مصنف
موضوع
میسجز
اگر آپ بینرز کے لیے اعلیٰ کوالٹی کے پوسٹرز چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
موضوع کی تفصیل
سیریز کے مکمل میسجز
جب ہم یہ چاہیں کہ #ظہور کے بارے میں بات چیت کریں تو درحقیقت ضروری ہے کہ خود اپنے بارے میں بات کریں!
وه چیز جو غیبت ختم ہونے کا سبب بنے گی ہم خود ہیں. ضروری ہے کہ اس بارے میں زیاده غور و فکر کریں.
آج #مہدویت کے حوالے سے بہترین موضوع “#اہل_ولایت ہونے کے دعویداروں کے عیوب کا دور کرنا” ہے.
1) ظہور کی راه میں اہم ترین رکاوٹ مستکبر نہیں کیونکہ الله تعالی انہیں اہمیت ہی نہیں دیتا: إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا (سوره اسراء: 81) یعنی “باطل بہرحال فنا ہونے والا ہے”.
2) ظہور کی راه میں اہم ترین رکاوٹ انسانیت کا آماده نہ ہونا بھی نہیں اور ہمارے تمام لوگوں کا تیار نہ ہونا بھی نہیں! اگر لوگ روحانی حوالے سے کمزور ہیں تو اس میں ان کا اپنا کتنا قصور ہے؟!
یا طاقتور افراد ان تک پیغام پہنچنے نہیں دیتے یا ان مومنین سے جو اس راه کے دعوے دار اور پیش قدم ہیں، لوگوں تک کچھ نہیں پہنچا.
ظہور کے حوالے سے اہم ترین مسئلہ ہم اہلِ ولایت ہونے کے دعوے داروں کی کمزوریوں کا دور ہونا ہے.
امام زمانہ (عج) نے اپنی صادر ہونے والی توقیع(۱) میں واضح طور پر فرمایا کہ اگر ہمارے شیعہ ایک ساتھ جمع ہو جائیں اور ہمارے حوالے سے ان پر عائد ہونے والے عہد سے وفاداری کریں تو بہت جلد انہیں ہمیں دیکھنے کی سعادت نصیب ہو جائے گی (احتجاج، ج2، ص499).
یعنی اگر ہر کوئی اکیلے اکیلے امام زمانہؑ سے اپنی ولایت پر پابند رہنے کا اظہار کرے تو یہ کام ظہور کی راه میں موجود موانع کو برطرف نہیں کر سکتا!
اس روایت کے مطابق ولایت کا اقرار «عَلَى اجْتِمَاعٍ مِنَ الْقُلُوبِ» یعنی “اگر ہمارے شیعہ وعدے کی وفاداری میں متحد و متفق ہوتے” کی طرز پر ہو.
(۱) یعنی آئمہؑ، خاص طور پر امام زمانہؑ کی جانب سے مکتوب فرامین
ممکن ہے بعض اوقات فرشتے کچھ ایسے افراد کو جو اکیلے ہی امام زمانہ (عج) سے اپنے اہل ولایت ہونے کا اظہار کرتے ہیں اور اس بات پر راضی نہیں کہ اپنی #اجتماعیذمہداریوں کو ادا کریں، یہ کہیں کہ:
“تجھ میں #خودغرضی کوٹ کوٹ کر بھری ہے اور تو اس بات پر راضی نہیں ہے کہ امام زمانہ (عج) کے علاوه کسی اور کے لیے بھی قربانی دے اور اس بات پر تیار نہیں ہے کہ #مومنینکےلیے_ایثار کرے اور تو دیگر اہل ولایت کا ساتھ نہیں دیتا. اس صورتحال میں تو خواه مخواه کہتا ہے کہ میں امام زمانہ (عج) پر قربان ہو جاؤں!!”.
اگر روایت میں آیا ہے کہ “گناه” ظہور میں تاخیر کا سبب بنتا ہے تو اس کا اہم ترین مصداق #انفرادیگناه نہیں بلکہ اس سے مراد شیعوں میں اچھے انداز سے #اجتماعیزندگی گزارنے کی صلاحیت کا نہ ہونا ہے! یہ ہے #بدترین_گناه!
