فرقوں کے اختلافات کے حوالے سے ایک ہی طرح کی نظر رکھی ہے.
ہم نے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ جو سنی ہیں اسی طرح عمل کیا ہے جس طرح حزب الله کے بھائیوں کے ساتھ عمل کیا جو شیعہ ہیں. ہم ہر جگہ ایک ہی طرح سے پیش آئے.
امام خمینیؒ کی ملک کے اندر یہی نظر تھی اور اسلامی دنیا میں بھی اسلامی جمہوریہ کی نظر امت سازی کرنا ہے اور اس کے مدنظر پوری امّتِ اسلامی ہے.
میں “علماء کرام کو”، اسی طرح “اسلامی دنیا کے پڑھے لکھے روشن فکر افراد کو” اور “اسلامی دنیا کے سیاستدانوں کو” یہ نصیحت کرتا ہوں، ان سے اصرار کرتا ہوں کہ اختلافات کو اتنی زیاده ہوا نہ دیں.
دنیا میں ایک گروه اسلام سے ڈرانے اور اسلام کا چہره خراب کرنے کے لیے پیسے خرچ کر رہا ہے اور پھر اس صورتحال میں ہم بھی یہ کوشش کریں کہ ایک دوسرے کے چہرے کو خراب کر کے پیش کریں، اسے بگاڑیں اور لوگوں کو ایک دوسرے سے ڈرائیں!!
یہ بات حکمت کے خلاف ہے، سیاست کے خلاف ہے!!
اگر کوئی شخص اسلام کی سربلندی نہیں چاہتا تو آپ بھی اس سے کوئی عہدوپیمان نہ باندھیں لیکن اگر قرآن اور اسلام کے طرفدار افراد چاہے وه کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں اگر اپنی بات میں سچے ہیں اور حقیقتاً اس کے لیے پریشان ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ قرآن کی عظمت اور احترام قائم رہے تو ان کے لیے ضروری ہے کہ:
یہ جان لیں کہ کچھ ملکوں میں بلند ہونے والی یہ صدائیں، مزدور قلم اور خرچ ہونے والے یہ گندے اور پلید پیسے جو اختلافات ایجاد کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، یہ اسلام کی سربلندی کی راه میں رکاوٹ ہیں، یہ دشمن کا کام ہے.
لہذا میں نصیحت کرتا ہوں کہ ہفتہ وحدت کو جو نزدیک بھی ہے، حکومتی ادارے بھی، لوگ بھی اور خاص طور پر شیعہ اور سنی علماء ملک کے اندر بھی اور ملک سے باہر بھی سنجیدگی کے ساتھ منعقد کریں اور اسے #وحدت اور #بھائی_چارے کی نشانی قرار دیں.
اگر ہم متحد ہو جائیں، بھائی چارگی کو اپنا لیں اور اپنے اختلافات پر غلبہ پا لیں تو دشمن کی چال کمزور پڑ جائے گی اور اسلام کو پہنچنے والے نقصان میں کمی آئے گی.
ہم مسلمان ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہوشیار رہیں.
اگر کسی ایسے ملک کے تیل کے پیسوں سے تشیع کو باطل قرار دینے کے لیے کوئی کتاب شائع کی جاتی ہے جو امریکہ اور مغرب کی نوکری کرنے کے حوالے سے مسلمان قوموں میں جانا پہچانا اور روسیاه ہے اور وه استکبار پر بھروسہ کرتا ہے تو یہ صرف الله کی رضا اور اہلسنت سے محبت کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ وه ایک خبیث مقصد کو حاصل کرنا چاہتا ہے.
اس کے برعکس داستان بھی ایسے ہی ہے. اگر ہم دیکھیں کہ شیعہ معاشرے میں موجود کچھ افراد اہلسنت بھائیوں یا ان کے مقدسات کے حوالے سے بھڑکانے اور حساسیت ایجاد کرنے کی کوشش میں ہیں تو اگر ہم اسے ناسمجھی یا بدسلیقہ ہونا قرار نہ دیں تو پھر ہم قطعی طور پر یہ جان لیں کہ یہاں دشمن کا ہاتھ ہے.
دشمن بدسلیقہ افراد سے بھی زیاده سے زیاده فائده اٹھاتا ہے.
لہذا آج #اتحاد_بین_المسلمین اور مسلمان بھائیوں کے دلوں کا ایک دوسرے کے لیے خالص ہونا اسلام کی سربلندی کے لیے بنیادی ترین شرط ہے.
آج کے دور میں ہر ایسی بات یا کردار و عمل جو دشمن کو موقع اور بہانہ فراہم کرنے کا باعث بنے یا مسلمانوں کے درمیان #اختلاف_اور_تفرقے کا باعث بنے شرعی طور پر #تاکیدا_حرام ہے؛
اور اگر ایسی محفل میں شرکت کرنا ان کی تائید اور ترویج کا باعث بنے تو یہ شرکت جائز نہیں.
وحدت کے بارے میں دو نکات یا دو رجحانات پائے جاتے ہیں اور دونوں ہی بہت زیاده اہمیت کے حامل ہیں…
ان میں سے ایک نکتہ یہ ہے کہ صدیوں پہلے سے مسلمان قوموں اور فرقوں میں موجود اختلافات، لڑائی جھگڑے، تنازعات، دشمنیاں، دوسروں کے کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کرنا اور اس طرح کی دیگر چیزوں کو ختم کیا جائے جو ہمیشہ نقصان کا باعث بنے ہیں.
آپ تاریخ اسلام کا مطالعہ کریں تا کہ یہ جان سکیں کہ بالکل شروع میں پیش آنے والے اختلافات جیسے قرآن کی خلقت کا مسئلہ وغیره اور اس کے علاوه دیگر اختلافات جو اسلامی ممالک میں پوری طول تاریخ میں اسلامی فرقوں کے درمیان مخصوصا شیعہ اور سنی کے درمیان پیش آئے، ان تمام اختلافات کے تانے بانے حکومتوں سے جا کر ملتے ہیں.
