مصنف
موضوع
میسجز
اگر آپ بینرز کے لیے اعلیٰ کوالٹی کے پوسٹرز چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
موضوع کی تفصیل
سیریز کے مکمل میسجز
#جاہلیت_سے_سرشار استکباری دنیا اس غلط خیال کا شکار ہے کہ عورت کی قدر و منزلت اس بات میں ہے کہ وه اپنے آپ کو مردوں کی نظروں میں بنائے سنوارے تا کہ وه گندی آنکھوں سے اسے دیکھیں، لذت اٹھائیں اور اس کی تعریف کریں. آج دنیا میں مغرب کی انحطاط کا شکار تہذیب و تمدن کی جانب سے “آزادی نسواں” کے نام سے جو بساط بچھائی گئی ہے وه اس ستون پر استوار ہے کہ عورت کو مردوں کی نظروں کے سامنے قرار دے تا کہ وه اس سے جنسی لذت اٹھائیں.
کیا یہ ہے عورتوں کی آزادی؟!
وه لوگ جو جاہل، غافل اور گمراه مغربی تہذیب و تمدن میں اس بات کا دعوی کرتے ہیں کہ وه حقوق بشر کے طرفدار ہیں وه دراصل عورتوں پر ستم ڈھانے والے افراد ہیں.
عورت پر ایک بلند و بالا انسان کے طور پر نگاه کریں تا کہ پتہ چلے کہ اس کی #آزادی، #حقوق اور #کمال کیا ہے.
عورت پر ایک ایسے انسان کے طور پر نگاه کریں جو #معاشرے_کی_اصلاح اور #عظیم_انسانوں_کی_پرورش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے تا کہ معلوم ہو کہ عورت کے حقوق اور اس کی آزادی کس طرح کی ہے.
عورت کو #گھرانہ تشکیل دینے کے #بنیادی_رکن کے طور پر دیکھیں؛ صحیح ہے کہ گھرانہ مرد و عورت دونوں سے مل کر تشکیل پاتا ہے اور دونوں ہی گھرانے کی تشکیل اور اس کے بننے میں اثرانداز ہوتے ہیں لیکن گھر میں آرام و سکون کا ماحول عورت کی برکت اور اس کی قدرتی صلاحیتوں کی وجہ سے ہے.
اس زاویے سے عورت پر نگاه کریں تا کہ یہ جان سکیں کہ وه کس طرح کمال حاصل کرتی ہے اور اس کے حقوق کیا ہیں.
اس دن سے جب سے یورپ نے نئی مصنوعات ایجاد کیں یعنی انیسویں صدی عیسوی کے شروع میں جب مغربی سرمایہ داروں نے بڑے بڑے کارخانے بنائے اور انہیں سستے، توقعات نہ رکھنے والے اور بغیر ٹینشن کے کاریگروں کی ضرورت تھی تب “آزادی نسواں” کی آوازیں اٹھنا شروع ہوئیں؛
عورت کو گھر سے باہر نکالنے اور کارخانوں کے اندر پہنچانے کے لیے!
تا کہ اس سے ایک سستے کاریگر کے طور پر استفاده کر سکیں!
اپنی جیبیں بھریں اور عورت کو اپنی کرامت اور منزلت سے گرا دیں!
آج جو “آزادی نسواں” کے نام سے مغرب میں پیش کیا جا رہا ہے یہ اسی داستان کا تسلسل ہے.
لہذا وه ظلم جو مغربی تہذیب میں عورت پر کیا گیا اور وه غلط فہمی جو عورت کے حوالے سے مغربی تہذیب اور ان کی ادبیات میں موجود ہے، اسکا پوری طول تاریخ میں سراغ نہیں ملتا.
ماضی میں بھی ہر جگہ عورت پر ظلم ہوا ہے لیکن یہ عمومی، ہر جگہ پھیلا ہوا اور ہمہ جہت ظلم اس آخری زمانے سے مخصوص ہے جو مغربی تہذیب و تمدن سے شروع ہوا ہے.
عورت آزاد یا شہوت پرست مرد؟!
انہوں نے عورت کو مرد کے لیے لذت کے حصول کا وسیلہ بنا کر پیش کیا اور اس کا نام رکھا “آزادی نسواں”!! جب کہ درحقیقت یہ لاابالی مردوں کی لذت اٹھانے کے لیے آزادی تھی نہ عورتوں کی آزادی!!
عورتوں پر یہ ظلم صرف صنعتی اور کام کاج کے میدان میں ہی نہیں کیا گیا بلکہ ہنر اور ادب کے میدان میں بھی یہی داستان جاری ہے! آپ آج (ان کی) داستانوں، نوولز، پینٹنگز اور مختلف قسم کے ہنر پر غور کریں کہ عورت کو کس انداز میں دیکھا جاتا ہے؟!
آیا عورت میں موجود مثبت پہلوؤں اور بلندوبالا صلاحیتوں پر توجہ کی جاتی ہے؟! کیا خداوند عالم کی طرف سے عورت کے وجود میں قرار دیے گئے:
– نازک احساسات،
– مہربانی کی قدرتی صلاحیت،
– ماں بننے کی قدرتی صلاحیت،
– بچوں کو پالنے اور ان کی تربیت کرنے کی قدرتی صلاحیت پر توجہ کی جاتی ہے؟!
یا صرف شہوانی پہلو پر توجہ دی جاتی ہے یعنی ان کی تعبیر کے مطابق عشق؟! (جو کہ ایک غلط تعبیر ہے. یہ شہوت ہے نہ عشق!!)
(16 دسمبر، 1992)
اسلام عورت کے کام کاج کرنے کے کو قبول کرتا ہے.
نہ صرف یہ کہ قبول کرتا ہے بلکہ جہاں تک اس کے بنیادی اور اہم ترین کام سے نہ ٹکرائے یعنی اگر #بچوں_کی_تربیت اور #گھرانے_کی_پائداری (کی راه میں مانع نہ ہو) تو شاید ضروری بھی سمجھتا ہو.
