مصنف
امام خمینیؒ
موضوع
میسجز
اگر آپ بینرز کے لیے اعلیٰ کوالٹی کے پوسٹرز چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
موضوع کی تفصیل
سیریز کے مکمل میسجز
مسلمانوں کی اصلی مشکل وہی اسلام اور قرآن سے دوری ہے.
اور اگر مسلمان الله تعالی کے صرف اسی ایک حکم کے مطابق عمل کر لیتے کہ «واعتصموا بحبل الله جمیعاً و لاتفرقو ا» یعنی “اور اللہ کی رسّی کو مضبوطی سے پکڑے رہو اور آپس میں تفرقہ نہ پیدا کرو”، تو ان کی تمام سیاسی، اجتماعی اور اقتصادی مشکلات حل ہو جاتیں اور کوئی بھی طاقت ان سے مقابلہ نہیں کر پاتی!!
لیکن افسوس کہ اس حکم سے “کچھ لوگوں کی غفلت” اور “کچھ کی بے توجہی” اور “کچھ کی چشم پوشی” کی وجہ سے مسلمان اس حکم پر عمل کرنے سے محروم رہے.
اور جب تک الله تعالی کا یہ حکم عملی نہیں ہو جاتا، مسلمانوں کو پریشانیوں میں اضافے کا منتظر رہنا چاہیے.
میں موجوده اور آئنده آنے والی تمام نسلوں کو یہ وصیت کرتا ہوں کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اسلام اور الله کی حکومت قائم رہے اور اندرونی اور بیرونی ظالم طاقتوں کے ہاتھ آپ کے ملک سے کٹ جائیں، جو غیر منصفانہ طور پر وسائل سے فائده اٹھاتے ہیں اور اپنی مرضی کو زبردستی ٹھونستے ہیں، تو پھر اس جذبہ (یعنی وحدت) کو اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں جس کے لیے الله تعالی نے قرآن کریم میں نصیحت فرمائی ہے.
یہ جذبہ کامیابی اور اس کی بقاء کا راز ہے، اور اس کے مد مقابل ہدف کو بھولنا، تفرقہ اور اختلاف (جیسی چیزیں) ہیں.
پوری دنیا کے میڈیا اور ان کی علاقائی پیداوار نے خواه مخواه اپنی پوری طاقت تفرقہ پھیلانے والی افواہوں اور جھوٹ گھڑنے پر صرف نہیں کی. وه اربوں ڈالر اس کام پر صرف کرتے ہیں…
آج بھی اور آنے والے دنوں میں بھی وه چیز جو … پوری دنیا کے مسلمانوں کے پیش نظر ہو اور اسے اہمیت دیں وه نابود کر دینے والی تفرقہ انگیز باتوں کو بے اثر بنانا ہے.
اسلامی ممالک کی ملتوں کو میری وصیت یہ ہے کہ اس انتظار میں نہ بیٹھے رہیں کہ باہر سے کوئی آپ کو اپنے مقصد تک پہنچنے میں یعنی اسلام اور اسلامی احکام کو نافذ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا.
ضروری ہے کہ خود اس بنیادی اور ضروری کام کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے قیام کریں جو ہمیں آزادی اور استقلال بھی عطا کرتا ہے.
اور اسلامی ممالک کے علماء کرام اور محترم خطباء “حکومتوں کو دعوت دیں کہ دنیا کی بڑی بیرونی طاقتوں کی وابستگی سے رہائی حاصل کریں” اور “اپنی ملتوں کے ساتھ افہام و تفہیم کریں” کہ اس طرح کامیابی ان کے قدم چومے گی.
اور اس کے علاوه “قوموں کو وحدت کی طرف دعوت دیں”
اور “نسل پرستی سے پرہیز کریں” جو اسلامی احکام کے مخالف ہے.
وه درس جو ہم نے قرآن سے لیا ہے، وه درس جو ہم نے اسلام سے لیا ہے، “مجاہدت”، “ڈٹ جانا”، “وحدت” اور “اتحاد” ہے؛ “قلبی طور پر بھی” اور “عملی طور پر بھی” باہمی اتحاد؛
یہ درس صرف ہماری قوم کے لیے ہی نہیں ہے بلکہ پوری اسلامی دنیا میں اتحاد.
آج آپ دیکھیں کہ ان چیزوں میں سے ایک جن پر ہمارے دشمن پورا اعتماد کرتے ہیں یہی شیعہ اور سنی مذہبی اختلافات کو بھڑکانا ہے.
ایسے افراد جو نہ شیعه پر اعتقاد رکھتے ہیں، نہ سنی پر اور نہ ہی خود اسلام کو قبول کرتے ہیں، امریکی اور اسرائیلی ایجنسیوں کی خواہش کے مطابق مائک پر آ کر تشیع کے پھیلنے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہیں! آپ کیا سمجھتے ہیں کہ تشیع کیا ہے؟! آپ کیا سمجھتے ہیں کہ تسنن یعنی کیا؟! آپ تو سرے سے دین پر ہی اعتقاد نہیں رکھتے!!
آج استکبار اور ان کی خفیہ ایجنسیوں کی سیاست یہ ہے کہ ہمیں ایک دوسرے سے ڈرائیں یعنی “شیعہ کو سنی سے” اور “سنی کو شیعہ سے” اور “اختلاف ایجاد کریں”.
دشمنوں پر غلبہ پانے کا راستہ، “سوچنا”، “غوروفکر کرنا”، “متحد ہونا”، “دلوں کو ایک دوسرے سے نزدیک کرنا”، “ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دینا” ہے.
اس طریقے سے الله کے فضل سے «لیظهره علی الدّین کلّه» (1) پیش آئے گا اور خدا اپنے فضل سے، اپنے لطف و کرم سے اس بعثت کے مقاصد، احکام اور منصوبوں کو دشمنوں کی تمام تر سازشوں پر کامیابی عطا کرے گا.
(1) تاکہ اسے تمام ادیان پر غالب بنائے
پوری دنیا کے مسلمان قرآن کریم کی ان آیات کی طرف توجہ کریں جو مسلمانوں کے درمیان وحدت کے قیام کے لیے نازل کی گئی ہیں اور مسلمانوں کو وحدت اور الله کی رسی تھامنے کی طرف دعوت دیتی ہیں، جو درحقیقت اسلام ہی ہے.
اگر اسلامی دنیا کے گوشہ و کنار میں تمام صاحبان ایمان الله تعالی کا صرف یہی ایک حکم کہ خدا نے مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کا عقد قائم کیا ہے، اگر صرف اسی ایک حکم پر عمل کر لیں تو وه دوسروں کے شر سے محفوظ ہو جائیں گے.
اگر ایک ارب مسلمان (ایک اندازے کے مطابق اب 1.8 ارب مسلمان) جو افسوس کے ساتھ آج غیروں کے تسلط میں ہیں، ایک ارب افراد، 25 کروڑ افراد کے زیر تسلط!
اگر ان ایک ارب افراد نے الله تعالی کے حکم کے سامنے سرتسلیم خم کیا ہوتا، اگر صرف اسی ایک حکم «انما المؤمنون اخوة» (سوره حجرات: 10) یعنی “بےشک اہلِ اسلام و ایمان آپس میں بھائی بھائی ہیں” کی پیروی کی ہوتی، اگر یہ بھائی چاره ہر جگہ موجود ہوتا، اگر یہ بھائی چاره قوموں کے تمام طبقوں میں پایا جاتا تو ہمارے لیے یہ مشکلات کھڑی نہیں ہوتیں!!