البتہ عوامانہ جہالت، غیر منطقی تعصب اور ایک دوسرے کے جذبات کو بھڑکانا بھی مؤثر ہیں، لیکن یہ سب چیزیں مقدمہ ہیں اور ان میں سے کوئی بھی چیز ان خونی حادثات کو وجود میں نہیں لا سکتی جن کا ہم تاریخ میں مشاہده کرتے ہیں. وه بڑے بڑے حادثات طاقتور ہاتھوں کی طرف پلٹتے ہیں جو ان اختلافات سے اپنے منافع حاصل کرنا چاہتے تھے.
جب اسلامی ملکوں میں استعمار براه راست یا بالواسطہ داخل ہوا تو واضح ہوگیا کہ وه بھی اسی چیز کے پیچھے ہے.
اس حوالے سے یورپ کے بعض سیاسی اور غیر سیاسی مشہور افراد کا عمل و کردار بہت عبرت ناک ہے. جب وه مصر جاتے تو انکی بات کا انداز ایک طرح کا ہوتا، عثمانی حکومت سے بات چیت میں ان کا انداز کسی اور طرح اور شیعہ ملک ایران میں ایک الگ انداز ہوتا تھا.
اور انکا مقصد وحدت کے نظام کو نابود کرنا تھا جس سے یورپ کا استعمار اور صنعتی تمدن کے قائدین ڈرتے تھے البتہ ان کا حق بھی تھا کہ وه ڈریں.
اور پھر انہوں نے اپنا کام انجام بھی دے دیا اور مسلمانوں کے درمیان بہت گہرے اور عجیب اختلافات کو وجود میں لے آئے.
… بزرگ علماء، مفکرین، دانشور، مصنفین، شعراء اور ہنرمند افراد حقیقتا اسے ایک الہی واجب سمجھیں.
دشمنان اسلام سے مقابلے کے لئے قرآن پاک کی یہ آیت: “واعتصموا بحبلالله جميعا” اور دیگر آیات کے مخاطب ہم اور تمام مسلمان ہیں، ہمیں ان آیات پر عمل کرنا چاہیے.
ہمارے پاس آئمہ علیہم السلام کے زمانے میں اہلسنت کی نماز جماعت میں شرکت کرنے کے ثواب کے حوالے سے موجود روایات میں سے ایک روایت یہ ہے کہ:
مسجدالحرام میں ان کے پیچھے نماز پڑھو اور یہ عمل ایسے ہے جیسے تم نے پیغمبر اکرمؐ کے پیچھے نماز پڑھی ہے.
اس کا کیا مطلب ہے؟ واضح ہے کہ امام جعفر صادقؑ اس پیش نماز کی نماز کو پیغمبر اکرمؐ کی نماز سے موازنہ نہیں کر رہے بلکہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے پیچھے نماز پڑھو.
اس سے مراد کیا ہے؟ یہ وحدت کا مظاہره ہے. عملی طور پر وحدت کا مظاہره کریں.
ہمارے عظیم، بیدار اور آگاه امام خمینیؒ نے اسی فکر کی بنا پر ہم سب کو اور ایرانی حاجیوں کو مسجدالحرام اور مسجدالنبویؐ میں جماعت کے ساتھ نمازوں میں شرکت کرنے کی نصیحت کی.
دوسرا نکتہ یہ ہے کہ یہ وحدت اسلام کی خدمت میں اور اس کی حاکمیت کے حصول کے لیے ہو ورنہ یہ ایک کھوکھلی اور بے معنی چیز ہو گی.
اگر علماء اسلام قرآن کے اس قول کو قبول کرتے ہیں کہ “و ما ارسلنا من رسول الا ليطاع باذنالله” یعنی “اور ہم نے کسی رسول کو بھی نہیں بھیجا ہے مگر صرف اس لئے کہ حکِم خدا سے اس کی اطاعت کی جائے” (تو اس سے یہ بات واضح ہے کہ) پیغمبرؐ صرف اس لیے نہیں آئے کہ نصیحت کریں اور اپنی بات پیش کریں اور لوگ اپنے کاموں میں لگے رہیں اور (صرف) ان کا احترام کریں بلکہ آپؐ اس لیے تشریف لائے تا کہ آپؐ کی اطاعت کی جائے اور آپؑ معاشرے اور زندگی کی ہدایت کریں، نظام کو تشکیل دیں اور انسانوں کو زندگی کے صحیح اہداف کی طرف آگے بڑهائیں.
اگر علماء اسلام اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ قرآن فرماتا ہے “لقد ارسلنا رسلنا بالبينات و انزلنا معهم الكتاب والميزان ليقوم الناس بالقسط” یعنی “بیشک ہم نے اپنے رسولوں کو واضح دلائل کے ساتھ بھیجا ہے اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان کو نازل کیا ہے تاکہ لوگ انصاف کے ساتھ قیام کریں” تو پھر عدل و انصاف کو برپا کرنا، ظلم کا خاتمہ اور انسان کے لیے ایک صحیح زندگی کو ایجاد کرنا ادیان کا مقصد ہے. لہذا ضروری ہے کہ حرکت اسلام کی حاکمیت کی سمت میں ہو. اور اسلامی ملکوں اور معاشروں میں اسلام کی حاکمیت ایک ممکن چیز ہے.
(کچھ) سالوں پہلے تک اس بات میں تردید موجود تھی کہ اسلام کی حاکمیت ممکن بھی ہے یا نہیں؟ لیکن انقلاب اسلامی، ایران میں اسلامی نظام کی تشکیل، امام خمینیؒ کی عظیم اور حیات بخش تحریک اور وه قدرت جو اس الہی اور ملکوتی مرد نے مادی قوتوں کے مدمقابل دکھائی اور ثابت کیا کہ دین و روحانیت کی طاقت، پیسے، اسلحے اور مادیت کی طاقت سے زیاده ہے، ان تمام چیزوں نے یقینی طور پر ذہنوں سے اس تردید کا خاتمہ کر دیا ہو گا. جی ہاں! پورے عالم اسلام کے اطراف و کنار میں نظام اسلامی کا قائم ہونا ایک ممکن چیز ہے.