ورنہ وه جو شراب و جوا و دیگر گناہوں میں مبتلا ہے وه تو ظہور کے لیے میدان تیار کرنے والوں میں سے ہے ہی نہیں تو وه ظہور کی راه میں کوئی خاص رکاوٹ بھی نہیں بن سکتا.
وه کونسا تقوی ہے جو ہمیں ظہور سے قریب کرتا ہے؟
صرف اوّل وقت نماز پڑهنا اور #انفرادی اچھے کام؟
اگر اس طرح کے چند ملین اچھے لوگ ایک جگہ زندگی گزار رہے ہوں تو جب تک وه ایک دوسرے کے ساتھ ایک اچھی #اجتماعیزندگی گزارنے کی صلاحیت حاصل نہیں کر لیتے تو ان کے تقوی نے ترقی نہیں کی ہے. اور ان کا ایسا تقوی #ظہورمیںتعجیل کے لیے کوئی خاص فائده نہیں رکھتا!! تقوی کا عروج اور اس کی حقیقت وه ہے جو ایک #اجتماعیزندگی گزارنے اور نظم و ضبط کے ساتھ انجام دیے جانے والے (organizational) کاموں میں اپنے اثرات دکھائے.
#اجتماعیمعاملات میں #صبروتحمل دکھانے کی صورت میں ہی ہم حقیقی معنوں میں انسان بن سکتے ہیں. یہ جو امام زمانہ (عج) نے فرمایا ہے «عَلَى اجْتِمَاعٍ مِنَ الْقُلُوبِ» یعنی ہم قلبی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ جمع ہوں. نہ یہ کہ آرگنائزیشنل کاموں (جیسے تنظیم، ادارے، انجمنیں، جماعتیں اور ہر وه مجموعہ جہاں اجتماعی طور پر کام انجام دیے جائیں) میں ایک دوسرے سے #نفرت کرنا شروع کر دیں!! کیوں ہم اپنے آپے سے باہر ہوں اور غصہ، شورشرابہ وغیره جیسے کام انجام دیں اور اس مجموعے کو توڑ دیں؟! ایسا کیونکر ہے کہ اپنے ساتھیوں کے لیے ہمارا #صبرو_تحمل کم ہے؟!
اپنے اندر “صبر و تحمل” کی صفت بڑهاؤ اور اس مجموعے کو قائم و دائم رہنے دو اور تم اسی مجموعے میں آگے بڑهو.
قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے کہ «يا أَيُّهَا الَّذينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَ صابِرُوا وَ رابِطُوا» (سوره آل عمران: 200).
پہلے فرماتا ہے کہ “اکیلے اکیلے صبر کرو” اور پھر فرماتا ہے «صابِرُوا و رابِطُوا» یعنی “مل کر صبر کرو اور آپس میں ایک دوسرے کی مدد سے آگے بڑهو”.
ہم اس میں پھنس گئے ہیں یعنی ہم ایک دوسرے کے ساتھ نبھا نہیں سکتے!!
ممکن ہے ہم میں سے ہر کوئی خود اپنے لیے اچھا انسان ہو لیکن #اجتماعی طور پر ایسا نہیں!!
گلی کوچے کے گنہگاروں کو ظہور کی راه میں اصلی رکاوٹ نہ سمجھیں؛ اصلی مسئلہ ہم مومنین ہیں!
البتہ #انفرادیزندگی کے لحاظ سے نہیں! اگر آپ ایک ایسے باتقوی شخص ہیں جو تنہائی میں ایک گناه بھی انجام نہیں دیتے، تب بھی آپ زیاده سے زیاده پچاس فیصد نمبر حاصل کریں گے! بقیہ (پچاس فیصد) آپ کی #اجتماعیزندگی پر منحصر ہیں!
لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ ہم زیاده تر روحانی اور اخلاقی ترقی کو ایک #انفرادیمسئلہ سمجھتے ہیں! جبکہ ظہور کی راه میں اصلی رکاوٹ اہل ولایت کا #اجتماعیزندگی گزارنے کے حوالے سے ترقی نہ کرنا ہے!
