مصنف
موضوع
میسجز
اگر آپ بینرز کے لیے اعلیٰ کوالٹی کے پوسٹرز چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
موضوع کی تفصیل
سیریز کے مکمل میسجز
حاجیوں کے کچھ فرائض ہیں کہ ضروری ہے ان کی رعایت کریں:
حجاج محترم با جماعت نمازوں کو اہمیت دیں؛ اوّلِ وقت نماز پڑھنے کو اہمیت دیں؛ مسجدالحرام اور مسجدالنّبی کی با جماعت نمازوں میں شرکت کریں.
ان دنوں میں جب حرمین شریفین میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں تو تلاوت قرآن (کو اہمیت دیں)؛ عرفہ کے اعمال اور عرفہ کے دن کو بہت زیاده اہمیت دی جائے.
بازار میں گھومنے سے پرہیز کریں… بازار پوری دنیا میں ہر جگہ ہیں… وه چیز جو … آپ کی زندگی گزارنے کی جگہ میں نہیں وه مسجدالحرام ہے، مسجدالنبیؐ ہے؛ یہ وه ہیں جو (صرف) وہیں ہیں؛ ان سے ضرور استفاده کریں؛… اپنے قیمتی وقت کو ان چیزوں میں صرف نہ کریں.
حج کے معاملے میں حاجی کو ساری چیزوں سے زیاده اس فکر میں ہونا چاہئے کہ اپنی تطہیر کرے، دل کو پاک کرے، روح کو پاک کرے، ان شاء الله عظیم روحانی نتائج کو حاصل کر سکے؛
اگر اس طرح ہوا تو اجتماعی نتائج بھی الله تعالی کی توفیق سے حاصل ہو جائیں گے.
(30 جولائی، 2017)
رہبرمعظم آیت الله سید علی خامنہ ای
حج ایک انتہائی اہم فریضہ ہے؛ شاید دوسرے اہم اسلامی فرائض کے درمیان حج کی طرح کا کوئی اور فریضہ نہیں پایا جاتا.
اس بڑے اور وسیع فریضے میں پہلا نکتہ یہ ہے کہ اس میں بہت زیاده روحانی مواقع اور گنجائش موجود ہے. …نماز سے، طواف سے، وقوف سے، سعی سے اور خود احرام سے اور اس عظیم واجب کے ہر ہر مرحلے سے اور اس کے مختلف اجزاء کے مجموعے سے روحانیت ٹپکتی ہے، روحانیت برستی ہے!
اگر ہم اس کی قدر دانی کریں، اور اگر ہم روحانیت کی تلاش میں ہوں، تو دوسرے تمام واجبات کے مقابلے میں حج میں اس حوالے سے سب سے زیاده گنجائش موجود ہے.
اسی کے ساتھ ہی ایک اور بے نظیر اجتماعی خصوصیت بھی حج میں موجود ہے؛ غور کریں! یہ اسلامی فرائض کی خصوصیات میں سے ہے. اسلام روحانیت پر اتنا زیاده زور دیتا ہے؛ لیکن اسلامی روحانیت کا مطلب گوشہ نشینی، رہبانیت، کناره کشی اور لوگوں سے دوری اور جدائی نہیں ہے؛ وہی واجب اور فریضہ کہ جو روحانیت کے حوالے سے سب سے زیاده مواقع رکھتا ہے، وہی واجب اور فریضہ سب سے زیاده اجتماعی طور پر حاضر رہنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے.
حج امّتِ اسلامی کی عظمت کے موجود ہونے کا مظہر ہے، حج وحدت کا مظہر ہے، حج ایک ہونے کا مظہر ہے؛ حج امّتِ اسلامی کی طاقت و قدرت کا مظہر ہے. امّت کا سب سے بڑا اجتماع ہر سال، بغیر وقفے کے، مشخص حالات کے ساتھ، ایک معیّن جگہ پر انجام پاتا ہے؛ یعنی امّتِ اسلامی حج کے ذریعے اپنی قدرت کا جلوه دکھاتی ہے، خود کو (دنیا کے سامنے) پیش کرتی ہے!
(30 جولائی، 2017)
رہبرمعظم آیت الله سید علی خامنہ ای