… اگر اسلامی معاشروں اور اسلامی ممالک میں علماء، دانشوروں، متفکر حضرات، بزرگ اور وحدت کے لیے پیش قدم شخصیات کی حرکت کی سمت اسلام کی حاکمیت کی طرف ہو تو یہ ایک کامیاب حرکت ہے ورنہ اگر اس طرح نہ ہو اور یہ افراد طاغوتوں اور کفار کی حاکمیت اور وابستہ اور نالائق حکومتوں کے فرمانبردار ہوں اور ان کے سامنے سر تسلیم خم ہوں تو پھر واضح ہے کہ وحدت کی کوئی ضمانت بھی نہیں ہو گی. آپ اس طرف سے وحدت کا نعره لگائیں، دل سوزی کے ساتھ آواز بلند کریں اور اپنا دل جلائیں لیکن اس طرف سے ناجائز طریقے سے پیسے بخشے جائیں اور کچھ کمزور، نوکر مزاج اور بکے ہوئے قلم بھی ظاہر ہو جائیں گے اور آپ کی محنتوں کو نابود کر دیں گے اور آپ کے کیے کام کو تتربتر کر دیں گے.
… ضروری ہے کہ اصلی مقصد اسلامی متفکرین کو یاد رہے.
دشمنان اسلام اس چیز کو نہیں چاہتے لیکن وه چیز جو الله تعالی چاہتا ہے وہی ہو گا. “والله غالب علي امره”.
واعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّـهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا (سوره آل عمران: 103) یعنی “اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تفرقہ پیدا نہ کرو”.
الله کی رسی کو تھامنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے لیکن قرآن صرف اس الله کی رسی تھامنے کے حکم پر ہی اکتفا نہیں کرتا بلکہ ہم سے کہتا ہے کہ الله کی رسی کو اجتماعی طور پر پکڑو «جمیعاً» یعنی سب مل کر الله کی رسی کو تھامو.
یہ اجتماع اور یہ اتحاد ایک دوسرا واجب ہے. لہذا اس حکم کے علاوه کہ مسلمان لازمی طور پر الله کی رسی کو تھامے رہے، ضروری ہے کہ اس عمل کو دیگر مسلمانوں کے ساتھ انجام دے. ہمیں اس تھامنے کے عمل کو صحیح طریقے سے سمجھنا چاہیے اور اسے انجام دینا چاہیے.
قرآن مجید کی آیت شریفہ فرماتی ہے کہ فَمَن يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِن بِاللَّهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ (سوره بقره: 256) یعنی “اب جو شخص بھی طاغوت کا انکار کر کے اللہ پر ایمان لے آئے وہ اس کی مضبوط رسّی سے متمسک ہوگیا ہے”. یہ آیت الله کی رسی تھامنے کا مطلب ہمارے لیے بیان کر رہی ہے.
الله کی رسی کو تھامنے سے کیا مراد ہے؟ یعنی “الله پر ایمان” اور “طاغوت سے انکار”.
آج دنیا کا طاغوتِ اعظم ریاستہائے متحده امریکہ ہے کیونکہ صہیونزم کو اس نے بنایا ہے اور وه اس کی حمایت بھی کرتا ہے. امریکہ پچھلے طاغوتِ اعظم یعنی انگلینڈ کا جانشین ہے.
اسلامی دنیا آج امریکہ، اس کے ہمفکروں اور اس کے ساتھیوں کے تجاوز کرنے کی وجہ سے سخت حالات کا شکار ہے اور وه اپنی ترقی کی راه میں، اپنے مؤقف کے بیان میں، اپنی مادی اور روحانی ترقی کے حوالے سے امریکہ، اس کے ساتھیوں اور اس کے ہمفکروں کے دباؤ میں ہے.
اس بات پر سب توجہ کریں؛ شیعہ بھی توجہ کریں اور اہل سنت بھی؛ دشمن کے کھیل کا شکار نہ ہوں!
وه تسنّن( مذهب اہل سنت) جسکی امریکا حمایت کرے اور وه تشیع جو لندن کے مرکز سے دنیا میں پھیلے، یہ دونوں ایک جیسے ہیں؛ دونوں شیطان کے بھائی ہیں، دونوں امریکا ، مغربی ممالک اور استکبار کے نوکر ہیں.
ﺩﺷﻤﻦ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ کوشش ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﺗﻮ ﻏﻠﻮ ﺍﻭﺭ ﺩﺷﻤﻨﯽ اہلبیتؑ ﮐﯽ ﺗﺮﻭﯾﺞ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺷﯿﻌﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﮨﻞ ﺳﻨﺖ ﮐﯽ ﻧﮕﺎﮦ ﻣﯿﮟ اصلی ﺩﺷﻤﻦ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﭘﯿﺶ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﺪ ﻗﺴﻤﺘﯽ ﺳﮯ ﻣﺬﮨﺒﯽ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﭘﺴﻨﺪﯼ ﮐا ﺷﮑﺎﺭ ﺑﻌﺾ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺍﺱ ﮐﺎ ﯾﻘﯿﻦ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﯿﮟ،
ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﻮ ﺍﮨﻞ ﺳﻨﺖ ﮐﮯ ﻋﻘﺎﺋﺪ ﮐﯽ ﺑﮯ ﺣﺮﻣﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﻣﺠﺮﻭﺡ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﮐﺴﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
ﺩﺷﻤﻦ ﮐﯽ ﺳﺎﺯﺵ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ان دونوں فرقوں کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کر دے…..