ضروری ہے کہ ہم (روحانی اور اخلاقی طور پر) اتنا آگے بڑھ جائیں کہ #اجتماعیروابط میں پیش آنے والے #امتحانات میں کامیاب ہو سکیں. لیکن ہم بہت ہی زیاده “عقلمند” ہیں اور اس لیے کہ #اجتماعیمعاملات کے #سختامتحانات کا شکار نہ ہو جائیں، آرگنائزیشنل کاموں کا انجام نہیں دیتے اور اپنے تعلقات کو “سلام دعا” تک ہی محدود رکھتے ہیں! ہر کوئی #اکیلےاکیلے اپنے کاموں میں کامیاب ہے! (لیکن) ہمیں #اجتماعی طور پر کامیاب کام کرنے نہیں آتے!!
ظہور کو اس بات کا انتظار ہے کہ:
“ہماری ایک ایسی #اجتماعی_زندگی ہو جو تقوی کی بنیاد پر وجود میں آئے”،
“#اخلاقیفضائل کی بنیاد پر #آرگنائزیشنلخصوصیات پر مشتمل ہو”
اور”اس میں ہم خداپرستی کو #آپسکےاجتماعیروابط کے ذریعے ممکن سمجھتے ہوں”. اگر ہم سچے ہیں تو پھر آپس میں مل کر کام کریں. اور پھر اگر تمہاری خصوصیات کی وجہ سے کچھ حاصل ہو اور اس کا کریڈٹ تمہارے دوست کو مل جائے، اور تمہارے دوست کی کمزوریاں اور خرابیاں تمہارے کھاتے میں لکھ دی جائیں تو یہاں سے تو کام کا آغاز ہوتا ہے! اب ذرا دیکھو کہ وه اتنا سارا #انفرادیتقویاورروحانیت اپنے اثرات دکھاتا ہے یا نہیں دکھاتا؟!
جب آپ #اجتماعی_زندگی میں ایک #آرگنائزیشنل گره میں جڑتے ہیں تو یہاں سے تو تنازعات شروع ہوتے ہیں.
جیسے کہ جب تک ایک جوان لڑکا اور لڑکی شادی نہیں کر لیتے ایکدوسرے پر “میں صدقے میں واری” ہوتے رہتے ہیں؛ لیکن شادی کے بعد تنازعات شروع ہو جاتے ہیں! ایسا کیوں ہے؟! کیونکہ آپس میں پھنس گئے ہیں اور اب ضروری ہو گیا ہے کہ اپنی “میں” کو قربان کریں اور اس سے فرار کا بھی کوئی راستہ نہیں پاتے!
آرگنائزیشنل (اجتماعی) کام بھی ایسے ہی ہیں جو آپ کو پھنسا دیتے ہیں اور آپ (کی شخصیت) کو #ترقی دیتے ہیں!
(مٹا دے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہے
کہ دانا خاک میں مل کر گل و گلزار ہوتا ہے)
ایک انجمن کو چلانے والے افراد اور بنیادی طور پر مومنین کا ایکساتھ جمع ہو کر ہر طرح کے آرگنائزیشنل کام کرنے کا مقصد یہی ہے کہ وه ہماری «اجتماع من القلوب» (دلوں کا آپس میں جمع ہونا) کی طرز پر #تربیت کریں.
ہمارے کاموں میں گڑبڑ اسی جگہ ہے! ضروری ہے کہ ہم اس مسئلے کا علاج کریں.
ہمارا مسئلہ دشمن نہیں بلکہ ہمارا مسئلہ ہمارے بسیج (مذہبی رضاکار) ہونے میں کمزوری ہے.
ضروری ہے کہ ہم گھروں، اسکولوں اور مدرسوں میں اس طرح تربیت پائیں کہ آرگنائزیشنل اور گروہی کام انجام دینے میں کامیاب رہیں.
لیکن عام طور پر #آرگنائزیشنلکام ہمارے #مذہبیلوگوں کے مزاج سے تقریباً دور ہی ہے!! (جبکہ) ہمارے #ترقی کرنے کا راز اسی میں ہے!