ایک (پورا) ملک تو مختلف میدانوں میں عورتوں کی افرادی قوت سے بے نیاز نہیں ہو سکتا!
لیکن ضروری ہے کہ یہ کام عورتوں کی عظمت اور ان کی انسانی و روحانی قدرومنزلت کے منافی نہ ہو.
عورت کی تذلیل نہ کریں، اسے جھکایا اور دبایا نہ جائے.
تکبر ہر انسان کے لیے ایک قابل مذمت صفت ہے مگر یہ کہ عورتیں نامحرم مردوں کے سامنے اسے اختیار کریں! ضروری ہے کہ عورت نامحرم مرد کے سامنے متکبر ہو.
فلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ (سوره احزاب: 32) یعنی “کسی آدمی سے لگی لپٹی بات نہ کرنا”؛ بات کرنے میں (نامحرم) مرد کے سامنے جھکاؤ کے ساتھ پیش نہ آئیں.
یہ عورت کی عظمت کی حفاظت کے لیے ضروری ہے.
اسلام یہ چاہتا ہے اور یہ ایک مسلمان عورت کا نمونہ عمل ہے.
عورت سے غلط فائده اٹھانا کبھی اس کے حق میں ایک طرح سے چاپلوسی کرنے کے ذریعے سے بھی ممکن ہے.
لیکن یہ چاپلوسی کسی بھی صورت میں اس کے حقیقی احترام اور اسے عزت دینے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ ایک حقیقی توہین ہے جس کی واضح اور روشن مثالیں موجود ہیں. البتہ میں ان مثالوں کو بیان نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ممکن ہے ادب کے خلاف ہو جبکہ یہ مثالیں حقیقی ہیں.
میں درخواست کرتا ہوں کہ خواتین اس معاملے میں غوروفکر کریں اور ان واضح اور روشن مثالوں کو ڈھونڈ کر (دیگر) خواتین کو انہیں سمجھائیں.
اگر مغربی معاشرے میں یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ عورت کو کچھ طریقوں سے عزت دی جاتی ہے جیسے سینمائی اسٹارز، پروفیشنلز اور خوبصورتی کے مقابلوں میں خوبصورت خواتین کے ساتھ مثلاً احترام سے پیش آتے ہیں تو (آپ یہ جان لیں کہ) یہ “توہین کے مقام پر احترام کرنے” اور “احترام کی صورت میں توہین کرنے” کے مصادیق میں سے ہیں.
#آزادی_نسواں وه چیز جو مغرب میں ایک سب سے بڑے نعرے کی حیثیت سے موجود ہے. آزادی کا معنی بہت وسیع ہے اور ان میں سے کسی بھی معنی میں استعمال ہو سکتا ہے:
غلامی سے آزادی؛
اخلاق سے آزادی کیونکہ اخلاق میں بھی ایک طرح کی رکاوٹیں پیش آتی ہیں؛
ایسے اقتصادی نفوذ سے آزادی جو عورت سے سوء استفاده کرتے ہوئے اس سے کم اجرت پر کام کرانے کے لیے کارخانوں کی طرف کھینچتا ہے؛
ان قوانین سے آزادی جو عورت کو اپنے شوہر کے حوالے سے پابند بناتے ہیں؛
جیسے کہ عورتوں کے حوالے سے موجود نعروں میں اس طرح کے مطالبات بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں جن میں سے کچھ آپس میں مکمل طور پر تضاد رکھتے ہیں. (بالآخر) اس آزادی سے مراد کیا ہے؟
افسوس کا مقام ہے کہ مغربی دنیا میں آزادی سے اس کا صحیح معنی مراد نہیں لیا جاتا بلکہ مراد اس کے غلط اور نقصان ده معنی ہوتے ہیں یعنی #گھرانے_کی_قیود_و_شروط سے آزادی، مردوں سے مکمل آزادی حتی اپنی جلد زائل ہو جانے والی شہوت کو پورا کرنے کے لیے #ازدواج، #گھرانے_کی_تشکیل اور #بچوں_کی_پرورش کرنے سے بھی آزادی!
عورتوں کے لیے یورپی نمونہ عمل میں مسئلہ یہ نہیں کہ وه چاہتے ہیں عورت عالم بنے لیکن اسلام نہ چاہتا ہو کہ عورت عالم بنے، یا وه چاہتے ہیں کہ عورت اجتماعی میدانوں میں حاضر ہو لیکن اسلام اس طرح نہیں چاہتا، مسئلہ یہ نہیں.
اسلام نے بڑی بزرگ عالمہ خواتین بنائی ہیں. اگر آج بھی آپ ہمارے معاشرے پر نگاه دوڑائیں تو دیکھیں گے کہ خواتین اسپشلسٹ، خواتین دانشمند، خواتین ڈاکٹرز، خواتین محقق اور بڑی ہنرمند خواتین کم نہیں ہیں.
انہیں میں صاحب لیاقت، مفکر اور مکتب دار خواتین بھی موجود ہیں. سیاسی میدان میں، عدالتی اور قانون سازی کے میدان میں بھی ایسے ہی ہے. ملک کے تمام شعبوں میں عورتوں کا ایک فعال کردار ہے.
ہمارے اور ان کے درمیان یعنی #اسلامی اور #مغربی_طرز_تفکر میں (عورتوں کے لیے) #اہمیت_کے_معیار کے تعین کے لیے ان باتوں پر بحث نہیں بلکہ بحث کسی اور چیز پر ہے!
(عورتوں کے لیے) یورپ کا مغربی نمونہ عمل ان کے قدیم یونانی اور رومی کلچر سے حاصل ہوا ہے.
اس زمانے میں بھی ایسے ہی تھا کہ عورت مرد کے لیے ایک لذت اٹھانے کا وسیلہ تھی اور دیگر تمام چیزیں اسی نکتے کے زیر اثر تھیں. وه آج بھی یہی چاہتے ہیں، (عورتوں کے حوالے سے) ان کا اصلی مدعا یہی ہے!