ﺩﺷﻤﻦ ﺍﯾﺴﮯ ﺯﺍﻭیے ﺳﮯ ﺍﻗﺪﺍﻡ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ ﺁﭖ ﻣﺘﻮﺟﮧ ﻧﮧ ﮨﻮﺳﮑﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﻏﺎﻓﻞ ﺭﮦ ﺟﺎﺋﯿﮟ۔ ﻟﮩﺬﺍ ﮨﻮﺷﯿﺎﺭ ﺭﮨﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﺷﻤﻦ ﮐﻮ ﮨﺮ ﺭﻭﭖ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﭽﺎنئے۔
دو عقیدوں کے طرفداروں کے درمیان تعصبات کی وجہ سے اختلاف کا ہونا ایک ایسی چیز ہے جو موجود ہے اور یہ ایک قدرتی چیز ہے.
یہ چیز شیعہ اور سنی اختلاف سے مخصوص نہیں ہے بلکہ شیعوں کے اپنے مختلف فرقوں کے درمیان بھی اور سنیوں کے اپنے مختلف فرقوں کے درمیان بھی موجود ہے. طول تاریخ میں اس طرح کے اختلافات رہے ہیں.
… جب یہ اختلافات نیچے کی سطح پر یعنی عوام کی سطح پر پہنچتے ہیں تو پھر شدید اور خطرناک بھی ہو جاتے ہیں، بات ایک دوسرے کے گریبانوں تک پہنچ جاتی ہے.
علماء آپس میں بیٹھ کر بات کرتے ہیں، بحث کرتے ہیں لیکن جب بات ان لوگوں تک پہنچ جاتی ہے جن کے پاس علم کا اسلحہ نہیں بلکہ وه احساسات، گھونسے اور مادی اسلحوں سے استفاده کرتے ہیں تو یہ ایک خطرناک بات ہے.
دنیا میں یہ چیز ہمیشہ موجود رہی ہے اور ہمیشہ ہی سے صاحبانِ ایمان اور بھلائی چاہنے والے افراد اس طرح کی چیزوں میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرتے رہے. علماء اور ممتاز شخصیات کی یہ کوشش رہی ہے کہ اس معاملے میں علم نہ رکھنے والے عوامی سطح کے افراد کے درمیان جھگڑے کی نوبت نہ آنے پائے.
لیکن پچھلے ایک عرصے سے اس معاملے میں ایک اور عامل بھی شامل ہو گیا تھا اور وه تھا “استعمار”.
ہم یہ نہیں کہنا چاہتے کہ شیعہ سنی اختلاف ہمیشہ سے استعمار کی وجہ سے تھا، نہیں، ان کے اپنے احساسات بھی اس معاملے میں دخالت رکھتے تھے، کچھ جہالتیں، کچھ تعصبات، کچھ احساسات، کچھ غلط فہمیاں بھی اس معاملے میں شامل تھیں. لیکن جب سے استعمار اس معاملے میں وارد ہوا ہے تو اس نے اس اسلحہ سے زیاده سے زیاده استفاده کیا ہے… (جاری ہے)
شیعوں کےبڑے علماء -بشمول امام خمینیؒ اور دیگر علماء- نے ہمیشہ امت اسلامی کے اتحاد کی حفاظت کرنے کی تاکید کی ہے.
اس بنا پروه شیعت جو اختلافات پھیلانے کی غرض سے لندن اور امریکا میں موجود ٹی وی چینلز سے پھیلائی جا رہی ہے، وه شیعت کے اصلی راستے پر نہیں ہے.
وه جو شیعہ اور سنی کے درمیان تفرقہ کی آواز اٹھاتا ہے اور دین کے بهانے سے ملی وحدت کو نابود کرنا چاہتا ہے، وه چاہے شیعہ ہو یا سنی دشمن کا نوکر ہے؛ چاہے خود اسے معلوم ہو یا نہ ہو. کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ بعض لوگ دشمن کے نوکر ہوتے ہیں لیکن خود بھی نہیں جانتے!
یہ بہت سے بے خبر وہابی اور سلفی کہ جو پٹرول کے ڈالروں سے پلتے ہیں تا کہ جائیں، ادهر اور ادهر دهشت گردی کریں، عراق میں، افغانستان میں، پاکستان میں اور دوسری جگہوں پر مختلف طریقوں سے؛ یہ نہیں جانتے کہ دشمن کے نوکر ہیں!
وه شیعہ بھی جو اهلسنت کے مقدسات کی توہین کرتا ہے اور گالیاں دیتا ہے، وه بھی دشمن کا نوکر ہے بھلے سے وه نہیں جانتا کہ وه کیا کر رہا ہے!
میں آپ سے عرض کرتا ہوں کہ (ان سب باتوں کی) اصلی وجہ دشمن ہیں. شیعہ میں سے بھی اور اهلسنت میں سے بھی بعض لوگ ان نشانیوں سے غافل ہیں، نہیں جانتے اور نہیں سمجھتے کہ وه کیا کر رہے ہیں؛ نہیں جانتے کہ وه دشمن کے لئے کام کر رہے ہیں!!
… لہذا آپ دیکھتے ہیں کہ استعمار اور استکبار کا مقابلہ کرنے والی نمایاں شخصیات نے #اسلامی_امت_کی_وحدت پر دگنا زور دیا ہے.
… سید جمال الدین اسدآبادیؒ جو افغانی کے نام سے مشہور ہیں، ان کے شاگرد شیخ محمد عبده اور بہت سی دیگر شخصیات، شیعہ علماء میں سے مرحوم شرف الدین عاملی اور دیگر بڑی شخصیات، … امام خمینیؒ بھی ابتدا ہی سے #وحدت_اسلامی پر بہت زیاده زور دیتے تھے …
میں یہ بات عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اختلافات ایجاد کرنے میں دیگر استعماری دشمنوں کے مقابلے میں انگریز سب سے زیاده مہارت رکھتے ہیں. انہوں نے ایران میں، ترکی میں، دیگر عرب ممالک میں اور برصغیر میں سالہا سال زندگی گزاری ہے اور انہیں ان کاموں کے راز معلوم ہیں کہ کس طرح سنی کو شیعہ کے خلاف بھڑکایا جاتا ہے اور کس طرح شیعہ کو سنی کے خلاف بھڑکایا جاتا ہے.
… انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد استعمار کی اس چال میں شدت آئی، ہم اس بات کو دیکھ رہے تھے، انقلاب کے آغاز ہی سے ہم اس بات کے شواہد کو دیکھ رہے تھے اور ہوشیار کر رہے تھے.
پچھلے کچھ عرصے میں اور آخری چند سالوں میں استکباری محاذ اور اختلافات ایجاد کرنے والوں کے اختلاف ایجاد کرنے کا عزم پہلے سے زیاده شدید اور محکم ہو گیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جمہوری اسلامی نے ایک بڑے ہدف کو حاصل کیا ہے اور ایک بڑی چوٹی سر کی ہے یعنی #اسلامی_دنیا_کی_بیداری. اس لیے وه ہر کام کو انجام دیتے ہیں.
… یہ عوامل جو اختلافات ایجاد کرتے ہیں، یہ شیعہ ہیں نہ سنی، انہیں نہ شیعہ پسند ہیں اور نہ سنی، یہ نہ شیعوں کے مقدسات کو قبول کرتے ہیں اور نہ ہی سنیوں کے مقدسات کو!!
آج یہ وہّابی اور سلفی جماعت شیعوں کو کافر سمجھتے ہیں، سنی جو اہلبیتؑ کا محب ہو اسے بھی کافر سمجھتے ہیں، قادری اور صوفی سلسلے سے تعلق رکھنے والے سنی کو بھی کافر سمجھتے ہیں! اس غلط فکر کی جڑ کہاں ہے؟!
پوری دنیا کے تمام شیعہ، شمالی افریقا کے سنی، مرکزی افریقا کے مالکی – جو اہلبیتؑ کے محب ہیں اور انہیں دوست رکھتے ہیں اور ان کا صوفی سلسلہ اہلبیتؑ پر ختم ہوتا ہے – کیا یہ سب کافرہیں؟! کیوں؟!
کیونکہ یہ قاہره میں مسجد رأس الحسینؑ اور امامؑ کے مرقد کا احترام کرتے ہیں! اس وجہ سے یہ کافر ہیں!!
شیعہ تو کافر ہیں ہی! دوسرے علاقوں کے سنی بھی اگر ان کا تعلق قادری یا نقش بندی سلسلے سے ہو، وه بھی کافر ہیں!!
یہ کیسی سوچ ہے؟! کیوں اس غلط اور نحس فکر کی وجہ سے مسلمانوں میں اختلاف پیدا ہو؟؟
اس شیعہ کی بھی کہ جو نادانی اور غفلت کی وجہ سے، یا بعض اوقات کسی غرض کی وجہ سے اہل سنت کے مقدسات کی توہین کرتا ہے، ہمیں اطلاع ہے اور ہم شیعوں میں سے ہی کچھ افراد کو جانتے ہیں کہ انکا مسئلہ صرف نادانی نہیں ہے بلکہ وه لوگ اختلاف پھیلانے کی ذمہ داری رکھتے ہیں!!
میری نظر میں ان دونوں گروہوں کا یہ عمل شرعی طور پر ‘حرام’ ہے اور قانون کے خلاف ہے.
اہلسنت کے بزرگان کی توہین لندنی تشیع کا کام ہے/ان ٹی وی چینلز کا بجٹ انگلستان کے خزانے سے ملتا ہے
اہلسنت کے احساسات کو نہ بھڑکائیں. بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ تشیع کو ثابت کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اہلسنت کے بزرگان کی توہین کریں.
یہ آئمہؑ کی سیرت کے خلاف ہے‼️
یہ جو ٹی وی چینلز بنتے ہیں کہ جن کا کام توہین کرنا ہے، بہت اچھے! معلوم ہے کہ اس کا بجٹ انگلستان کے خزانے سے ملتا ہے؛ یہ لندنی تشیع ہے!!
ان توہینوں کا برعکس اثر ہوتا ہے. جب توہین کریں گے تو پهر حق بات بھی سنی نہیں جاتی!!
آج، اهلسنت میں بھی اور شیعوں میں بھی کچھ ہاتھ، ایسے کام کر رہے ہیں کہ ان دونوں کو ایک دوسرے سے جدا کردیں؛
اگر جستجو کریں تو (معلوم ہو گا کہ) یہ سارے ہاتھ ‘دشمنانِ اسلام’ کے جاسوسی مراکز اور اینجنسیز تک پہنچے ہوتے ہیں؛ نہ صرف ایران کے دشمن، نہ صرف شیعہ کے دشمن بلکہ دشمنانِ اسلام.
وه تشیع کہ جس کا ارتباط انگلینڈ کی ایم آئی سکس سے ہو، (اور) وه سنی جو امریکا کی سی آئی اے کے لئے کام کرتا ہو، نہ وه (شیعہ) شیعہ ہے اور نه وه (سنی)سنی؛ (بلکہ) یہ دونوں اسلام کے دشمن ہیں.
اسلامی فرقوں کے درمیان اختلاف، شیعہ اور سنی کے درمیان عقیدتی مسائل کی حد میں اختلاف، کہ ایک گروه ایک عقیده رکھتا ہے اور دوسرا دوسرا عقیده؛ … یہ اختلافات کوئی مشکل وجود میں نہیں لاتے؛ مشکل اس وقت پیش آتی ہے جب یہ عقیدتی اختلاف، اختلاف روحی(بغض، کینہ وغیره)، کردار کے اختلاف، لڑائی جھگڑے، جنگ اور دشمنی کی صورت اختیار کر لے؛
اسلامی دنیا کے دشمن… بہت اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ اگر اسلامی دنیا کے مختلف فرقے ایک دوسرے سے دست و گریبان ہو جائیں… تو صیہونیوں کی غاصب حکومت سکھ کا سانس لے گی…
لہذا ایک طرف سے تکفیری گروہوں کو تشکیل دیتے ہیں جو نہ صرف شیعوں کی تکفیر کرتے ہیں بلکہ بہت سے اہلسنت کے فرقوں کی بھی تکفیر کرتے ہیں؛
اور دوسری طرف سے بھی نوکروں کے ایک گروه کو تشکیل دیں جو اس آگ کے لیے لکڑی فراہم کرے، جلتی پر تیل ڈالے؛ وہی جو آپ دیکھ رہے ہیں، سن رہے ہیں یا آپ اس کی خبر رکھتے ہیں.
