مصنف
مختلف علماء
موضوع
انقلاب اسلامی
میسجز
4+ میسجز

اگر آپ بینرز کے لیے اعلیٰ کوالٹی کے پوسٹرز چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔

موضوع کی تفصیل
انقلاب اسلامی کے عنوان پر مختلف علماء کے اقوال
سیریز کے مکمل میسجز

ایران میں جو اسلامی انقلاب کامیاب ہوا ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسلام کی وجہ سے دشمنان اسلام نے اس انقلاب کو محدود کرنے یا اس کو ناکام بنانے کے لئے جو کوششیں اور سازشیں ہو سکتی ہیں وہ انہوں نے کی ہیں۔ اقتصادی پابندی لگانا، ان پر جنگ مسلط کرنا اور ان کے خلاف سیاسی طور پر مہم چلانا وغیرہ…

سارے مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ اسلامی انقلاب کو تنہا نہ چھوڑیں اور سارے مسلمانوں کے مقدرات اس انقلاب کے ساتھ وابستہ ہیں۔ خدانخواستہ اس انقلاب کو نقصان پہنچ گیا تو کوئی بھی اسلامی تحریک اور مسلمان اس کے منفی اثرات سے نہیں بچ سکتا. اس لئے پاکستان عرب یا کسی دوسری جگہ کا مسلمان ہو سب کا فریضہ ہے کہ اس انقلاب کی حفاظت اور حمایت اپنا شرعی وظیفہ سمجھیں۔

مسلمانوں کو ہوشیار اور بیدار رہنا چاہئے۔ آیتہ شریفہ ”واعتصموا بحبل للہ جمعیا ولا تفرقوا ” کو ہمیشہ مدنظر رکھنا چاہئے۔

شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ

ایران کے لوگوں کا انقلاب، امام زمانہؑ کی قیادت میں برپا ہونے والے اسلامی دنیا کے بڑے انقلاب کا نقطہ آغاز ہے تا کہ الله تعالی تمام مسلمانوں اور دنیا کے تمام لوگوں پر احسان کرے اور انؑ کے ظهور کو اسی زمانے میں قرار دے.

امام خمینی رحمة الله علیہ

آج یہ شیعہ ہیں کہ جنہوں نے ایرانِ اسلامی میں اسلامی عزت و اقتدار کا پرچم بلند کر کے اپنے ہاتھوں میں تھام لیا ہے اور اسکتبار (ان کے سامنے ) عاجزی کا احساس کرتا ہے.

آیت الله سید علی خامنہ ای

اسلامی نظام میں کہ جس کا کامل ترین جلوه امام زمانہ (ارواحنا فداه) کی حکومت ہے،

لوگوں کی رائے کو اپنی طرف مبذول کرنے کے لئے فریب و دهوکہ دهی خود ایک جرم ہے؛ پیسے حاصل کرنے کے لئے قدرت و مقام سے استفاده کرنا انتہائی بڑے جرائم میں سے ایک ہے؛ وہاں(حکومتِ امام زمانہؑ میں) امام مهدیؑ کے ساتھیوں کی ذمہ داری ہے کہ نچلی سطح کی زندگی گزاریں؛

ہمارا اسلامی نظام اس روشن و تابناک حقیقت کی ایک کرن ہے. ہم نے ہرگز یہ دعوی نہیں کیا اور نہ ہی کرتے ہیں؛ لیکن ضروری ہے کہ اس کا کچھ اثر رکھتے ہوں!