وه چیز جو مغرب کے بارے میں بہت بھلی نظر آتی ہے وه یہ ہے کہ معاشرے میں اجتماعی طور پر پیش آنے والے مختلف معاملات میں مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں یعنی جس طرح کسی محفل میں ایک مرد داخل ہوتا ہے، سلام دعا کرتا ہے اور اس محفل میں موجود لوگوں میں شامل ہو جاتا ہے، عورت بھی اتنی ہی آسانی کے ساتھ محفل میں داخل ہوتی ہے اور لوگوں میں شامل ہو جاتی ہے. یعنی مرد یا عورت ہونے کے حوالے سے کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں برتا جاتا.
آپ نے غور کیا؟! یہ وه چیز ہے جو سب کا دل موه لیتی ہے. انسان مشاہده کرتا ہے کہ ایک اچھا ماحول ہے، سب کو اس طرح کی صورتحال اچھی لگتی ہے.
حتی وه لوگ بھی جو کچھ منطقی دلیلوں کی وجہ سے اس کام کے مخالف ہیں وه بھی یہی دیکھتے ہیں کہ یہ کوئی بری چیز تو نہیں! ایک مجموعے میں ایک دوسرے پر دو اجنبی افراد کی طرح نگاه نہیں کرتے (بلکہ) ویسے ہی جیسے بہن بھائی جب گھر میں داخل ہوتے ہیں تو آپس میں جس طرح ملاقات کرتے ہیں. یہ ایک مثبت نکتہ ہے لیکن یہ ایک ظاہری اور سطحی بات ہے؛
اس کے ساتھ ساتھ بہت زیاده منفی نکات بھی موجود ہیں …(اس پورے معاملے میں) وه جو یقینی طور پر ظلم کا شکار ہے وه عورت ہے کیونکہ:
وه مرد جو اس عورت کا شوہر ہے بہت ساری دیگر عورتوں کے ساتھ احساساتی اور جنسی تعلقات برقرار کرتا ہے. ایسے قریبی اور نزدیکی تعلقات جو خود اس کے اپنے گھر والوں سے تعلقات سے کم تر نہیں! یہ عورت کے لیے سب سے بڑا نقصان ہے!
مغرب میں مردوں کے تسلط کی ایک نشانی یہی ہے کہ وه عورت کو مرد کے لیے چاہتے ہیں لہذا کہتے ہیں کہ عورت بنے سنورے تا کہ مرد اس سے لذت اٹھائے!
یہ #آزادی_نسواں نہیں بلکہ مردوں کا تسلط ہے! یہ حقیقت میں #آزادی_مرداں ہے.
وه چاہتے ہیں کہ مرد آزاد ہو حتی آنکھوں سے لذت اٹھانے میں بھی (آزاد ہو)؛ لہذا عورت کو بے حجابی اور مردوں کے سامنے سجنے سنورنے کی ترغیب دلاتے ہیں!
البتہ قدیم زمانے سے ہی دینِ خدا سے دور مختلف معاشروں میں بہت سے مرد اسی خود غرضی کا شکار تھے اور آج بھی ہیں؛ مغربی لوگ اس کا عالی ترین مظہر تھے.
لہذا ضروری ہے کہ یہ مسئلہ کہ خواتین معرفت، علم، مطالعے، جاننے اور معلومات و معارف حاصل کرنے کی جانب حرکت کریں، خود خواتین کے درمیان سنجیدگی سے لیا جائے اور وه اسے اہمیت دیں.
آج بھی جب کوئی عورت ازدواج کرتی ہے اور اپنے شوہر کے گھر جاتی ہے تو حتی اس کا خاندانی نام بھی تبدیل ہو جاتا ہے اور وه اپنے شوہر کا فیملی نام اپنے نام کے لگا لیتی ہے.
عورت صرف اس وقت تک خود اپنا فیملی نام استعمال کرتی ہے جب تک کہ شادی نہ کر لے؛ البتہ جب شادی کر لے تو اس کا فیملی نام شوہر کے فیملی نام میں تبدیل ہو جاتا ہے.
یہ مغربی لوگوں کی رسم ہے، ہمارے ملک میں اس طرح سے نہیں تھا، اب بھی ایسا نہیں.
عورت اپنی خاندانی پہچان کو اپنے ساتھ محفوظ رکھتی ہے حتی ازدواج کے بعد بھی.
یہ اسی پرانی مغربی تہذیب کی نشانی ہے کہ مرد عورت کا سردار ہے.
مغربی دنیا نے عورت کو پستی کا شکار کیا. آج سے 60-70 سال قبل پورے یورپ اور مغربی ممالک میں عورت صرف مرد کے تسلط میں ہی ره سکتی تھی، اب چاہے وه مرد اس کا شوہر ہو یا کوئی اور مرد مثلاً کارخانے یا کھیت کے مالک کے تسلط میں اور اسے ایک متمدن معاشرے میں انسان کو حاصل اصلی حقوق میں سے کوئی بھی حق حاصل نہیں تھا. عورت کو مالکانہ حقوق، ووٹ ڈالنے اور کانٹریکٹ کرنے کا حق حاصل نہیں تھا.
اس کے بعد وه عورت کو زندگی کے اجتماعی اور کام کاج کے ماحول میں کھینچ لائے لیکن اس صورت میں بھی عورت کے لیے لغزش کے ارتکاب کے تمام مواقع فراہم کیے اور اسے معاشرے کے بیچ میں بے پناه اور آواره چھوڑ دیا.
بڑے سرمایہ داروں، خبیث اور پلید سیاستدانوں اور خفیہ اداروں کو چلانے والوں نے یہ سمجھا کہ اس طرح وه عورت سے بہتر طور پر سیاسی اور اقتصادی فائدے حاصل کر سکتے ہیں اور عورت کو پستی کا شکار کر سکتے ہیں.
انیسویں صدی عیسوی کے اواخر سے #آزادی_نسواں کے نام سے تحریکیں اٹھنا شروع ہوئیں.
محترم خواتین! اور خاص طور پر وه جوان خواتین جو اس معاملے میں غوروفکر کرنا چاہتی ہیں وه اس معاملے پر زیاده توجہ کریں.
ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ حتی جب یورپ میں عورتوں کے لیے مالکانہ حقوق معین کیے گئے تو خود ان کے سوشیولوجسٹس کی باریک بینی سے کی گئی تحقیقات کے مطابق یہ حقوق اس لیے دیے گئے تھے کہ اس زمانے میں تازه تازه کارخانوں نے ماڈرن ٹیکنولوجی اور صنعت کو مغرب میں بڑے پیمانے پر پھیلایا تها جس کے لیے کام کرنے والوں کی ضرورت تھی لیکن ورکرز کی کمی تھی اور بڑی تعداد میں کام کرنے والوں کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی.
اس وجہ سے عورتوں کو کارخانوں تک پہنچانے اور ان سے یہ کام لینے کے لیے اس بات کا اعلان کیا گیا کہ عورتوں کو مالکانہ حقوق حاصل ہیں!
البتہ وه عورتوں کو ہمیشہ کمتر اجرت دیتے تھے.
یہ بیسویں صدی عیسوی کا ابتدائی دور تھا جب یورپیوں نے عورت کو مالکانہ حقوق دیے!
یہ ہے عورتوں کے حوالے سے مغرب اور یورپ کی وه غلط، افراطی اور ظالمانہ نظر!
زیاده دور کی بات نہیں یعنی کچھ عرصہ پہلے تک انہیں مغربی ممالک میں وه خواتین جو اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھتی تھیں انہیں یہ حق حاصل نہیں تھا کہ وه اپنی مکتوب ڈگری لے سکیں!
کچھ ہی عرصہ پہلے ایک مغربی ملک کے ڈائجسٹ میں، جس کا نام میں نہیں لینا چاہتا، کچھ مغربی ممالک کے بارے میں جن میں انگلینڈ بھی شامل ہے، ایک بوڑهی خاتون کا تعارف کروایا گیا تھا جس نے 1917 میں یعنی تقریباً 70 سال پہلے ڈاکٹریٹ کی سطح تک اعلی تعلیم حاصل کی تھی لیکن اسے ڈگری نہیں دی گئی!
پھر اس سے سوال کیا گیا کہ اسے ڈگری کیوں نہیں دی گئی ہے؟ تو جواب یہ دیا کہ 1947 تک انگلینڈ میں پڑهائی کرنے والی خواتین کو ڈگری نہیں دیتے تھے کیونکہ وه کہتے تھے کہ عورتوں کو ڈگری نہیں دینی چاہیے!
اور آج وه جمہوری اسلامی کے سامنے حقوق زن کے دعویدار بن بیٹھے ہیں!!
اس زمانے میں جب مغربی تہذیب میں اس طرح کی تحقیر آمیز چیزیں دکھائی دیتی تھیں اسی وقت ایرانِ اسلامی میں “اصفہانی خاتون” (بانو امین) اس وقت کے عالم اسلام کے درجہ اوّل کے مجتہدین سے اجتہاد کی اجازت لے چکی تھیں اور اصفہان میں ان کا فلسفہ اور فقہ کی تعلیم کا مدرسہ موجود تھا! یہ ہے اسلام…
(04 جون، 1997)
آپ ملاحظہ کریں کہ مغربی دنیا میں اور انہیں یورپی ممالک میں، جو #حقوق_نسواں کے اتنے بڑے مدعی بنے بیٹھے ہیں جو تقریباً سب جھوٹ ہی ہے، پچھلی صدی کے پہلے حصے میں عورتوں کو نہ فقط ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ تھی، نہ فقط اپنی بات کہنے اور انتخاب کرنے کا حق حاصل نہیں تھا بلکہ انہیں مالکیت حاصل کرنے کا بھی حق حاصل نہیں تھا. یعنی عورت کو وراثت میں ملنے والی اشیاء کی ملکیت بھی حاصل نہیں تھی، اس کا مال اس کے شوہر کے اختیار میں تھا!!
– عورت کی بیعت،
– عورت کی مالکیت،
– عورت کا بنیادی سیاسی اور اجتماعی میدانوں میں حاضر ہونا،
* یہ سب اسلام میں ثابت شده باتیں ہیں:
«اذا جائک المؤمنات یبایعنک علی ان لا یشرکن باللَّه» (سوره ممتحنه: 12) یعنی “پیغمبر اگر ایمان لانے والی عورتیں آپ کے پاس اس امر پر بیعت کرنے کے لئے آئیں کہ کسی کو خدا کا شریک نہیں بنائیں گی…”.
عورتیں پیغمبرؐ کے پاس آ کر بیعت کرتی تھیں. پیغمبر اکرمؐ نے یہ نہیں فرمایا کہ مرد آئیں، بیعت کریں اور جو کچھ بھی انہوں نے نظر دی، ہر چیز جو انہوں نے قبول کی تو عورتیں بھی مجبور ہیں کہ وہی چیز قبول کریں، ایسا نہیں ہے! آپؐ نے فرمایا عورتیں بھی بیعت کرتی ہیں، وه بھی اس حکومت، اس اجتماعی اور سیاسی نظام کے قبول کرنے میں شریک ہیں.
مغربی لوگ اس معاملے میں 1300 سال اسلام سے پیچھے ہیں اور پھر اس طرح کے دعوے کرتے ہیں!!
میری درخواست ہے کہ جوان بیٹیاں، پڑھی لکھی اور آگاه و سمجھدار خواتین اس نکتے پر صحیح طرح سے توجہ کریں:
عورت کو 3 جہت سے دیکھا جا سکتا ہے تا کہ عورت کے حوالے سے اسلامی نکتہ نظر واضح ہو.
1) ایک جہت عورت کے انسان ہونے کے عنوان سے ہے جو نفسانی اور روحانی کمال کے حصول کے راستے پر ہے.
اس جہت سے مرد اور عورت میں کسی قسم کا کوئی فرق موجود نہیں. تاریخ میں بڑی اور نمایاں خواتین گزری ہیں جیسے کہ نمایاں اور بڑے مرد بھی گزرے ہیں.