انہیں ماس کمیونیکیشن اور میڈیا فراہم کرتے ہیں؛ کہاں؟ امریکا میں! کہاں؟ لندن میں! وه تشیع جو لندن اور امریکا سے دنیا میں پھیلنا چاہے، وه تشیع شیعہ کے کسی کام کی نہیں…
یہ وہی چیز ہے جو دشمن چاہتا ہے؛ یہ وہی مقاصد ہیں جو اسلامی دنیا کے دشمن چاہتے ہیں جو نہ شیعہ ہیں اور نہ سنی، نہ اسے پسند کرتے ہیں اور نہ اسے. لازم ہے کہ ہم ان باتوں کو سمجھیں!! ان باتوں پر توجہ دیں!!
آج یہ جو اسلامی فرقوں کے درمیان اور شیعہ سنی کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کے لیے پیسہ خرچ ہو رہا ہے اور انگریزوں کے بقول تھنک ٹینکس جو سر جوڑ کر بیٹھتے ہیں، غور و فکر کرتے ہیں اور منصوبہ سازی کرتے ہیں، اگر اسے لوگوں کے سامنے توضیح دی جائے تو واقعاً لوگ تعجب کریں گے کہ:
اتنا سارا کام اس لیے انجام دیا جا رہا ہے کہ دو مسلمان جن میں سے ایک شیعہ ہے اور ایک سنی، ایک دوسرے کے برابر میں نہ بیٹھیں، آپس میں بات چیت نہ کریں، ایک دوسرے سے تعلقات توڑ لیں، ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں، ایک دوسرے پر اسلحہ تان لیں!!
آج بین الاقوامی شیطانی اور خوفناک سیاست سنجیدگی کے ساتھ اس بات کی کوشش میں ہے کہ شیعہ اور سنی کے درمیان اختلاف ایجاد کرے.
آج منطقے میں جنگیں ہو رہی ہیں؛ میں آپ سے عرض کروں کہ ان میں سے کوئی بھی جنگ اعتقادی نہیں؛ یہ جنگیں مختلف سیاسی اور قومی مفادات اور اسی طرح کی چیزوں کی وجہ سے ہیں اور اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں،
لیکن دشمن یعنی امریکا، یعنی صہیونزم، یعنی انگلینڈ یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ان جھگڑوں اور اختلافات کو مذہبی اختلاف میں تبدیل کر دیں کیونکہ وه جانتے ہیں کہ مذہبی اختلاف اتنی آسانی سے ختم ہونے والا نہیں!!
ہمیں اس مقصد کے حصول میں ان کی مدد نہیں کرنی چاہیے.
آج ہمارے ساتھ اہلسنت برادران میں سے کچھ ایسے افراد ہیں جو ہمارے ساتھ مل کر اہلبیتؑ کے حرم کے دفاع کے لیے جنگ کر رہے ہیں اور اپنی جان کی قربانی دے رہے ہیں، شہید دے رہے ہیں.
مدافعین حرم کے کچھ خاندان میرے پاس آئے کہ جن میں کچھ خاندان سنی تھے.
خوب! یہ اہلسنت بھائی جو “حضرت زینب (س) کے حرم” یا “امیرالمؤمنینؑ کے حرم” یا “سیدالشہداءؑ کے حرم” کے دفاع کے لیے اپنے جوان کو محاذ جنگ پر بھیجتا ہے، اس کے باوجود جب ہمارے پاس آتا ہے تو افسوس کا اظہار کرنے کے بجائے، غم یا گلے شکوے کے اظہار کے بجائے، فخر کا اظہار کرتا ہے کہ میرا بیٹا اس راه میں شہید ہوا ہے،
اب کیا ضروری ہے کہ ہم اس کا دل دکھائیں؟! کیا ضروری ہے کہ ہم کوئی ایسا کام کریں جس سے یہ ہم سے دور ہو جائے؟! یہ اہم نکات ہیں، یہ بنیادی نکات ہیں!!
آج علماء کے طبقے کی بنیادی ترجیحات میں سے یہ ہے کہ اجازت نہ دیں کہ وه کام جو امریکا زحمت کے ساتھ انجام دے رہا ہے، صہیونی زحمت کے ساتھ انجام دے رہے ہیں، اسے ہم آسانی سے ان کے لیے انجام دے دیں!! (ضروری ہے کہ) اس طرف متوجہ رہیں!
شیعہ اور سنی جوان جان لیں کہ یہ بات کس قدر اہم ہے. آج دشمن ان اختلافات سے اور ان ناراضگیوں سے جو کبھی یا اس طرف سے یا کبھی اس طرف سے پیش آ جاتی ہیں، فائده اٹھا رہا ہے. داعش، تکفیری اور اس طرح کے دوسرے گروه انہیں چیزوں سے فائده اٹھا رہے ہیں؛ ضروری ہے کہ ہم اسے روکیں!
اور یہ ممکن نہیں مگر یہ کہ شیعہ جوان اور سنی جوان یہ جان لیں کہ یہ کام جو وه ابھی انجام دے رہے ہیں (یعنی):
– یہ باہمی تعاون،
– ساتھ زندگی گزارنا،
– آپس میں گفتگو کرنا، اور
– آپس میں محبت اور بھائی چاره جو ان کے درمیان موجود ہے،
یہ بہت ہی بڑی چیز ہے!!
یہ … اسلام کے دشمنوں اور قرآن کے دشمنوں کے خلاف سب سے بڑا حربہ ہے. اس بات کو جان لیں اور اس کی حفاظت کریں!
