مصنف
آیت الله محمد تقی مصباح یزدی
موضوع
گمراہی کے اسباب
میسجز
3 میسجز
اگر آپ بینرز کے لیے اعلیٰ کوالٹی کے پوسٹرز چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
موضوع کی تفصیل
آیت الله محمد تقی مصباح یزدی کے اخلاقی دروس سے خلاصہ وار اقتباس
سیریز کے مکمل میسجز
امام علیؑ نے جنگ جمل، صفین اور نھروان کے بارے میں یہ فرمایا:
گویا ان لوگوں نے الله تعالی کی یہ بات نہیں سنی: ”یہ آخرت کا گھر (آخرت کی سعادت) وه ہے جسے ہم ان لوگوں کے لئے قرار دیتے ہیں جو زمین میں بلندی اور فساد کے طلبگار نہیں ہوتے ہیں اور عاقبت (نیک انجام) تو صرف صاحبان تقوی کے لئے ہے (سوره قصص، آیت 83)”
ہاں! خدا کی قسم یہ لوگ اس آیت کو سن چکے تھے بلکہ اچھی طرح سے سمجھتے بھی تھے لیکن دنیا ان کی آنکھوں کے سامنے آراستہ دکھائی دے رہی تھی اور اس کی زینت نے انہیں مکمل طور پر مگن کر رکھا تھا.
(نہج البلاغہ، خطبہ 3)
مختصر توضیح:
یہ جنگیں مسلمانوں نے ہی برپا کی تھیں، نہ کافروں نے. یہ نمازی تھے، ان میں سے کچھ حافظ قرآن اور اهل عبادت بھی تھے. اور یہ لوگ اس آیت سے آگاه تھے اور اسے اچھی طرح سے سمجھتے بھی تھے. تو پھر کیوں امام علیؑ کے خلاف جنگ کی؟
کیونکہ دنیا کی زینت نے انہیں اس طرح سے مشغول کر رکھا تھا کہ وه لوگ اس آیت پر عمل نہ کر پائے اور اسے بھول گئے، گویا کہ کبھی اس آیت کو سنا ہی نہ ہو.
وه لوگ دنیا کی زینتوں سے دلبستہ ہو گئے اور اس کے بعد ہر چیز ان کی نظر میں باطل ہو گئی؛ قرآن، پیغمبر (ص) کے کلام، عہد، پیمان اور بیعت، یہ سب بھول گئے.
(اے پیغبر (ص)) آپ کہہ دیجئے:
(اے لوگوں) کیا ہم تمہیں بتا دیں کہ اعمال کے اعتبار سے سب سے زیاده گھاٹے میں کون ہیں؟ یہ وه لوگ ہیں جن کی کوششیں دنیا کی زندگی میں گم (اور نابود) ہو گئی ہیں حالانکہ وه یہ خیال کرتے ہیں کہ اچھے کام کر رہے ہیں. (سوره کھف، 103-104)
مختصر توضیح:
یہ لوگ دنیا سے دلبستہ ہیں، اپنے ہوائے نفس (نفسانی خواہشات) کی پیروی کرتے ہیں اور یہ خیال کرتے ہیں کہ اچھے کام کر رہے ہیں. خیال کرتے ہیں کہ بہت عقلمند اور سمجھ رکھنے والے لوگ ہیں اور دوسروں کو بے عقل سمجھتے ہیں لیکن دراصل یہی سب سے زیاده گھاٹے میں ہیں.
سوال: ایک انسان جو صحیح راستے پر چل رہا ہوتا ہے وه کس طرح سے فتنے میں مبتلا ہوتا ہے اور گمراه ہو جاتا ہے؟
جواب: امام علیؑ فرماتے ہیں کہ فتنوں کی شروعات ہوائے نفس (نفسانی خواہشات) کی پیروی اور احکام میں بدعت گذاری کرنا ہے. (نہج البلاغہ، خطبه 50)
مختصر توضیح:
ہر انسان میں ایسے کاموں کی طرف جھکاؤ ہوتا ہے کہ جس کا انجام گناه ہو سکتا ہے لیکن کچھ لوگ اسے کنٹرول کرنے کے بجائے اپنے نفس کو آزاد چھوڑ دیتے ہیں اور جس چیز کی خواہش رکھتے ہیں اس کے پیچے چل پڑتے ہیں. یہی ہوائے نفسانی کی پیروی ہے.
مثال کے طور پر ایک حرام چیز آنکھوں کے سامنے آ جائے مثلاً کوئی حرام منظر، اس موقع پر انسان اپنے آپ کو روک سکتا ہے لیکن لذت کو حاصل کرنے کے لئے اپنی آنکھوں کو بند نہیں کرتا. شروعات یہیں سے ہوتی ہے.