قرآن میں جب الله تعالی مومنین کے لیے مثال بیان کرنا چاہتا ہے تو عورت کے ذریعے مثال بیان فرماتا ہے: «و ضرب اللَّه مثلاً للّذین آمنوا امرأت فرعون» یعنی (سوره تحریم: 11) یعنی “اور خدا نے ایمان والوں کے لئے فرعون کی زوجہ کی مثال بیان کی ہے…”.
عورت ایک ایسی نمایاں مومن خاتون کی حیثیت سے جس کی مثال اس زمانے کے انسانوں میں یا موجود ہی نہیں تھی یا بہت کم تھی! یہ ہے پہلی جہت.
دوسرا پہلو اجتماعی، سیاسی، علمی اور اقتصادی میدانوں میں فعالیت ہے.
اسلام کی نگاه میں عورتوں کے لیے فعالیت کرنے اور علمی، اقتصادی اور سیاسی جدوجہد کرنے کے میدان بالکل کھلے ہیں. اگر کوئی اسلام کا سہارا لے کر عورت کو علمی کام کرنے سے محروم کرے، اقتصادی، سیاسی اور اجتماعی کوششوں سے دور رکھے تو اس نے الله کے حکم کے خلاف عمل کیا ہے.
عورتیں اس حد تک کہ جتنی جسمانی طاقت ان کے پاس ہے اور ان کی فطری خصوصیات انہیں نہیں روکتیں ان فعالیتوں میں حصہ لے سکتی ہیں. جتنی اقتصادی، سیاسی اور اجتماعی جدوجہد ان کے لیے ممکن ہو وه ان فعالیتوں کو انجام دیں. شریعت نے انہیں منع نہیں کیا.
البتہ چونکہ عورت مرد کے مقابلے میں جسمانی طور پر کمزور ہے اس لیے اس کی کچھ ضرورتیں ہیں. عورتوں پر سخت کام ڈالنا، عورت پر ظلم ہے. اسلام اس بات کی سفارش نہیں کرتا؛ جیسے کہ اس نے منع بھی نہیں کیا.
البتہ امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ سے نقل ہوا ہے کہ آپؑ نے فرمایا: «المرأة ریحانة و لیست بقهرمانه» یعنی عورت پھول ہے، قہرمان نہیں. «قهرمان» سے مراد ہے سیکریٹری اور خاص ملازم.
مردوں سے خطاب میں کہتے ہیں کہ عورتیں تمہارے گھروں میں خوبصورت پھولوں کی طرح ہیں اور ضروری ہے کہ ان کے ساتھ بہت اچھی طرح اور دقت کے ساتھ برتاؤ کیا جائے. عورت آپ کی سیکریٹری یا نوکر نہیں ہے کہ آپ اس طرح خیال کریں کہ اسے بھاری بھرکم کام سونپے جائیں. یہ ایک اہم مسئلہ ہے.
لہذا عورتوں کے حوالے اسلامی نگاه کی دوسری جہت کا خلاصہ یہ ہے کہ علمی، اقتصادی، اجتماعی اور سیاسی میدانوں میں فعالیت کے لیے عورتوں پر زور زبردستی نہیں کی جانی چاہیے، انہیں مجبور نہیں کیا جانا چاہیے، ویسے ہی جس طرح ان فعالیتوں کے حوالے سے ان کا راستہ بھی نہیں روکنا چاہیے.
اگر خواتین چاہیں کہ اجتماعی اور سیاسی فعالیت انجام دیں تو اس میں کوئی مشکل نہیں.
البتہ علمی فعالیت بہت بہتر ہے اور دیگر تمام فعالیتوں پر فوقیت رکھتی ہے.
دین میں علم کے حصول کے حوالے سے لڑکے اور لڑکی میں کوئی فرق نہیں. اگر آپ کا بیٹا اعلی تعلیم حاصل کرتا ہے تو اجازت دیں کہ آپ کی بیٹی بھی اعلی تعلیم حاصل کرے.
اجازت دیں کہ ہماری جوان بیٹیاں درس پڑھیں، علم حاصل کریں، آگاه ہوں، اپنی شان کو پہچانیں، اپنی قدر و منزلت کو پہچانیں تا کہ وه یہ بات سمجھ جائیں کہ عالمی استکبار کا عورتوں کے حوالے سے پروپیگنڈا کتنا بے اساس اور فضول ہے. علم کے سائے میں ان چیزوں کو سمجھا جا سکتا ہے.
آج پڑھے لکھے طبقے میں ہماری دیندار ترین، انقلابی ترین، پاک ترین اور ایماندار ترین جوان خواتین اور بیٹیاں بھی شامل ہیں.
وه انسان جس کے پاس معلومات ہوں وه اپنے آپ کو کنٹرول کر سکتا ہے اور اپنے کردار کو ہر اس چیز سے ملا سکتا ہے جو حق و حقیقت پر مبنی اور اچھی ہو.
(نوٹ: یہ ایک آئیڈیل اسلامی نکتہ نظر ہے جو اسلام ایک معاشرے میں دیکھنا چاہتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آنکھ بند کر کے اور اپنے موجوده معاشرے میں موجود دیگر پہلوؤں پر توجہ کیے بغیر ہر طرح کی فعالیتیں شروع کر دی جائیں بلکہ ضروری ہے کہ روایت کے مطابق اپنے پھولوں کے ظاہری اور باطنی تحفظ کے یقینی ہونے کی صورت میں ہی اپنے ماحول اور معاشرے کی سطح کو دیکھتے ہوئے ان فعالیتوں کو “تدریجاً” انجام دیا جائے)
ضروری ہے کہ مسلمان خاتون:
– علم و حکمت کی راه میں کوشش کرے،
– روحانی اور اخلاقی طور پر اپنی خودسازی کی راه میں کوشش کرے،
– ہر قسم کے جہاد اور جدوجہد کے میدان میں پیش قدم رہے،
– دنیاوی پست جلووں اور مال و دولت کے حوالے سے بے اعتنائی برتے،
– اس کی عفت، پاکیزگی اور طہارت اس حد تک ہو کہ اجنبی برے افراد کی نگاہوں کو خود بخود اپنے سے دور کرے.