خطے میں اس دشمن کا منصوبہ بنیادی طور پر دو ستون پر استوار ہے. اگرچہ اس کی اور بہت سی شاخیں ہیں لیکن بنیادی چیزیں یہی دو ہیں؛ جن میں سے ایک “اختلاف ایجاد کرنا” اور دوسرا “نفوذ کرنا”. … حکومتوں کے درمیان اختلاف اور پھر قوموں کے درمیان اختلاف جو کہ حکومتوں کے درمیان اختلاف سے زیاده خطرناک ہے؛ یعنی قوموں کے دلوں کو ایک دوسرے کے حوالے سے آلوده کریں اور مختلف ناموں سے ان کے درمیان تعصب ایجاد کریں؛ اب کسی زمانے میں یہ اختلافات ایرانی، عربی اور ترک نسل ہونے کے تعصب کے نام پر تھے؛ اور دوسرے وقت میں شیعہ، سنی اور تکفیر اور اس طرح کے دیگر مسائل؛ بہرحال جس طرح بھی ان کے لیے ممکن ہو اختلاف ایجاد کرتے ہیں. …
البتہ ان کاموں کے اسپیشلسٹ انگریز تھے، وه مذہبی اختلافات ایجاد کرنے کے ماہر ہیں اور امریکیوں نے بھی ان سے سیکھا ہے اور آج اپنی پوری جان لگا کر اس پر کام کر رہے ہیں.
یہ تکفیری گروه جو آپ ملاحظہ کر رہے ہیں یہ سب انہیں کے بنائے ہوئے ہیں. البتہ ہم یہ بات چند سال پہلے سے کہہ رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ شک و شبہہ کا شکار تھے لیکن آج خود امریکی اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ داعش کو انہوں نے بنایا ہے، اعتراف کر رہے ہیں کہ جبهة النصرة کو انہوں نے بنایا ہے، تکفیریوں کو انہوں نے بنایا ہے؛ خود انہوں نے ان سب کو بنایا ہے جبکہ ایک ساده لوح مسلمانوں کا گروه جو اگرچہ سچا ہے، ان کے جھانسے میں آ گیا؛ یہ بہت اہم بات ہے.
وه چیز جو ہمارے لیے انتہائی عبرت انگیز ہے اور ضروری ہے کہ ہم اس بات کی طرف توجہ دیں وه یہ ہے کہ کبھی ایک سچی نیت رکھنے والا انسان بھی بصیرت نہ رکھنے کی وجہ سے دشمن کے منصوبے کے مطابق عمل کرنے لگتا ہے!!
کچھ افراد یہ سمجھتے ہیں کہ تشیع کو ثابت کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایسی بڑی شخصیات جن پر اہل سنت اعتقاد رکھتے ہیں اور دیگر افراد کو ہمیشہ برا بھلا کہیں. بالکل نہیں! یہ کام آئمہؑ کی سیرت کے خلاف ہے.
… ہمارے پاس پیش کرنے کے لیے بہت زیاده محکم اور منطقی باتیں ہیں؛ ایسی باتیں جنہیں کوئی بھی فکر رکھنے والا انسان سنے تو اسے قبول کرے گا. اجازت دیں کہ یہ باتیں سنی جائیں، اجازت دیں کہ سامنے والوں کے دلوں میں ان باتوں کا جگہ بنانا ممکن ہو سکے. جب آپ نے گالی دی، برا بھلا کہا تو ایک رکاوٹ وجود میں آ جاتی ہے اور یہ باتیں سرے سے سنی ہی نہیں جاتیں، ان باتوں پر توجہ نہیں دیتے؛
اس صورتحال میں امریکہ، سی آئی اے اور انٹیلیجنس ایجنسیوں سے وابستہ، ان سے پیسے لینے والے، خبیث اور نوکر گروه مثلاً داعش اور جبهة النصرة اور ان جیسے دوسرے گروه عام افراد میں سے کچھ نادان اور غافل لوگوں کے ذریعے ایسے حالات پیدا کرتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیے؛ عراق میں، شام میں اور دوسری جگہوں پر انہوں نے یہ حالات پیدا کیے؛ یہ دشمن کا کام ہے.
دشمن موقعے کی تلاش میں ہے؛ دشمن ہر موقعے سے فائده اٹھاتا ہے.
ہمارے پاس حق باتیں ہیں، منطقی باتیں ہیں، مضبوط اور محکم باتیں ہیں.
دنیائے اسلام میں اختلافات کو بڑهاوا دینا ممنوع ہے!!
ہم شیعوں کے بعض گروہوں کے ان کاموں کے مخالف ہیں جو اختلافات ایجاد کرنے کا باعث بنتے ہیں. ہم نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم اہل سنت کے مقدسات کی توہین کے مخالف ہیں!!
کچھ لوگ اس طرف سے اور کچھ لوگ اس طرف سے دشمنی کی آگ کو بڑهاوا دیتے ہیں اور اسے شدید تر کرتے ہیں؛ ان میں سے بہت سوں کی نیت بھی اچھی ہے لیکن وه بصیرت نہیں رکھتے!! بصیرت ضروری ہے؛
ضروری ہے کہ دشمن کے منصوبے پر نظر رکھیں. دشمن کا پہلے درجے کا منصوبہ اختلافات ایجاد کرنا ہے!!
ہم ان تمام لوگوں کی حمایت کرتے ہیں جو امریکہ کی تفرقہ پھیلانے والی سیاست کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور ان تمام افراد کے مقابلے پر ہیں جو تفرقہ پھیلاتے ہیں.
ہم اس تشیع کو قبول نہیں کرتے جس کی نشریات کا مرکز لندن ہو؛ یہ وه تشیع نہیں ہے کہ جو آئمہؑ چاہتے تھے اور جسے انہوں نے پھیلایا تھا!!
وه تشیع جس کی بنیاد “اختلافات پھیلانے” اور “دشمنوں کے آنے کے لیے تیاری اور راستہ ہموار کرنے” پر قائم ہے، یہ دراصل تشیع نہیں ہے بلکہ یہ ایک “انحراف” ہے!!