ہمارے یہاں #بنیادیمشکل یہ ہے کہ مومنین #اجتماعیزندگی گزارنے کی صلاحیت نہیں رکھتے؛
اور وه بھی اجتماعی زندگی کی کم از کم مقدار نہیں بلکہ اس کی زیاده سے زیاده مقدار یعنی #آرگنائزیشنلکام کے انداز میں. ہماری مشکل یہ ہے کہ ہم نے اپنے آپ کو اس معاملے میں ترقی کی منزلوں تک نہیں پہنچایا ہے. بلکہ حتی ہم میں سے بہت سوں کے ذہنوں میں خطور بھی نہیں کرتا کہ وه ترقی اور کمال جس کے لیے #امامزمانہؑ ہم سے امیدوار ہیں، یہی ہے.
اللہ تعالی تو ہم سے کام نہیں چاہتا بلکہ وه چاہتا ہے کہ ہم انسان بن جائیں.
لیکن کچھ لوگ #انفرادی طور پر کام کرتے ہیں تا کہ #کامیاب ہو جائیں اور اس بات پر راضی نہیں کہ #اجتماعی طور پر کام کریں تا کہ #انسان بن جائیں؛
جبکہ انسان بننا اہم چیز ہے نہ کامیاب ہونا!! اور تمہارے انسان بننے کا راستہ #اجتماعکوبرداشت کرنے میں ہے!
بڑے پیمانے کی کامیابیاں بھی انسانوں کی اسی طرح کی نشونما کے نتیجے میں حاصل ہوتی ہیں.
#مہدویتسےمراد دنیا میں الله تعالی کے ولی اعظم (امام زمانہؑ) اور ان کے ساتھیوں کے ہاتھوں حق کا برپا کیا جانا ہے.
اور اس کام کے انجام پانے کے لیے #آرگنائزیشن اور #آرگنائزڈ لوگوں کی ضرورت ہے.
حوزه علمیہ کے طلاب کس حد تک #اجتماعی طور پر کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟ بسیجی (مذہبی رضاکار) افراد اور انجمنوں کے افراد کس حد تک اجتماعی طور پر کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟
ضروری ہے کہ ہم مذہبی طاقتوں کے ذریعے سے ہی ان میں ہی موجود نقائص پر (مثبت) تنقیدی گفتگو کو معاشرے میں بڑهائیں.
یہی کہ چار بندے ایک دینی مجموعے میں ایک ساتھ کام کرتے ہیں مثلاً ایک انجمن میں تو ایک دم سے ایک اور مجموعہ بنا لیتے ہیں اور دو انجمنیں اور کھڑی ہو جاتی ہیں کیونکہ یہ آپس میں مل کر کام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے!
البتہ انجمنوں کی تعداد کا زیاده ہونا اچھا ہے لیکن ایک دوسرے کے حوالے سے عدم برداشت صحیح نہیں کیونکہ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے لیے #آرگنائزیشنل_کام کرنے کی صلاحیت رکھنے والے افراد #تربیت نہ پائیں!
جبکہ انجمنوں (یا کسی بھی دینی مجموعے) کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ وه خود اس کو سنبھالنے والوں کی نشونما کرے.
لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ہم اتنا زیاده پیچھے ره گئے ہیں کہ انتہائی چھوٹے اختلاف کے نتیجے میں (بھی) ایک دوسرے سے جدا ہو جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے قربانی نہیں دیتے.
ایک اور جگہ جو #اجتماعیزندگی گزارنے کے حوالے سے ہمارے آگے بڑھنے اور نشونما کی جگہ ہونی چاہیے وه حوزه اور دینی مدارس ہیں. ضروری ہے کہ ہم تنقیدی گفتگو کو خود اپنے دینی طالبعلمی کے ماحول سے شروع کریں. یہ نہیں ہو سکتا کہ طالبعلم “قال الصادقؑ” سیکھ لیں لیکن آپس میں ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہ رکھتے ہوں اور ایک دوسرے کے لیے قربانی نہ دیں! اور اگر اسی طرح سے ہو تو کیا ہم #آرگنائزیشنلاجتماعی_زندگی گزارنا سیکھ سکیں گے؟!