گھر میں وه اپنے شوہر اور بچوں کے دل کا سکون ہو، اپنے گھر کی حدود میں اپنے گھر والوں کے لیے سکون اور آرام کا باعث ہو.
وه اپنے محبت اور احساسات سے بھرے دامن میں اور اپنی مطالب اور محبت سے بھری باتوں کے ذریعے سے نفسیاتی لحاظ سے صحیح و سالم بچے تربیت کرے.
مسلمان خواتین اپنے دامن میں بغض و کینے سے پاک، اچھے اخلاق کے حامل، روحانی اور برداشت کے حوالے سے صحیح و سالم بچوں کی تربیت کریں اور معاشرے کے لیے مردوں، عورتوں اور بڑی شخصیات کو وجود میں لائیں.
عورت کے حوالے سے اسلامی نگاه کا تیسرا پہلو یہ ہے کہ عورت ایک گھرانے کا حصہ ہے اور یہ پہلو #سب_سے_اہم ہے.
میرے عزیزو! اسلام میں مرد کو یہ اجازت نہیں دی گئی ہے کہ وه عورت پر اپنا زور چلائے اور اس پر کوئی چیز زبردستی تھونپے. مرد کے لیے گھرانے کی حدود میں کچھ ہی حقوق قرار دیے گئے ہیں جو انتہائی حکمت اور مصلحت پر مبنی ہیں. یہ حقوق جس کے لیے بھی توضیح دیے جائیں وه انہیں قبول کرے گا. اسی طرح عورتوں کے لیے بھی گھرانے میں حقوق معین کیے گئے ہیں اور یہ بھی مصلحت کی وجہ سے ہیں.
مرد اور عورت کی اپنی اپنی خاص طبیعت، اخلاق، جذبات اور قدرتی ضرورتیں ہیں جو خود انہیں کے ساتھ مخصوص ہیں. اگر وه اپنی خاص خصوصیات سے صحیح طور پر استفاده کریں تو گھر میں ایک دوسرے کے لیے مناسب، مددگار اور کامل میاں بیوی کے روپ میں سامنے آئیں گے. اگر مرد زیاده روی کا مظاہره کرے تو توازن بگڑ جائے گا. اگر عورت نے زیاده روی کی تو پھر بھی توازن بگڑ جائے گا.
اسلام نے گھرانے میں مرد اور عورت کو دروازے کے دو پٹ، چہرے پر دو آنکھوں، زندگی کی جنگ کے مورچے میں دو ساتھی اور ایک دکان میں شریک دو کاروباری حضرات کی طرح قرار دیا ہے. اگر یہ دونوں جنس انہیں حدود اور معیارات کے مطابق ایک ساتھ زندگی گزاریں جنہیں اسلام نے معین کیا ہے تو انہیں ایک مستحکم، مہربان، بابرکت اور فائده مند گھرانہ حاصل ہو گا.
اہم نکتہ یہ ہے کہ گھر کے ماحول میں یہ دو عناصر، یہ دو موجود اپنی اپنی خاص خصوصیات رکھنے کے باوجود ایک دوسرے کے لیے مناسب ہیں اور مشترکہ زندگی میں ایک دوسرے کے شریک ہیں.
البتہ عورت جسمانی لحاظ سے نازک ہے اور مرد مضبوط اور طاقتور ہے. لہذا اس صورتحال میں اگر قانون عورت کا دفاع نہ کرے تو ممکن ہے کہ مرد اسے نقصان پہنچائے.
#ماں ایک ایسی ہستی ہے جو تمام معماروں سے بہتر معمار اور ان سب سے #افضل ہے.
ممکن ہے کہ بہترین دانشمند مثلاً:
– ایک انتہائی پیچیده الیکٹرونک ٹول بنا لیں،
– بین البر اعظمی میزائل بنا لیں،
– فضا کو تسخیر کرنے کی ٹیکنولوجی بنا لیں،
لیکن ان میں سے کسی بھی کام کو اتنی اہمیت حاصل نہیں کہ وه ایک #بڑے_اور_اعلی_انسان کو وجود میں لا سکے، مگر #ماں وه ہے جو اس کام کو کر سکتی ہے.
یہ ہے مسلمان عورت کے لیے #نمونہ_عمل.
ہر انسان کی خلقت کا وہی مقصد ہے جو انسانیت کو خلق کرنے کا مقصد ہے، یعنی انسانیت کے کمال تک پہنچنا اور اپنے آپ کو زیاده سے زیاده ان فضائل سے آراستہ کرنا جن کا حصول ایک انسان کے لیے ممکن ہے. اس معاملے میں عورت اور مرد کے درمیان کوئی فرق نہیں.
پہلے درجے میں اس بات کی دلیل حضرت فاطمہ زہرا (س) اور ان کے بعد کے درجے میں تاریخ میں گزری دیگر عظیم خواتین ہیں. یعنی حضرت فاطمہ زہرا (س) انسانیت کی چوٹی پر ہیں اور کوئی بھی ان سے بہتر نہیں. ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ (س) ایک مسلمان عورت کے عنوان سے اس موقع اور قدرت کو پاتی ہیں کہ اپنے آپ کو اتنی بلندی تک پہنچائیں. لہذا مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں.
اور خاص طور پر شاید اسی وجہ سے جب الله تعالی قرآن میں اچھے اور برے انسانوں کے نمونوں کے بارے میں مثال دینا چاہتا ہے تو دونوں طرف سے عورت کو انتخاب کرتا ہے. ایک طرح کی مثال فرعون کی زوجہ اور دوسری طرح کی مثال حضرت نوحؑ اور حضرت لوطؑ کی بیویاں. “اور خدا نے ایمان والوں کے لئے فرعون کی زوجہ کی مثال بیان کی ہے” (سوره تحریم: 11)، “خدا نے کفر اختیار کرنے والوں کے لئے زوجہ نوح اور زوجہ لوط کی مثال بیان کی ہے” (سوره تحریم: 10).