تشیع درحقیقت اسلام ناب (خالص) اور قرآن کا ایک مکمل نمونہ ہے.
“ہم ان لوگوں کی حمایت کرتے ہیں جو وحدت ایجاد کرنے میں مدد کرتے ہیں” اور “ان کی مخالفت کرتے ہیں جو وحدت کے خلاف عمل کرتے ہیں”.
امام خمینیؒ جو اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، ان کا آئمہ علیهم السلام سے عشق، احترام، اعتقاد اور ولایت کا رشتہ ان سب سے زیاده تھا جو ولایت کا دعوی کرتے ہیں.
وه ولایت کو بہتر سمجھتے تھے یا وه فلاں عام سا شخص جو ولایت کے نام پر خصوصی اور عمومی مجالس میں غلط کام کرتا ہے اور نامناسب الفاظ ادا کرتا ہے؟ وحدت کی حفاظت کریں!
اگر آپ اپنے معاشرے میں ایسے افراد کو دیکھیں جو اس کے مخالف عمل کرتے ہیں تو انہیں اپنے سے دور کر دیں؛ ان سے اپنی مخالفت کا اظہار کریں.
یہ لوگ نقصان پہنچاتے ہیں؛ اسلام کو نقصان پہنچاتے ہیں، تشیع کو نقصان پہنچاتے ہیں، اسلامی معاشرے کو نقصان پہنچاتے ہیں.
یہ معاملہ انتہائی اہم مسائل میں سے ایک ہے.
منطقی اور مضبوط دلائل پر مشتمل کتابوں کے منتشر کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، جیسے کہ طول تاریخ میں شعیہ علماء نے یہ کام انجام دیا ہے اور مستقبل میں بھی انجام دیں گے.
لیکن اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ اہلسنت کے حوالے سے بدزبانی اور تہمت زنی کے ذریعے تشیع کا دفاع کرے گا تو وه یہ جان لے کہ وه دشمنی کی آگ بھڑکانے کے علاوه کوئی نتیجہ حاصل نہیں کر سکے گا؛
اور درحقیقت یہ کام ولایت کا دفاع نہیں ہے بلکہ امریکہ اور صیہونیوں کا دفاع ہے!!
کچھ لوگ اسی وقت امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ کے پاس آئے کہ یاعلیؑ حق آپؑ کے ساتھ ہے؛ آپؑ ان کا دباؤ قبول نہ کریں، ہم یہ کر دیں گے، وه کر دیں گے، ہم آپؑ کی حمایت کریں گے.
امیرالمؤمنینؑ نے انہیں رد کر دیا.
اگر آپؑ خود اپنے حق کا دفاع کرنا اور قیام کرنا چاہتے تو آپؑ کو کسی کی ضرورت نہیں تھی؛
لیکن آپؑ نے دیکھا کہ اسلامی معاشره اس اختلاف اور جھگڑے کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے آپؑ نے کناره کشی اختیار کر لی. یہ ہمارے لیے ایک درس ہے!
آج اختلافات کو دوباره زنده نہیں کرنا چاہیے؛ انہیں نمایاں کر کے پیش نہیں کرنا چاہیے.
ضروری ہے کہ اسلامی فرقے ایک دوسرے کے مقدسات کی توہین نہ کریں کیونکہ ہر فرقے کے لیے حساس چیزیں اس کے مقدسات ہی ہیں.
واضح ہے کہ ایک دوسرے کے حساس معاملات کو مشخص کرنا اور پھر اس پر اصرار کرنا بھڑکانے والے کام ہیں؛ ان کاموں کا نتیجہ اسلامی دنیا میں اختلافات کا پیدا ہونا ہے؛ ضروری ہے کہ یہ اختلافات واقع نہ ہوں.
ضروری ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو ہوشیار اور بیدار کریں اور ہم خود بھی ہوشیار رہیں.
وه لوگ جو سمجھ بوجھ کے بغیر، حقیقت جانے بغیر، تقوی کے بغیر مسلمانوں کی ایک عظیم تعداد کو دین سے خارج سمجھتے ہیں، انہیں دین سے خارج کرتے ہیں، انہیں کافر قرار دیتے ہیں، یہ تکفیر کرنے والے نادان گروه، درحقیقت ان کے لیے مناسب ترین صفت ان کا نادان ہونا ہے، اگرچہ ان میں خباثت بھی پائی جاتی ہے، لیکن جہالت ان میں پائی جانے والی سب سے اہم صفت ہے،
ضروری ہے کہ ان لوگوں کو جہاں تک سمجھایا جا سکتا ہو، انہیں سمجھائیں، لوگوں کو ان سے ڈرائیں کہ ہمارے لوگوں میں سے کچھ افراد اپنے ایمان کی کمزوری اور اپنی معلومات کی کمزوری کی وجہ سے دشمنوں کی ان باتوں کی طرف مائل ہو جاتے ہیں،
ولِتَصْغَىٰ إِلَيْهِ أَفْئِدَةُ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ وَلِيَرْضَوْهُ وَلِيَقْتَرِفُوا مَا هُم مُّقْتَرِفُونَ (سوره انعام: 113) یعنی “تاکہ ان (بناوٹی باتوں) کی طرف ان لوگوں کے دل مائل ہوں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور تاکہ وہ اسے پسند کریں اور تاکہ وہ ان (برائیوں) کا ارتکاب کریں جن کے یہ مرتکب ہو رہے ہیں”.
ضروری ہے کہ ہم ہوشیار رہیں. علماء کی ذمہ داری بہت بھاری ذمہ داری ہے.
آج اسلامی دنیا کی وحدت ایک اعلی درجے کا ہدف اور مقصد ہے کہ اگر یہ وحدت حاصل ہو جائے تو اسلامی دنیا حقیقتاً مکمل عزت اور اسلامی احکام پر عمل کرنے کی صلاحیت پیدا کر لے گی.
اس معاملے میں ضروری ہے کہ حکومتیں اور قومیں دونوں ہی مدد کریں.