مصنف
موضوع
میسجز
اگر آپ بینرز کے لیے اعلیٰ کوالٹی کے پوسٹرز چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
موضوع کی تفصیل
سیریز کے مکمل میسجز
منیٰ کے حادثے سے امت اسلامی شدید سوگوار ہوئی اور سات سے آٹھ ہزار لوگ شہید ہوئے لیکن ایران کے علاوه دوسرے ملکوں سے کوئی عکس العمل نظر نہیں آیا اور انہوں نے سکوت اختیار کیا.
یہ سکوت، ایک بہت بڑی مصیبت ہے جس نے اسلامی ملتوں کو اپنے شامل حال کیا ہے اور یہ دنیائے اسلام کے لئے ایک مصیبت ہے.
عالم اسلام بشمول مسلمان حکومتوں اور اقوام کے، سعودی حکام کو پہچانے اور ان کی گستاخ، بے دین، مادہ پرست اور (استکبار کے تئیں ان کی) فرمانبردار ماہیت(حقیقت) کا بخوبی ادراک کرے اور عالم اسلام کی سطح پر انھوں نے جو جرائم انجام دئے ہیں ان کے سلسلے میں ان حکام کا گریبان پکڑے اور ہرگز نہ چھوڑے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنه ای کے حج 2016 کے دنوں میں بیانات سے اقتباس
ضروری ہے کہ ہم یہ جانیں کہ منیٰ کے حادثے اور اس سے ملتے جلتے حادثوں میں آل سعود کی پشت پناہی کرنے والی طاقتیں بھی شریک ہیں.
امریکا کا ہاتھ شہدائے منیٰ کے خون سے آلوده ہے.
یه امریکا کی پشت پناهی ہے کہ جس کی وجه وه اس عظیم گناه کے مرتکب هوئے ہیں اور معافی بھی نہیں مانگتے ہیں؛ اسی طرح جس طرح یمن، عراق، بحرین اور شام میں بھی امریکی شریک جرم ہیں.
یہ امریکا کی پشت پناہی سبب بنتی ہے کہ یہ بےشرم افراد اس طرح خیانت کرتے ہیں اور امت (اسلامی) کی پیٹھ میں خنجر مارتے ہیں.
منیٰ کے حادثے میں ایک حکومت کی نااہلی اور غلط عمل کرنے کی وجہ سے چند هزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور انسانی حقوق کی تنظمیں موت کی سی خاموشی اختیار کی هوئی ہیں.
وه لوگ جو ان بین الاقوامی اداروں سے امیدیں لگاتے ہیں، دیکھیں ان کی حقیقت کو!!
یہ لوگ کبھی حیوانوں کے حقوق کے لئے آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں؛ اب جب کہ چند هزار افراد ایک حادثہ میں خاک و خون میں نہلا دیے گئے اور انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے!!
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنه ای کے حج 2016 کے دنوں میں بیانات سے اقتباس
آج آپ ملاحظہ کریں، فرض کریں ہر انسان کہ جس کے ہاتھ میں ایک ٹیبلٹ ہو، ممکن ہے کہ وه تمام انحرافی افکار اور سوچوں کا سامنا کرے؛ البتہ اپنی اہلیت کے مطابق. “اس پہلو سے مسئلے پر نگاه کریں کہ آپ اس مسئلے میں کتنا کردار ادا کر سکتے ہیں.”
میری نظر میں یہ کمیونیکیشن کے جدید آلات، ایک موقع بھی ہیں، اور ایک خطره بھی؛ موقع دو پہلو سے اور خطره ایک پہلو سے.
خطره اس جهت سے کہ ممکن ہے یہ شبهات اور باتیں جوانوں اور غیر جوانوں کے ذهنوں میں اثر گزار ہوں اور انہیں منحرف کر دیں؛ یہ خطرے کا پہلو ہے.
لیکن دو جهات سے یہ موقع ہیں:
ایک یہ کہ ہم مطلع ہو جاتے ہیں کہ (اس وقت) کون سے شبھات موجود ہیں. ہمارے کام کی مشکلات میں سے ایک یہ ہے کہ ہم شبهات کو نہیں جانتے. میں دیکھتا ہوں کہ بہت سے قابل احترام افراد کا سامنا یونیورسٹی کے طالبعلموں سے ہوتا ہے، لیکن وه ان باتوں کو جو طالبعلموں کے دل و دماغ میں موجود ہیں، کو نہیں جانتے. ہم اس سائبر اسپیس اور اس عظیم عمومی تبلیغات کے وسیلے کے ذریعے سے یہ جان سکتے ہیں کہ آج کونسی چیزوں پر بحث کی جارہی ہے؛ یہ ایک انتہائی قیمتی موقع ہے.
دوسرا موقع یہ ہے کہ اسی ذریعے سے ہم شبھے کو دور کر سکتے ہیں اور اس کا ازالہ کر سکتے ہیں.
اس بنا پر یہ جو کہا کہ ”ہر عُسر(سختی) کے ساتھ دو یُسر(آسانیاں) ہیں”، یہاں یہ خطره اپنے ساتھ دو مواقع بھی رکھتا ہے “اور ضروری ہے کہ ان دو مواقع سے زیاده سے زیاده فائده اٹھایا جائے.” (22 مئی، 2017)
رہبر معظم آیت الله سید علی خامنہ ای