یہاں سوال یہ بنتا ہے کہ مرد بھی تو تھے، ایک طرح کی مثال عورت سے اور دوسری طرح کی مرد سے دے دی جاتی؟! نہیں، پورے قرآن میں جب بھی یہ کہا گیا کہ «وَضَرَبَ اللهُ مَثَلًا لِلَّذینَ ءامَنوا» یا «کَفَروا» تو دونوں طرف سے عورت کی مثال لائی گئی.
کیا اس بات کا یہ مطلب نہیں کہ ہم لازمی طور پر اسلامی نکتہ نظر سے اس غلط سوچ کا جواب دیں جو افسوس کے ساتھ انسانیت کی طول تاریخ میں عورت کے مقام کے حوالے سے پائی گئی ہے؟!
اسلام چاہتا ہے کہ عورت کے حوالے سے اس غلط سمجھ، غلط روش اور غلط سوچ کے خلاف اٹھ کھڑا ہو اور اس سوچ کی اصلاح کرے جو پوری طول تاریخ میں انسانوں کے درمیان موجود رہی ہے.
مجھے تعجب ہوتا ہے کہ استثنائات کو چھوڑ کر ایسا کیوں ہوا؟ انسانیت نے کیونکر مرد اور عورت کے مسئلے پر نادرست سوچ رکھی؟
اسلام اس سوچ کے مقابلے پر کھڑا ہونا چاہتا ہے.
میری نگاه میں خواتین میں فیشن کی طرف رجحان، خوبصورتی، نت نئے انداز اور مردوں کے سامنے بناؤ سنگھار اور نمائش میں افراط کا شکار ہونا، ہمارے معاشرے اور خواتین کے انحراف کے سب سے بڑے اسباب میں سے ایک سبب ہے. ضروری ہے کہ اس مسئلے کے خلاف خواتین مزاحمت کریں.
مغربی دنیا عورت کے حوالے سے اپنی مطلوبہ شخصیت کے حصول کے لیے اس بات کی محتاج ہے کہ مسلسل نئے نئے فیشن بنائے اور آنکھوں، دلوں اور ذہنوں کو انہیں ظاہری اور چھوٹی موٹی چیزوں میں مشغول رکھے.
اب جو ان چیزوں میں مشغول ہو جائے وه کہاں اپنے حقیقی مقاصد تک پہنچ سکے گا؟! اسے فرصت ہی نہیں ملتی کہ وه ان تک پہنچ سکے.
ایک ایسی عورت جو اس فکر میں ہو کہ وه اپنے آپ کو مردوں کی نظر موه لینے والی بنا لے تو اسے کب فرصت ملے گی کہ اپنی اخلاقی طہارت کے بارے میں سوچے اور غوروفکر کرے؟! کیا یہ چیز ممکن ہے؟! وه یہی چاہتے ہیں!!
وه تیسری دنیا کے معاشروں کی عورت کے بارے میں اس بات کی طرف مائل نہیں کہ وه روشن فکر کی حامل ہوں، اپنے آئیڈیل مقاصد کے حصول کے پیچھے ہوں، خود بھی بڑے اہداف کے حصول کی کوشش میں ہوں اور اپنے شوہر اور بیٹے کو بھی اسی سمت میں حرکت دیں، وه اس بات کی طرف مائل نہیں!
ہمارے معاشرے میں جوان خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وه بہت ہوشیار رہیں تا کہ مغربی تہذیب اور تفکر کے اس خطرناک اور پوشیده جال کو پہچان سکیں، اس سے دوری اختیار کریں اور معاشرے کی خواتین کو اس سے جدا کر سکیں اور اس سے دور کر سکیں.
اگر عورت فساد کا شکار ہو جائے تو پھر مردوں کو فاسد کرنے کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ اس صورتحال میں مرد خود بخود فساد کا شکار ہو جائیں گے.
اگر ایک نسل کی خواتین فاسد ہو جائیں تو پھر کوئی ضرورت نہیں کہ اس نسل کے مردوں کو فساد کا شکار کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی جائے کیونکہ کچھ ہی عرصے میں اس نسل کے تمام مرد بھی فساد کا شکار ہو جائیں گے؛
کیونکہ #عورت_تربیت_کرنے_والی_ہستی_ہے،
اب چاہے وه #بافضلیت اور #شجاع انسانوں کی تربیت کرے یا #بے_وقعت اور #بے_مقصد انسانوں کی.
ضروری ہے کہ ماؤں کی اصلاح کی جائے یعنی معاشرے کی عورتوں کی اصلاح کی جائے جن کا اہم ترین کام ماں کا کردار ادا کرنا ہے تا کہ تاریخ کی اصلاح ہو.
پرده عورت کے لیے ذلت کی نشانی نہیں بلکہ “گناه سے دوری” اور “اس کی حفاظت” کے لیے ہے. اور نہ فقط عورت کے لیے بلکہ مرد اور عورت دونوں کی گناه سے دوری اور ان کی حفاظت کے لیے…
پردے سے مراد چادر نہیں لیکن ہم ایرانیوں کی خواتین قدیم زمانے سے چادر استعمال کرتی تھیں اور یہ ہمارے نزدیک #پردے_کی_بہترین_قسم ہے.
چادر کے بغیر بھی پرده ممکن ہے. پردے سے مراد صحیح و سالم ڈھانپنا ہے.
نہ ایسا ڈھانپنا اور پہننا جو نہ پہننے سے بھی بدتر ہو!! روایات کے مطابق کپڑے پہنے عریاں افراد!! جو کپڑے پہننے کے باوجود ایک عریاں انسان ہی کی طرح ہیں. اس طرح سے لباس پہننے کا کوئی فائده نہیں، یہ تو پرده نہیں!!
صحیح طرح سے جسم ڈھانپنا یعنی سر، بال، گردن، بدن اور سر سے پیر تک عورت کا پورا جسم ڈھنپا ہوا ہو. البتہ چہرے اور دو ہاتھ (کلائیوں تک) کو بہت سے فقہاء نے استثنی قرار دیا ہے جب وه بناؤ سنگھار کے بغیر اور سادے ہوں. یہ ہے پردے کا مطلب.