طاغوت کی ولایت کہاں حاکم ہوتی ہے؟
وه جگہ جہاں لوگ ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہ رکھتے ہوں اور ایک دوسرے سے بیگانے ہوں؛
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ان چوپایوں کی طرح مت بنو جو ایک چراگاه میں زندگی گزارتے ہیں اور ایک دوسرے سے کوئی سروکار نہیں رکھتے، ہر دفعہ چراگاه کا مالک ان میں سے کسی ایک چوپائے کو مذبحہ خانے لے جاتا ہے اور ذبح کر دیتا ہے اور باقی چوپائے اس معاملے سے لاتعلق رہتے ہیں.
کچھ لوگ چراگاہانہ اور ایک دوسرے سے لا تعلق زندگی گزارنے میں کتنے شاندار ہیں!
یہ لوگ مسجد جاتے ہیں لیکن مسجد اور مسجد میں موجود لوگوں سے ذره برابر سروکار نہیں رکھتے.
صرف اپنی نماز پڑھنے جاتے ہیں اور پلٹ آتے ہیں؛ انہیں کسی سے کوئی سروکار نہیں اور نہ ہی وه کسی سے تعلقات بناتے ہیں؛
جبکہ ضروری ہے کہ ہم مل جل کر کام کریں! ہماری انسانیت کے ترقی کرنے کا راستہ یہی ہے.
ہماری انسانیت کہاں ترقی کرے؟! ہم کہاں انسان بنیں؟ کس جگہ انسانیت کے معیاروں کو پہچانیں؟ افسوس کا مقام نہیں کہ ہم روحانیت کے عروج تک نہ پہنچ سکیں؟!
خوب! بات یہ ہے کہ “روحانیت کے عروج تک اکیلے تو نہیں پہنچا جا سکتا اور لازمی طور پر یہ کام اجتماعی طور پر انجام دیا جا سکتا ہے”، لیکن یہ اجتماع ہے کہاں؟ میری انسانیت کس مجموعے کے درمیان ترقی کر سکتی ہے؟
ہماری انسانیت کی ترقی کا بہترین موقع مذہبی رضاکار بننے (بسیج)، مسجد، حوزه علمیہ، انجمنیں غرض ایسے مجموعوں میں آرگنائزیشنل طریقے سے حاضر ہونا ہے جو اہلِ ولایت ہونے کے مدعی ہیں.
کیونکہ صلہ رحم دراصل ان لوگوں کے ساتھ تعلقات بنانے کا نام ہے جن کے ساتھ تم رابطہ قائم کرنے پر مجبور ہو.
نہ ان لوگوں کے ساتھ رابطہ جن کا انتخاب تم نے خود کیا ہے تا کہ اپنے کام کو آسان بنا لو؛ انسانیت کی ترقی وہاں ہے!
انسانیت کی ترقی ان لوگوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں ہے جن کے ساتھ تمہاری نہیں بنتی لیکن اس کے باوجود تم ان سے تعلقات جوڑتے ہو اور ان کا ساتھ دیتے ہو اور ان رابطوں کے درمیان ضروری ہے کہ تم بہت سی چیزوں کو برداشت کرو تا کہ ترقی کرو!.
امام محمد باقرؑ فرماتے ہیں:
میں اپنے خاندان والوں اور غلاموں کے کاموں پر #صبر کرتا ہوں کہ جو حنظل (تربوز کی طرح کا ایک انتہائی کڑوا پھل) سے بھی زیاده تلخ ہے؛
کیونکہ انسان صبر کے ذریعے شب بیداری کرنے والے روزے دار اور حضرت محمدصلی الله علیہ و آلہ کی رکاب میں لڑنے والے شہید کے مقام تک پہنچ سکتا ہے! (ثواب الاعمال/98)
اور اب کچھ ناز نخروں میں پلے بڑے افراد میدان میں آئے ہیں اور اپنے آپ کو مومن بھی کہلواتے ہیں، لیکن تیار نہیں ہیں کہ کسی بھی مومن کی پہنچائی ہوئی تکلیف کو برداشت کریں!
لہذا اپنے آپ کو الگ کر لیتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ بالکل بھی کام نہیں کرتے.