Skip to content
گمراہی کی شروعات

سوال: ایک انسان جو صحیح راستے پر چل رہا ہوتا ہے وه کس طرح سے فتنے میں مبتلا ہوتا ہے اور گمراه ہو جاتا ہے؟

جواب: امام علیؑ فرماتے ہیں کہ فتنوں کی شروعات ہوائے نفس (نفسانی خواہشات) کی پیروی اور احکام میں بدعت گذاری کرنا ہے. (نہج البلاغہ، خطبه 50)

مختصر توضیح:

ہر انسان میں ایسے کاموں کی طرف جھکاؤ ہوتا ہے کہ جس کا انجام گناه ہو سکتا ہے لیکن کچھ لوگ اسے کنٹرول کرنے کے بجائے اپنے نفس کو آزاد چھوڑ دیتے ہیں اور جس چیز کی خواہش رکھتے ہیں اس کے پیچے چل پڑتے ہیں. یہی ہوائے نفسانی کی پیروی ہے.

مثال کے طور پر ایک حرام چیز آنکھوں کے سامنے آ جائے مثلاً کوئی حرام منظر، اس موقع پر انسان اپنے آپ کو روک سکتا ہے لیکن لذت کو حاصل کرنے کے لئے اپنی آنکھوں کو بند نہیں کرتا. شروعات یہیں سے ہوتی ہے.

No comment yet, add your voice below!


Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *