ایران میں جو اسلامی انقلاب کامیاب ہوا ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسلام کی وجہ سے دشمنان اسلام نے اس انقلاب کو محدود کرنے یا اس کو ناکام بنانے کے لئے جو کوششیں اور سازشیں ہو سکتی ہیں وہ انہوں نے کی ہیں۔ اقتصادی پابندی لگانا، ان پر جنگ مسلط کرنا اور ان کے خلاف سیاسی طور پر مہم چلانا وغیرہ…
سارے مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ اسلامی انقلاب کو تنہا نہ چھوڑیں اور سارے مسلمانوں کے مقدرات اس انقلاب کے ساتھ وابستہ ہیں۔ خدانخواستہ اس انقلاب کو نقصان پہنچ گیا تو کوئی بھی اسلامی تحریک اور مسلمان اس کے منفی اثرات سے نہیں بچ سکتا. اس لئے پاکستان عرب یا کسی دوسری جگہ کا مسلمان ہو سب کا فریضہ ہے کہ اس انقلاب کی حفاظت اور حمایت اپنا شرعی وظیفہ سمجھیں۔
مسلمانوں کو ہوشیار اور بیدار رہنا چاہئے۔ آیتہ شریفہ ”واعتصموا بحبل للہ جمعیا ولا تفرقوا ” کو ہمیشہ مدنظر رکھنا چاہئے۔
شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