بہرحال چاہے پردے کی ایرانی شکل ہو، عربی شکل ہو یا کوئی بھی اور شکل جس میں اسلامی ممالک کی خواتین ایک طرح سے اپنے پردے کو قائم رکھتی ہیں، تو اب جس بھی طرح سے یہ پرده حفظ ہو تو اس میں اسلام کی نظر پر عمل کیا گیا ہے. یہ #اسلام_کی_احتیاطی_تدابیر میں سے ایک ہے.
پردے سے مراد عورت کو گوشہ نشین کر دینا نہیں.
اگر کوئی پردے کے حکم سے اس طرح کی بات سمجھتا ہو تو یہ مکمل طور پر ایک غلط اور انحرافی سوچ ہے.
پردے سے مراد معاشرے میں مرد اور عورت کے کسی قاعدے قانون کے بغیر آپس میں میل جول کو روکنا ہے.
اس طرح کا میل جول معاشرے کے لیے نقصانده ہے، مرد اور عورت دونوں کے لیے نقصانده ہے اور بالخصوص عورت کے لیے نقصانده ہے.
ہم نے اس عرصے میں جب بھی یہ کہا کہ “پرده اور پاکدامنی”، تو کچھ لوگوں نے کہا کہ پردے اور پاکدامنی میں آخر کیا ربط ہے؟! بہت سی خواتین پرده کرتی ہیں لیکن پاکدامن نہیں اور بہت سی پاکدامن ہیں لیکن پرده نہیں کرتیں! جبکہ یہ صحیح بات نہیں!!
صحیح ہے کہ پاکدامنی ایک الگ چیز ہے اور پرده ایک الگ چیز لیکن پاکدامنی ایک ایسی انسانی صفت نہیں ہے جو کسی کی دسترس میں آنے کے قابل نہ ہو یا بالکل بھی اثر قبول نہ کرتی ہو یا ایک ایسی چٹان کی مانند ہو جسے کوئی نقصان نہ پہنچ سکتا ہو، بلکہ یہ بھی انسان کی دیگر صفات اور عادتوں کی طرح حملوں کا شکار ہو جاتی ہے.
ان چیزوں میں سے ایک جو عورت کی پاکدامنی، طہارت، تقوی، گناه سے دوری اور پرہیزگاری کی حالت کو محفوظ رکھ سکتی ہے وه اس کی زندگی گزارنے کی جگہ پر، اس کے کام کاج کی جگہ پر اور معاشرے میں اس کا نامناسب میل جول سے دور رہنا ہے.
نامناسب میل جول سے مراد ایسا میل جول ہے جس میں خاص تہذیبی اور اخلاقی پہلوؤں کا خیال نہ رکھا جائے.
وه چیز جو اس حفاظت، امنیت اور اسے (نامناسب میل جول سے) جدا کرنے میں مدد کر سکتی ہے وه پرده ہے. پرده بہترین چیز ہے.
عورت کی جانب سے بھی پرده اور مرد کی جانب سے بھی. #مرد_کا_پرده نگاه نہ کرنا ہے. #عورت_کا_پرده یعنی رکاوٹ اور فاصلہ ایجاد کرنا.
مغرب اور مغربی تہذیب کی نگاه سے عورت کے لیے ایک اچھی سمجھی جانے والی صفت یہ ہے کہ وه اپنے وجود اور اپنی شخصیت سے دوسروں کے لیے لذت اٹھانے کے وسائل فراہم کرے.
لہذا جب ہم اسلامی تہذیب کی بنیاد پر اعلان کرتے ہیں کہ اسلام نے مرد اور عورت کے میل جول کے حوالے سے کچھ حدود معین کی ہیں اور اسلام کے مطابق مرد اور عورت کا کسی قاعدے قانون کے بغیر میل جول جائز نہیں، تو وه ہم پر عورت کی توہین کرنے کی تہمت لگاتے ہیں،
جبکہ دراصل توہین اور تحقیر وه چیز ہے جو مغربی تہذیب میں عورت کی شخصیت کے حوالے سے پیش کی گئی ہے.
یہ پردے کا مسئلہ، مِحرم اور نامِحرم، نگاه کرنا نہ کرنا، یہ سب اس وجہ سے ہے کہ ان ساری چیزوں کے ذریعے پاکدامنی کو یقینی بنایا جا سکے.
اسلام عورت کی پاکدامنی کے مسئلے کو اہمیت دیتا ہے البتہ یقینی طور پر مرد کی پاکدامنی بھی اہم ہے. پاکدامنی عورتوں کے لیے مخصوص نہیں بلکہ ضروری ہے کہ مرد بھی پاکدامن ہوں.
البتہ چونکہ معاشرے میں مرد اپنی جسمانی طاقت اور جسمانی طور پر برتر ہونے کی وجہ سے عورت کے نہ چاہتے ہوئے بھی اس پر ظلم کر سکتا ہے اس لیے عورت کی پاکدامنی پر زیاده تاکید کی گئی ہے اور زیاده احتیاط سے کام لیا گیا ہے.
اگر آپ آج بھی دنیا میں نگاه دوڑائیں گے تو دیکھیں گے کہ مغربی دنیا میں، خاص طور پر امریکہ میں، خواتین کو درپیش مشکلات میں سے ایک مشکل یہی ہے کہ مرد اپنی طاقت کی وجہ سے عورتوں کی پاکدامنی پر تجاوز کرتے ہیں.
میں نے خود امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی آفیشل رپورٹس دیکھیں جن میں سے ایک امریکی عدالت اور دوسری کسی اور ادارے سے مربوط تھی. ان میں جرائم کی تعداد حقیقتاً وحشتناک تھی. امریکہ میں ہر 6 سیکنڈز میں زبردستی تجاوز کا ایک واقعہ پیش آتا ہے!!
غور کریں پاکدامنی کا مسئلہ کتنا اہم ہے!